تازہ ترین

لداخ میں ہمارے سپوتوںنے چینی فوج کوبھگایا:راجناتھ سنگھ | جموں کشمیر میںامن و قانون کی بحالی کیلئے فوج کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا

سرینگر //مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کشیدگی کے دوران مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے بہاد رفوجیوں کی کارروائی سے چینی فوج واپس جانے پر مجبور ہو گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ایف آئی سی سی کے جنرل اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمالیہ کے محاذوں پر تعینات ہماری فوج نے یہ ثابت کرکے دکھایا کہ ملک کی سالمیت کو کبھی خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے فوج نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔  

او اسمارٹ اسکیم اگلے پانچ برسوں تک جاری رکھنے کی منظوری :مودی

نئی دہلی /یو این آئی //وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2,177کروڑ روپے کی امبریلا اسکیم کے تحت ’’میرین سروسز، ماڈلنگ، ایپلی کیشنز، وسائل اور ٹیکنالوجی (او۔اسمارٹ)‘‘ کو منظوری دی۔ ارتھ سائنسز کی وزارت کو 2021-26 کی مدت کے دوران جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے اس منصوبے میں سات ذیلی اسکیمیں شامل ہیں، یعنی اوشین ٹیکنالوجی، اوشین ماڈلنگ اور کنسلٹنسی سروسز (اوماس)، اوشین آبزرویشن نیٹ ورک (او او این)، میرین نان لیونگ (نان لیونگ) ریسورسز، میرین لیونگ ریسورسز اور ایکو سسٹمز (ایم ایل آر ای)، کوسٹل تحقیق اور تحقیقی جہاز چلاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کرتا ہے۔   

فرقہ پرستی کیخلاف لڑائی میں تمام طبقوں کی شمولیت ضروری | نفرت کے خاتمے کیلئے متحد ہوکرمیدان عمل میں ہوگا:مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/یو این آئی// فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل کرنے اور نفرت کے خاتمے کیلئے متحد ہوکرمیدان عمل میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور نو منتخب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ میں ہم تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہمیں نہ صرف ان طبقے کو بلکہ سماج کے تمام ہم خیال افراد کو اپنے ساتھ لانا ہوگا۔  

دہلی میں پیر سے اسکول کھلیں گے :گوپال رائے

نئی دہلی/یو این آئی//دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نےکہا کہ دارالحکومت میں آلودگی کی سطح میں بہتری کے بعد پیر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے بعد مسٹر رائے نے 29نومبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔