تازہ ترین

جنوری میں آسکتی ہے کورونا کی تیسری لہر،

نیوز ڈیسک  نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے کیسیز کے بڑھنے کے بعد اب تیسری لہر کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر منیندر اگروال نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کوویڈ-19 کی تیسری لہر کی شروعات جنوری 2022 میں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ساوتھ افریقہ اور دوسرے ملکوں کے اعدادوشمار پر اسٹڈی کرنے کے بعد کہا ہے کہ اومیکرون ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے دوگنا تیزی سے پھیلتا ہے، اس لئے پابندی لگا کر کیس کی تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے اومیکرون کو ’تشویشناک ویرینٹ‘ کی کیٹگری میں رکھا ہے۔پروفیسر اگروال نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ فروری تک اس کے شدت پر ہونے کے امکانات ہیں اور اس دوران انفیکشن کے روانہ کیسیز دیڑھ لاکھ تک آسکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ساوتھ افریقہ میں امیکرون ویرینٹ کچھ مہینے پہلے

ناگالینڈ میںسیکورٹی فورس کی فائرنگ

کوہیما// شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ (Nagaland) میں اتوار کو اْس واقعہ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، جس میں مبینہ طور پر سیکورٹی فورس کی گولی سے کچھ عام لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مون ضلع (Mon District) تیرو گائوں (Tiru Village) میں تب ہوا جب سیکورٹی فورس نے ان لوگوں کو مبینہ طور پر این ایس سی این (NSCN) کے مشتبہ عسکریت پسند سمجھا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق واقعہ میں کم سے کم 13 لوگوں کی موت ہوئی ہےجبکہ 11زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد ضلع میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ نے لوگوں سے امن کی اپیل بھی کی ہے۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاج کرنے لگے۔ احتجاجی لوگوں میں قریب میں واقع فورسز کیمپ پر حملہ کیا جہاں مبینہ طور پر 1اہککار کی موت واقع ہوگئی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان بے قصور تھے۔ وہ قریب کی کوئلہ کان سے گھر واپس آرہے

فائٹر جیٹ میراج کا ٹائر لے کر فضائیہ اسٹیشن پہنچے | ’چور‘ نے کہا- ’ہمیں لگا یہ ٹرک کا ٹائر ہے!‘

لکھنؤ// ہندوستان فضائیہ کے جنگی طیارے ’میراج‘ کامبینہ طور پر چوری ہو جانے والا ٹائر برآمد کر لیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو پی پولیس نے یہ اطلاع فراہم کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میراج کا یہ ٹائر 27 نومبر کو ٹرک سے اس وقت چوری ہو گیا تھا جب اسے لکھنؤ واقع بخشی کا تالاب ایئرفورس اسٹیشن سے راجستھان کے جودھپور ایئر بیس لے جایا جا رہا تھا۔لکھنؤ پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دو لوگ 4 دسمبر کو بخشی کا تالاب واقع ایئرفورس اسٹیشن پر ٹائر کے ساتھ پہنچے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹائر انہیں سڑک پر لاوارث حالت میں ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے ٹرک کا ٹائر سمجھ کر اپنے گھر لے گئے تھے۔ ایئر فورس اسٹیشن نے تصدیق کی ہے کہ ٹائر انہی کی سپلائی ڈیپو کا ہے اور یہ ایک میراج جیٹ میں لگایا جاتا ہے۔مبینہ چوری لکھنؤ کے شہید پتھ علاقہ میں اس وقت ہوئی تھی جب میراج-2000 لڑاکا

موجودہ صدی میں مزید وبائیں متوقع | ماسک اور سماجی دوری نپٹنے کا بہترین طریقہ: ڈاکٹر گلوریا

سرینگر //آل آنڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS ) نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلوریا نے کہا ہے کہ موجودہ صدی کو عالمی وبائو کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا اور ابھی اس صدمی میں مزید عالمی وبائیں آنے کا  امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ صدیوں میں آنے والی وبائووں کو بھی ہاتھوں کی صفائی، ماسک پہنچے اور سماجی دوری سے ختم کیا گیا تھا اور موجودہ کورونا وائرس کا خاتمہ بھی ان ہی ایس او پیز سے ممکن ہے۔صورہ انسٹی ٹیوٹ میں 39ویںیوم تاسیس پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمز  نے کہا ’’ کورونا وائرس کی عالمی وباء ہماری زندگی میں سب سے بڑی وباء  بن کر آئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پوری دنیا کی بات کریں تو پوری دنیا میں ابتک 263ارب لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں 50لاکھ کی موت واقع ہوئی ہے۔ ڈاکٹرگلوریا نے کہا کہ اس کے بائوجود بھی ہم کئی یورپی ممالک سے بہتر صور

تازہ ترین