تازہ ترین

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں 96 شہری اور 366 عسکریت پسند ہلاک ہوئے:مرکزی حکومت

نئی دہلی// دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں کم از کم 96 عام شہری مارے گئے ہیں، حالانکہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 366 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مرکزی حکومت نے یہ اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔ ایک تحریری جواب میں،ریاستی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ”وادی میں کوئی کشمیری پنڈت/ہندو بے گھر نہیں ہوا“۔ تاہم، حال ہی میں کشمیر میں رہنے والے کچھ کشمیری پنڈت خاندان، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، جموں کے علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں۔ وزیر نے کہا، ”یہ خاندان سرکاری ملازمین کے ہیں، جن میں سے اکثر افسران کی نقل و حرکت اور تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے ایک حصے کے طور پر سردیوں میں جموں چلے جاتے ہیں“۔ ایک اور سوال کے جواب میں رائے نے کہا کہ دفعہ

ہیلی کاپٹر حادثہ: چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ اوردیگر 13 لوگ ہلاک

    چنئی//چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت فوج کے سینئر افسران کو لے جارہا ہیلی کاپٹر تملناڈو میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حادثے کی جگہ سے 13 لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں، جن میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شدید زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔   سی ڈی ایس راوت کی اہلیہ کا نام بھی مسافروں میں شامل ہے۔بھارتی فضائی نے واضح کیا ہے کہ جنرل بپن راﺅت ، ان کی اہلیہ،دفاعی معاون، سیکورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹ سمیت کل 14 افراد سوار تھے۔    ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو لے جا رہا ایک IAF Mi-17V5 ہیلی کاپٹر، تمل ناڈو کے کنور کے پاس آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

گورکھپور میںایمس اور کھاد فیکٹری کاافتتاح | نیک نیتی سے کام ہو تومصیبتیں بھی روکاوٹ نہیں بنتی:مودی

 گورکھپور//یواین ٓئی// وزیر اعظم نریندر مودی  نے کل گورکھپور پہنچ کر شہری خدمات اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ مودی نے گورکھپور میں ہندوستان فرٹیلائزاینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ کے کھاد کارخانے اور ایمس سمیت کل 9600کروڑ روپئے سے زیادہ اخراجات کی ترقیاتی ودیگر پروجیکٹوں کو ملک کو ممنون کیا ۔مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہاکہ جب ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے ۔ تو دوگنی دفتار سے کام بھی ہوتا ہے ۔ جب نیک نیت سے کام ہوتا ہے تومصیبتیں بھی روکاوٹ نہیں بنتی۔ جب غریب،استحصال زدہ،محروم طبقے کی فکر کرنے والی حکومت ہوتی ہے تو وہ محنت بھی کرتی ہے اور نتیجہ بھی لا کر دکھاتی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں کھاد فیکٹری اور ایمس کے علاوہ وہ آئی سی ایم آر

راہل نے لوک سبھامیںمارے گئے کسانوں کی فہرست پیش کی | معاوضہ اور ملازمت دینے کی مانگ

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں جانے گنوانے والے کسانوں کی فہرست کل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مانگ کی کہ ہریانہ اور پنجاب کے ان کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور ملازمت دی جائے ۔لوک سبھا میں وقفہ صفر شروع ہوتے ہی صدر اوم برلا نے مسٹر گاندھی کا نام پکارا۔ مسٹر گاندھی نے سب سے پہلے انہیں بولنے کا موقع دینے کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جیسا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کسان تحریک میں تقریباً سات سو کسانوں نے شہادت دی ہے ۔ وزیراعظم جی نے خود ملک کے کسانوں سے معافی مانگی ہے اور اپنی غلطی قبول کی ہے ۔کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ گزشتہ 30نومبر کو وزیر زراعت سے جب پوچھا گیا کہ کسان تحریک میں کتنی اموات ہوئی ہیں تو انہوں نے کہاتھا کہ ان کے پاس کوئی اعدادو شمار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ فہرست لیکر آئے ہیں اور اسے ایوان

اومیکرون بحران | بین الاقوامی مسافروں کیلئے’ ایئر سوویدھا پورٹل پراندراج لازمی

نئی دہلی// ہندستان میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لئے شہری ہوابازی وزارت اور صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت نے ایئر سوویدھا پورٹل پر کنٹیکٹ لیس ڈکلریشن کو لازمی کردیا ہے ۔کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پیدا ہوتے ہوئے بحران کے مدنظر جاری نئی رہنما ہدایات کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لئے طیارہ پر سوار ہونے سے پہلے اپنی صحت کی اسٹیٹس رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات ‘ایئر سوویدھا’ پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے ۔اومیکرون کے پھیلاو کے مدنظر جن 13خطوں /ممالک سے ، جنہیں خطرے والے ممالک اعلان کیا گیا ہے ، آنے والے مسافروں کے لئے ہندستان آمد پر صحت کی جانچ کرانا لازمی کیا گیا ہے ۔شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کو ہندستان کا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے پاسپورٹ کی کاپی، 72گھنٹے پہلے کی پی سی ار نگیٹیو رپورٹ اور کووڈ ٹیکہ کا

جے این یو طلبا یونین کا احتجاجی مظاہرہ، بابری مسجد کو پھر تعمیر کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی// جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین نے 6 دسمبر کی شب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بابری مسجد کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کو بھی ان کی برسی کے موقع پر یاد کیا گیا اور ہندوا قوتوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔جے این ایس یو کی اپیل پر ہوئے اس مظاہرہ کے لئے رات 8.30 بجے گنگا ڈھابا پر بڑی تعداد میں لفٹ ونگ کے طلبا جمع ہوئے۔ یہاں سے طلبا کا ہجوم مارچ نکالتے ہوئے چندر بھاگا ہاسٹل تک پہنچا۔طلبا نے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو منہدم کئے جانے کے خلاف ایک احتجاجی مارچ نکالا۔ اس دوران طلبا یونین کے نائب صدر ساکیت مون اور یہاں موجود لیفٹ تنظیموں کے کارکنان نے بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔جے این یو ایس یو کے نائب صدر ساکیت مون نے کہا کہ ہاشم پورہ اور دادری وہ مقامات ہیں جہاں مذہبی منافرت پھیلا کر فساد پھیلایا گیا اور اقلیتوں پر ظلم ک

تازہ ترین