کنور ہیلی کاپٹر حادثہ: انڈین ائیر فورس نے بلیک باکس برآمد کر لیا

  چنئی// کنور ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ریکارڈر، جسے 'بلیک باکس' کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ جمعرات کی صبح برآمد کر لیا گیا ہے۔ جو اوٹی میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ کی مادھولیکا راوت اور 11 دیگر مسلح اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے ایم آئی 17 وی ایچ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس دفاعی حکام کی جانب سے جائے حادثہ سے 300 میٹر سے ایک کلومیٹر تک پھیلانے کے بعد مل گیا۔   فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر یا بلیک باکس بدھ کے روز پہاڑیوں پر پیش آنے والے سانحات کے سلسلے کے بارے میں اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس حادثے کے دوران ملک کے پہلے سی ڈی ایس 63 سالہ راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کل 17VH ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور شعلوں کی لپیٹ میں آ

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی،// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور انفیکشن کے 9419 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 9419 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 241 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8 ہزار 251 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 388 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 1009 بڑھ کر 94742 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 159 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 111 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، بدھ کو 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 30 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزا

کووڈ ویکسینیشن میں 130.39 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی//کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.86 لاکھ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 130.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 130 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9419 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کووڈ کے 94742 مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.73 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 8251 لوگ کو کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئےہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 40 لاکھ 47 ہزار 388 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 8

صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

  نئی دہلی//عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہنے کے باوجود آج لگاتار 35ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 35 ویں دن مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اچھی شروعات کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 76.29 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 73.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دیوالی کے موقع پر بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ا ن دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مر

جنرل راوت کی موت پر سیاسی لیڈرغمزدہ

سونیا گاندھی آج اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر فوجی افسران کی فضائی حادثے میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ جنرل راوت کی شاندار قیادت اور اسٹریٹجک سمجھ بوجھ کے لیے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور قومی سلامتی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 دسمبر کو اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی۔ یہ جانکاری کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ کانگریس صدر نے کل یعنی 9 دسمبر کو اپنا یومِ پیدائش نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے سختی کے ساتھ کہا ہے کہ وہ

اومیکرون بحران

نئی دہلی//مرکزی حکومت نے کووڈ کے نئے ویریئنٹ اومیکرو ن کے روز بروز بڑھتے معاملوں کے مد نظر اس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے علیحدہ انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود میں سکریٹری راجیش بھوشن نے بدھ کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں کے نام ایک مکتوب میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف گوشوں میں کووڈ کا انفکشن بڑھنے کا خطر ہ منڈلارہا ہے ۔ ان میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کے ہونے کا بھی امکان ہے ۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کو انفکشن روکنے کے لیے ٹسٹ اور نگرانی پر بطور خاص توجہ دینی چاہئے ۔ بین الاقوامی مسافروں کی 14 دنوں تک خصوصی نگرانی کی جانی چاہئے ۔ ان کے روابط اور مسافروں کی مکمل تفصیل محفوظ رکھیں۔ کووڈ تشخیصی مراکز میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کے لیے الگ سے انتظام کیا جانا چاہئے تاکہ انفکشن کو فوری طورپر ر

رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کا تخمینہ 9.5فیصد پر برقرار:آر بی آئی

ممبئی// ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ربیع کی بوائی میں تیزی، تہواری سیزن سے مانگ بڑھنے ، زراعت اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں نئے روزگار ابھرنے کے درمیان کورونا وائرس کے نئے ورژن اومیکرون کی آمد کے بعد سے اس کے کیسز میں ہورہے اضافہ اور عالمی واقعات سے ہندوستانی معیشت کے متاثر ہونے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے رواں مالی سال میں ترقی کے اپنے سابقہ اندازے 9.5 فیصد پر برقرار رکھا۔ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ اندازہ ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات میں کمی اور تیز رفتار ویکسینیشن کی وجہ سے ملکی اقتصادی سرگرمیاں کورونا وائرس پہلے دور کی سطح پر پہنچ رہی ہے ۔ تاہم انہوں نے کورونا کی نئی قسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے ۔ انہوں

پارلیمانی کارروائی

معطل اراکین پرایوان بالا میں ہنگامہ آرائی جاری نئی دہلی// ایوانِ بالا ( راجیہ سبھا) میں 12 اراکین پارلیمان کی معطلی واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کی ہنگامہ آرائی بدھ کو بھی جاری رہی اور دوران کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کی ایوان میں عدم موجودگی کے بیچ ‘اسسٹڈ ری پروڈکٹیو ٹیکنالوجی (ریگولیشن) بل 2021 ’ اور ‘سروگیسی ریگولیشن بل 2020 ’پر مسلسل بحث ہوتی رہی۔ کھانے کے وقفے کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے دونوں بلوں پر بحث شروع کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کے سی راما مورتی کا نام پکارا تو ترنمول کانگریس کی سشمیتا دیو اور دیگر اراکین نعرے لگاتے ہوئے چیئرپرسن کے پوڈیم کے سامنے آگئے ۔ انہوں نے ہاتھوں میں ‘ہمیں بھی معطل کرو اور اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لو’ کی تختیاں لے رکھی تھیں ۔  م

تازہ ترین