تازہ ترین

بالی ووڈاداکاراوررکن پارلیمان سنی دیول کورونا مثبت

نئی دہلی// بالی ووڈ اداکاراور گورداس پورحلقہ سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔  دیول نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’سیلف آئسو لیشن‘ میں ہیں اورفی الحال بہترمحسوس کررہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے ان لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں کے رابطے میں آئے ہیں۔  

ملک میں 36604 نئے کورنا کیس،متاثرین کی تعداد بڑھ کر9499413

نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اس کی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ،جبکہ فعال کیسز کی شرح بھی ساڑھے چار فیصد رہ گئی۔ مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزاربھی سے کم رہے۔  مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران36604 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد9499413 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران43062 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی .  اسی عرصے میں مزید 501 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر138122 ہوگئی۔  

حکومت اور کسانوں کے مابین میٹنگ ناکام

نئی دہلی //کسان تنظیموں نے منگل کو زرعی مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنانے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا اور احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔منگل کو شام دیر گئے حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین میٹنگ ناکام ہوئی ۔تقریبا ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد ، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین اچھا مکالمہ ہوا ہے اور بات چیت جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی مشکلات کے حل کے لئے کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی ، لیکن اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔زرعی قانون کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کرنے والی کسان تنظیموں کے ساتھ 32 اراکین کی حکومت کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد بات چیت کا دوسرا دور 3دسمبر کو متوقع ہے۔واضح رہے کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دیر رات کسان تنظیموں کو یکم دسمبر کو دوپہر تین بجے سائنس س

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری | سندھو اور ٹیکری سرحد بند،ٹرانسپورٹروں کو متبادل راستے اپنانے کی صلاح

نئی دہلی// زراعت سے متعلق تین نئے قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی کو ہریانہ سے جوڑنے والی سندھو اور ٹیکری سرحد فی الحال بند رہیں گی۔دہلی ٹریفک پولیس نے منگل کی صبح اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرکے گاڑی ڈرائیوروں سے پریشانی سے بچنے کے لئے ان سرحدوں تک آنے والے راستوں کے بجائے دوسرے راستے اپنانے کی صلاح دی ہے ۔ٹریفک پولیس نے دہلی اور ہریانہ کے ان سبھی داخل ہونے والے راستوں کے سلسلے میں بھی معلومات دی ہے جو ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے ۔ ان میں بڈوسرائے اور جھاٹیکرا پر صرف دوپہیا گاڑیوں کی آمدو رفت کی اجازت دی گئی ہے ۔پولیس کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جھرودا ،دھنسا ،دورالا،کاپس ہیڑا،رجوری شاہراہ نمبر 8 بجواسن / بجگھیڑٓ،پالم وہار اور ڈونڈا ہیڑا سرحد پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرے کہا،‘‘سندھو سرحد اب بھی ٹریفک کے لئے دونوں طرف سے بن

ملک میںکورونا کے نئے معاملوں میں نمایاں کمی واقع

نئی دہلی//ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس کی شرح کم ہوکر 4.60 فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31118 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 94.62 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ، 41،985 مریض صحتمند ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی مستقل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 88.89 لاکھ تھی۔ زیر علاج مریضوں میں 11،349 کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 4.35 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے میں ، مزید 482 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،37،621 ہوگئی ہے ۔ملک میں بازیابی کی شرح اب 93.94 فیصد اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کیرال

بی ایس ایف کا یوم تاسیس | وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی محافظ دستے (بی ایس ایف) کے یوم تاسیس کے موقع پر دستے کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ‘‘بی ایس ایف کے سبھی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو فورس کے یوم تاسیس کے خصوصی موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ بی ایس ایف نے خود کو ایک طاقتور فورس کے طور پر شناخت دلائی ہے اور قوم کی سلامتی میں اپنی عہد بستگی کو پختگی سے ثابت کیا ہے نیز قدرتی آفات کے دوران شہریوں کی مدد بھی کی ہے ۔ ہندوستان کو بی ایس ایف پر فخر ہے ’’۔مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ‘‘بی ایس ایف نے اپنی شجاعت اور مثالی زندگی میں فرائض انجام دیئے ہیں۔ آج بی ایس ایف کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر فورس کے سبھی بہادر جوانوں کو ان کی قومی خدمات اور خود کو وقف کرنے کے لئے میں انہیں سلام کرتا ہوں۔ ہندوس

کلھبوشن یادو معاملے میںپاکستانی عدالت میں پھر سماعت | بھارت کو وکیل مقرر کرنے کے لیے 14جنوری تک کی مہلت

نئی دلی //پاکستان میںجاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے کلبھوشن یادو کے معاملے میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔ مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے کہا ہے کہ وہ کلبھوشن یادو کے معاملے میں وکیل کرے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جب کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نون عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پاکستان کے اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ بھارت کے لیے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی ہماری پیشکش ابھی بھی موجود ہے، اگر بھارتی ہائی کمیشن کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو اپنے وکیل کے ذریعے کر سکتا ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا