تازہ ترین

۔12اراکین کی معطلی پرایوان بالامیں ہنگامہ

 نئی دہلی// راجیہ سبھا میں جمعرات کو کانگریس اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان کے ہنگامہ کے سبب ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔کانگریس کے ارکان نے ہنگامہ کرتے ہوئے 12 اپوزیشن ارکان کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا اور ٹی آر ایس ارکان نے تلنگانہ میں زیادہ بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے لئے کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ٹی آرایس کے ارکان نے راجیہ سبھا سے واک آوٹ کردیا۔ٹی آرایس کے ایم پیز نے پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب دھرنا دیا۔کانگریس اور دیگر جماعتوں نے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ایوان بالاراجیہ سبھا ممبران کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دھرنا دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ میں راہل گاندھی، ادھیر رنجن چودھری، ملکارجن کھڑگے ، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور دیگر اپ

۔2019 میں قومی شاہراہوں پر 1,37,191سڑک حادثات

    نئی دہلی//کلینڈرسال 2019 کے دوران قومی شاہراہوں بشمول ایکسپریس ویز پر کل 1,37,191حادثات پیش آئے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ 2018 میں قومی شاہراہوں بشمول ایکسپریس ویز پر 1,40,843 حادثات پیش آئے۔وزیر نے کہا کہ تقریباً 3,400 کلومیٹر NHs کو پہلے ہی چھ لین یا اس سے زیادہ کنفیگریشن میں اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔گڈکری نے کہا کہ پورے ملک میں چار لین سے چھ لین یا اس سے زیادہ کنفیگریشن کے لیے تقریباً 1,870 کلومیٹر کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔  

نیا موٹر وہیکل ایکٹ23ماہ میں 8کروڑ ٹریفک چالان

    نئی دہلی// موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ، 2019 کے نفاذ کے بعد 23 مہینوں میں حکام نے ملک بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے لیے 7.67 کروڑ سے زیادہ چالان جاری کیے ہیں، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایاکہ سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے ضابطوں کو سخت کرنے جیسے کہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کے لیے، پارلیمنٹ نے 5 اگست 2019 کو موٹر وہیکل (ترمیمی) بل، 2019 منظور کیا۔صدر رام ناتھ کووند نے 9اگست 2019کو بل کو منظوری دے دی۔  

فضائی آلودگی :نئی دہلی میں سکول تاحکم ثانی بند

نئی دہلی // دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی پر دہلی او رمرکزی حکومت کی جمعرات کو پھرسرزنش کی اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ سنجیدگی کے ساتھ غور کرکے فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے مناسب اقداما ت کریں اور جمعہ کی صبح دس بجے تک ان کے بارے میں واقف کرائیں وگرنہ وہ کوئی آرڈر دے گی۔ دوسری جانب عدالت کی سخت برہمی پر نئی دہلی کے وزیر ماحولیات نے کل سے ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ آج جمعہ سے نئی دہلی میں اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔۔  

تازہ ترین