ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہاہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سےہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 648315 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18655 ہوگئی ہے۔  

کانپور میں ڈاکوئوں کا پولیس پر حملہ

کانپور//اترپردیش کے کانپور علاقے میں پولیس کی ٹیم پر، جو ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے گئی تھی، شرپسندوں نے حملہ کردیا ، جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 8 پولیس جوان ہلاک ہوگئے جبکہ7 زخمی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس جئے نارائن سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کو رات دیر گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر مشرا کی سربراہی میں، بٹھور ، چوبے پور ، شیوراج پور پولیس اسٹیشنوں کی پولیس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گاؤں وکرو پہنچی تھیں۔ محاصرے کے بعد بدمعاش کی گرفتاری کے لئے ایک جال بچھایا گیا تھا۔ شرپسندوں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر کمار مشرا کے علاوہ شیو راج پور کے تھانہ انچارج مہیش یادو ، ماندھنا چوکی انچارج انوپ کمار ، شیو کراج پور پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر نیبولال ، چوبے پور تھانہ میں تعینات کانسٹیبل سلطان سنگھ ،

کورونا کا قہر:24 گھنٹوں میں 21ہزار نئے معاملے سامنے

نئی دہلی//ملک میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 20903 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 625544 ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 379 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 18213 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 227439 فعال کیس ہیں۔کورونا وبا نے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 6328 اور 125 اموات کی اطلاع ملی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 186626 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8178 ہوگئی ہے ۔تمل ناڈو میں، جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد 98392 اور مرنے والوں کی تعداد 13321 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 56021 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد

وزیر اعظم کے دورے سے فوج کے حوصلے بلند : امت شاہ

نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل بروز جمعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لداخ کے دورے کی تعریف کی اور کہا کہ اس دورے سے ہمارے بہادر فوجیوں کے حوصلے بلند ہوں گے ۔ہندستان اور چین کے درمیا ن تعلقات پچھلے مہینے گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ شدید جھڑپ میں ہندستانی فوج کے 20 اجوانوں کی ہلاکت کے بعد سے مسلسل کشیدہ چلے آرہے ہیں۔مسٹر شاہ نے فوجیوں کے ساتھ مودی کی متعدد تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے کہ مودی جی فوج ، فضائیہ اور آئی ٹی بی پی کے بہادر جوانوں کے ساتھ محاذ پر قیادت کرتے ہوئے ۔۔۔اسی پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی)پر چین کے ساتھ کشیدگی کے پس منظر میں سرحدی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی علاقہ لداخ کے سرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب 15 جون کو لداخ میں ہونے والے جھڑپ کے بعد سلامتی سے متعلق کابینی کمیٹی کے کسی رکن نے لداخ کا د

ہندی فلم انڈسٹری کو ایک اورصدمہ

ممبئی//بالی ووڈ کی مشہورکوریوگرافر سروج خان کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سروج کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتایا جارہا ہے ۔ انہیں سانس میں دشواری کی شکایت کے بعد 20 جون کو باندرا کے گرو نانک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اطلاع کے مطابق اسی دوران اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سروج خان کی لازمی کوویڈ 19 تحقیقات بھی کی گئیں جس میں انفکشن کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔سروج خان 22 نومبر 1948 کو ممبئی میں پیدا ہوئی۔ ان کا اصلی نام نرملا ناگپال تھا۔ انہوں نے 200 سے زیادہ فلموں کے لئے کوریوگرافی کی۔ سروج پہلی اسسٹنٹ کوریوگرافر تھیں لیکن وہ 1974 میں بننے والی فلم گیتا میرا نام سے کوریوگرافر بن گئیں۔سروج خان نے 1986 سے لے کر 2019 تک سینکڑوں بالی ووڈ فلموں میں گانوں کی کوریوگرافی کی۔ سروج خان ‘چولی کے پیچھے کیا ہے ۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ 20903 کا اضافہ

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا میں مبتلا مریضوں میں پہلی بار 20 ہزار سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوگیا جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20032 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ تعداد ہے، جنہیں ملاکر 379892 افراد صحتمند ہوگئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مہاراشٹر، تمل ناڈو اور دہلی سے ہے۔ مہاراشٹرا میں 8018 افراد، تمل ناڈو میں 3095 مریض اور دہلی میں 3015 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد ملک کے حصوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 20903 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 625544 ہوگئی ہے۔ پچھل

کانپور میں پولیس ٹیم پر حملہ، آفیسر سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک

کانپور/لکھنو// اترپردیش کے کانپور علاقے میں پولیس کی ٹیم پر، جو ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے گئی تھی، حملہ کیا گیا ، جس میں ایک آفیسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ سات زخمی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس جئے نارائن سنگھ نے آج صبح یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور کے چوبے پور کے علاقے میں جمعرات کو رات دیر گئے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر مشرا کی سربراہی میں، بٹھور ، چوبے پور ، شیوراج پور پولیس اسٹیشنوں کی پولیس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گاو¿ں وکرو پہنچی تھیں۔ محاصرے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک جال بچھایا گیا تھا۔حملہ آوروں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر کمار مشرا کے علاوہ شیو راج پور کے تھانہ انچارج مہیش یادو ، ماندھنا چوکی انچارج انوپ کمار ، شیو کراج پور پولیس اسٹیشن میں تعین

ملک میں1065لیبارٹریاں قایم

 نئی دہلی//کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ، ملک بھر میں اس کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھ کر 1065ہوگئی ہے ۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے اس فہرست میں مزید 9 لیبب شامل کی گئیں۔ان میں سے سرکاری لیبوںکی تعداد 768 اور نجی لیب 297 ہیں۔اس وقت ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبس فی الحال 578 (سرکاری : 365 ، نجی: 212) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبس کی تعداد 398 (سرکاری : 370 ، نجی: 28) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبس 89 (سرکاری: 32 ، نجی: 56) ہیں۔ان 1065لیبارٹریوں نے یکم جولائی کو کورونا وائرس کے کُل 2لاکھ29ہزار588نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 9لاکھ،56ہزار173نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23

پرینکا کو مکان خالی کرانے کا نوٹس پست حرکت:کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کو مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجنے کو حکومت کی نیچ حرکت قرار دیتے ہوئے اسے پست ذہنیت قرار دیا ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ ‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کانگریس قیادت سے اندھی نفرت اور دشمنی کا جذبہ پوری طرح واضح ہے ۔ اب تو وہ اور پست حرکتوں اورہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘‘پرینکا جی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی جی ۔یوگی جی کی بے چینی کو دکھاتا ہے ۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔  

غیرملکی تبلیغی اراکین کی عرضی پر سماعت 10جولائی تک ملتوی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے34غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت10جولائی تک کے لئے ملتوی کردی اور کہا کہ انہیں اپنے ملک بھیجنے کے معاملے میں وہ مداخلت نہیں کرے گا بلکہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر سماعت کرے گا ۔اس بیچ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ غیرملکی جماعتیوں کی ان کے وطن کی واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی جب تک ان کے خلاف ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں درج فوجداری مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس اے ایم کھانولکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ویزا رد کرنے کے سلسلے میں ہرغیرملکی جماعتی کے معاملے میں حکومت کے ذریعہ الگ الگ حکم جاری کیا گیا ہے ۔  

ملک میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز،18ہزاراموات

نئی دہلی//گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے ۔  434افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے ۔مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 180298 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8053 ہوگئی ہے ۔۔ دوسرے نمبر پر پہنچنے والے تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 94049 ہوگئی ہے اور  اموات کی تعداد 1264 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 89802 اور ہلاکتوں کی تعداد 2803 ہوگئی ہے ۔ مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن تعداد اموات کے

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔  

ملک میں تیار تمام وینٹی لیٹرجدید سہولیات سے لیس:مرکزی وزارت صحت

 نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم کیئر فنڈ سے سرکاری اسپتالوں میں فراہم کردہ اندرون ملک تیار تمام وینٹی لیٹرز میں بائی لیول پازیٹو ایئر وے پریشر (بی آئی پی اے پی) موڈ کی سہولت دستیاب ہے ۔وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو‘میک اِن انڈیا‘وینٹی لیٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ وینٹی لیٹر آئی سی یو میں استعمال کے لئے بنائے جاتے ہیں اور دہلی اور دیگر ریاستوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی والی تکنیکی کمیٹی نے جن تکنیکی خصوصیات کی سفارش کی ہے یہ کووڈ وینٹی لیٹروں کو اسی کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو فراہم کردہ بی ای ایل اور اے جی وی اے ماڈلز کے وینٹی لیٹر تکنیکی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہیں۔ یہ سستی &lsqu

کورونا کا قہرجاری؛ ایک دن میں5سو سے زائداموات

 نئی دہلی//ملک میں دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18ہزار653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5لاکھ85ہزار493 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17ہزار400 ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4878 کیسز رپورٹ ہوئے اور 245 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ74ہزار761 اور مرنے والوں کی تعد

روہتگی کا ٹک ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے انکار

نئی دہلی// ملک کے اعلی سینئر وکیلوں میں شمار کئے جانے والے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔مسٹر روہتگی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں کھڑے نہیں ہوں گے ۔ہندوستانی حکومت کی جانب سے 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ان میں سے ایک ایپ‘ٹک ٹاک’ نے قانونی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے پہلے ہی قدم پر ہی ایک دھچکا لگا ہے ۔ٹک ٹاک نے معاملے کی پیروی کرنے کے لئے مسٹر روہتگی سے رجوع کیا تھا، لیکن اس نے ٹک ٹاک کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ نہیں لڑیں گے ۔یو این آئی

مودی کے خطاب پرسی پی آئی (ایم) کا شدید رد عمل

 نئی دہلی// کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کو ایک اور جملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اس میں کوئی نیا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ ان کے سابقہ اعلانات کا ہی دوسرا حصہ ہے ۔ یچوری نے مسٹر مودی کے منگل کے اعلانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ کلو گندم یا چاول دینے سے غریبوں کی ضروریات پوری نہیں ہوجاتی ، لہذا ہم نے انہیں چھ ماہ کے لئے 10 کلوگرام مفت غلہ اور چھ ماہ کے لئے ہر ماہ 7500 روپے براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جن دھن یوجنا کے تحت صرف 500 روپیہ دینے کا اعلان کیا ، جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم کووڈ ۔19 کے لئے جو نجی کیئر فنڈ بنایا ہے اس میں جمع پیسوں سے اگر وہ غریبوں کی مدد کرتے تو انہیں

پرینکا گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنیکی ہدایت

نئی دلی //حکومت نے کل پرینکا گاندھی وڈیرا کو نئی دلی میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا ۔ان کی ایس پی جی سیکورٹی گذشتہ ماہ ہٹا لی گئی تھی ۔مکانات و شہری معاملوں کی وزارت نے کل اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کرکے انہیں یکم اگست سے قبل یہ بنگلہ خالی کرنے کو کہا ہے اور اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو انہیں کرایہ اور ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا ۔گذشتہ برس نومبر میں سرکار نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی اور ان کی بیٹی پرینکا کی خصوصی سیکورٹی ایس پی جی کو ہٹا لیا تھا ۔  

جموں کشمیر میں اقامتی اسناد کی اجرائی

سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جموں کشمیر میں 25ہزار اقامتی اسناد اجراء کرنے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت کوروکنا ضروری ہے۔سی این آئی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے جموں کشمیرپر بھارت نے غیرقانونی قبضہ جمانے کی کوشش کی اور اب 25ہزار بھارتی شہریوں کو اقامتی اسنادجاری کرناوادی میں آبادی کاتناسب بدلنے کے سراسرغیرقانونی ہے اورچوتھے جینواکنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنمائوں سے بھی بات کررہا ہوں،اس ناقابل قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کیوں کہ اس سے اہل کشمیرکے قانونی اور بین الاقوامی طور ضمانت شدہ حقوق پر مزیدزد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن وسلامتی کوشدیدصدمہ پہنچتا

ایک دن میں 18ہزار نئے معاملے سامنے | ملک میں متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کے کورونا ائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسوں کے ساتھ یہ تعداد 5.66 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ66ہزار840 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 18ہزار522 نئے کیسز بھی ہیں ، حالانکہ راحت دینے والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔کورونا وائرس سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5257 کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوئے اور 181 افراد ہلاک ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1لاکھ69ہزار883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7ہزار610 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 88ہز

پاکستان ہائی کمیشن کے 143 اہلکار واگہ سرحد سے پاکستان روانہ

امرتسر// نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات 143پاکستانی اہلکاروں کو کل اٹاری واگہ سرحد سے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔23جون کو بھارت نے پاکستان کو  نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ملازموں کی تعداد کم کرنے کو کہا تھا ۔مرکزی وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ  پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ طور دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کے بعد لیا ۔اس سے قبل 22جون کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 5بھارتی اہلکاروں جن میں سے2گو گرفتار کیا گیا تھا۔   

تازہ ترین