تازہ ترین

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 94لاکھ کے قریب ،1.36لاکھ ہلاکتیں

نئی دہلی//ملک میں لگاتار تین دن تک کورونا کے فعال کیسز میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 41،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ نئے کیسز کے مقابلہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 4،54،940 رہی۔ اسی مدت کے دوران ، 41،452 مریض صحت مند ہوئے جس کے بعد شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.59 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 485 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،36،200 ہوگئی۔ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 4.87 فیصد ،شفایابی کی شرح 93.68 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 2011 ایکٹیو کیسز سامنے

مودی نے گجرات میں ویکسین تیار کرنے والی لیبارٹری کا دورہ کیا

احمد آباد// وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس ویکسین کے ڈیولپمنٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں نجی شعبے کی معروف دوا ساز کمپنی جائیڈس کی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس کے ٹیکوں کے ڈیولپمنٹ اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی تیاری کررہی تین ہندوستانی کمپنیوں کے اپنے دورے کے سلسلے میں یہاں پہنچے مسٹر مودی نے شہر سے باہر چنگوڈار کے نواحی علاقے میں واقع جائیڈس بائیولوجکس بائیوٹیک پارک میں واقع لیب کا دورہ کیا۔کمپنی کے چیئرمین پنکج پٹیل اور ان کے بیٹے اور منیجنگ ڈائریکٹر شرول پٹیل نے ان کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر مودی نے ویکسین کی تیاری اور اس کے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے عمل کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں۔انہوں نے خصوصی پی پی ای کٹ پہن کر لیبارٹری کا دورہ کیا اور مسٹر پٹیل اور اس سے متعلق سائنس دانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ ڈی این اے پر مبنی دی

کسان- جوان جھڑپ کی تصویرانتہائی افسوسناک:راہل-پرینکا

نئی دہلی // کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لئے فوج کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ‘جئے جوان جئے کسان’ نعرہ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملک کے کسان اورجوان کو آمنے سامنے کردیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے دہلی جانے پرمصر ایک کسان کی فوج کے جوان کے ہاتھوں پٹائی کی تصویر ٹوئٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کسان کے خلاف کھڑے فوجی کی یہ تصویر انتہائی افسوسناک ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ‘‘انتہائی افسوسناک تصویر۔ ہمارا نعرہ تو‘جئے جوان جئے کسان’ تھا لیکن آج وزیر اعظم مودی کے گھمنڈ نے جوان کو کسان کے خلاف کھڑا کردیا۔ یہ بہت خطرناک ہے ۔ ’’مسز واڈرا نے کہا‘‘بی جے پی حکومت میں ملک کا نظام دیکھیں۔ جب بی جے پی کے کھرپ پتی دوست دہلی آتے ہیں تو ان کیلئے سرخ قالین بچھایا جاتا ہے ۔ لی

ای پی ایف او پنشروں کے لئے جے پی پی جمع کرنے کی مدت میں توسیع

نئی دہلی// ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پنشن ہولڈروں کے لئے جیون پرمان پتر(جے پی پی) جمع کرانے کی مدت میں 28فروری تک توسیع کردی ہے۔ اس سے ای پی ایف او سے جڑے تقریباَ 35لاکھ پنشن ہولڈروں کو فائدہ ہوگا۔محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے سنیچر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ کووڈ۔19وبا اور بزرگوں کے اس سے متاثر ہونے کے اندیشہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فی الحال پنشن ہولڈر 30نومبر تک کبھی بھی جے پی پی جمع کراسکتے ہیں جو جاری ہونے کی تاریخ سے ایک برس تک ویلڈ رہے گا۔جے پی پی تین لاکھ 65 ہزار جنرل سروس سنٹروں، ایک لاکھ 36ہزار بینک برانچوں، ڈاک گھروں اور ایک لاکھ 90ہزار ڈاکیوں اور دیہی ڈاک خدمت گاروں کے ذریعہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔یو این آئی۔   

تازہ ترین