تازہ ترین

کرکٹ میں خدمات کیلئے کلائیو لائیڈ کو '’نائٹ ہڈ ‘کے خطاب سے نوازا گیا

سینٹ جانس (اینٹیگا)/کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی سر کلائیو لائیڈ کو نائٹ ہڈ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک، کلائیو لائیڈ کو کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ انہیں بدھ کے روز ڈیوک آف کیمبرج نے ونڈسر کیسل میں اعزاز سے نوازا۔سی ڈبلیو آئی کے صدر رکی اسکیرٹ نے اس موقع پر کہا، سی ڈبلیو آئی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ میں شامل سبھی لوگوں کی طرف سے ، میں سر کلائیو کو اعزاز کے لئے مبارکباد دیتا ہوں ۔ سر کلائیو کرکٹ کی تاریخ میں ایک خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ پہلا کرکٹ عالمی کپ جیتنے والے کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں ویسٹ انڈیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لارڈز کی وہ جیت ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ایک بہت اہم لمحہ تھا جب ہم نے یہ ثابت کیا کہ ہم سر کلائیو کی قیادت میں دنیا کی بہترین ٹیم ہیں۔سر ک

ایشز سیریز| عثمان خواجہ ہوبارٹ میں اننگز کا آغازکرینگے

 ہوبارٹ/سلامی بلے باز مارکس ہیرس کو جمعہ سے ہوبارٹ میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ عثمان خواجہ اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ مڈل آرڈر میں ٹریوس ہیڈ کی واپسی ہوگی۔میزبان ٹیم کی گیندبازی لائن اپ پر سوالیہ نشان برقرار ہیں اور کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ زخمی اسکاٹ بولینڈ ہوبارٹ ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے ۔ ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بولانڈ نے "بغیر کسی پریشانی کے " پریکٹس کی ہے لیکن ان کے انتخاب کا حتمی فیصلہ جمعہ کی صبح کیا جائے گا۔ بولانڈ نہ کھیلے تو جے رچرڈسن الیون میں آسکتے ہیں۔خواجہ نے سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کے بعد اس میچ میں سلیکشن کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا تھا۔ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پچھلے ٹسٹ سے باہر رہے ہیڈ کا ٹیم میں واپس آنا طے تھا اور سلیکٹرز نے ہیرس