تازہ ترین

وزیر اعظم مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ-19 وائرس کی نئی شکل اومیکرون اور دنیا کو درپیش وبائی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ہفتہ کوافسران کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ اس خطرے پر قابو پانے کے لیے چوکسی برتنے اورمستعدی کے ساتھ قدامات کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبے پر نظرثانی کی جائے اورکوووڈ رہنما ہدایات کے مطابق ‘خطرے والے ممالک’ سے آنے والے مسافروں کا سختی سے طبی معائنہ کیا جائے ۔کل صبح دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کو کووڈ کی نئی شکل‘اومیکرون’ سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں اس کی خصوصیات اور مختلف ممالک سمیت ہندوستان پراس کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں بین الاقوامی پروازیں کھولنے کے منصوبے کا جائزہ لیں اور اس سمت می

زرعی قوانین کی منسوخی :بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

نئی دہلی//حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج ہے ۔خیال رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 نومبر کو ہی ان بلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اس بل کو منظوری دی گئی۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس وقت کہا تھا کہ حکومت سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں ہی ترجیحی بنیادوں پر متنازع زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرے گی۔اس کے پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکین کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے ۔  

ملک میں ٹیکہ کاری 121کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73.58 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73 لاکھ 58 ہزار 17 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ کل صبح 7 بجے تک 121 کروڑ چھ لاکھ 58 ہزار 262 ک افراد کو ووڈ ویکسین لگائی جاچکی ی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8318کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 69 ہزار 354 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 63 کروڑ 82 لاکھ 47 ہزار 889 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔  

اعضاء عطیہ کرنے میں ہندوستان تیسرے نمبر پر

نئی دہلی// صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ہفتہ کو کہا کہ اعضاء عطیہ کرنے کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے لیکن طلب اور رسد کے درمیان وسیع فرق سنگین تشویش کا باعث ہے ۔کل یہاں 12ویں عالمی یوم عطیہ اعضاء پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مانڈویا نے کہا کہ جیتے جی خون عطیہ، مرنے کے بعد اعضاء عطیہ زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے ۔مانڈویا نے کہا کہ ملک کی مانگ اعضاء عطیہ سے زیادہ ہے ۔ اس لیے اعضاء عطیہ کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائی جائے ۔

تازہ ترین