تازہ ترین

بھارت اور یوروپی یونین کا آزاد تجارت پر بات چیت بحال کرنے کا فیصلہ | چارلس مشیل کی دعوت پر وزیراعظم مودی چوٹی کانفرنس میں شریک

نئی دلی//پوری دنیا میں کووڈ وبا کی وجہ سے اقتصادی دباو کے درمیان ہندستان اور یوروپی یونین نے متوازی آزاد تجارت اور سرمایہ کاری معاہدوں پر بات چیت پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور دونو ں فریقین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) سے منسلک امور، ریگولیٹری تعاون، بازار میں پہنچ، سپلائی چین قائم رکھنے کے لئے الگ الگ بات چیت شروع کرنے اور متنوع شعبوں میں معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔یوروپی یونین کے صدر چارلس مشیل کی دعوت پر وزیراعظم نریندر مودی نے کل دیر شام ہندستان یوروپی یونین چوٹی کانفرنس میں حصہ لیا جس میں یوروپی یونین کے تمام 27رکن ممالک کے لیڈر شامل ہوئے۔ یوروپی کمیشن اور یوروپی کونسل کے صدر بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران رہنماوں نے ہندستان۔ ای یو اسٹریٹجک شراکت داری کو جمہوریت، بنیادی آزادی، قواعد اور کثیر الجہتی کے تئیں مساوی عہدکی بنیاد پر مزید مضبوط کرنے کی

مسلح افواج کے سابق میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ بھرتی کو منظوری

نئی دہلی//یواین آئی// جنرل اور مسلح افواج کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو کچھ حد تک پوراکرنے کے لئے وزارت دفاع نے آرمی میڈیکل کور کے سابقہ میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ پر بھرتی کومنظوری دیتے ہوئے اس کا حکم جاری کردیا ہے ۔وزارت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کو حکم جاری کرکے ‘ٹورآف ڈیوٹی’ اسکیم کے تحت 2017 اور2021 کے درمیان ریاٹئر ہوئے 400 سابقہ میڈیکل افسران کو زیادہ سے زیادہ 11 ماہ کے لئے معاہدہ کی بنیاد پربھرتی کرنے کو کہا ہے ۔اس میڈیکل افسران کو ریٹائرکے وقت کی تنخواہ سے اصل پنشن میں کٹوتی کرکے ہرماہ یک مشت رقم مہیاکی جائے گی، ساتھ ہی جہاں بھی ماہر تنخواہ کی ضرورت ہوگی وہ اداکی جائے گی۔ یہ رقم معاہدے کی مدت کے لئے بغیرتبدیلی کے رہے گی اورکسی دیگربھتوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ بھرتی کئے جانے والے میڈیکل افسران کو سویلین معیارکے مطابق طبی طور پر فٹ ہونا

دہلی: لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ،میٹروسروس بند

نئی دہلی//یواین آئی//دہلی حکومت نے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روزیہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ‘‘میں نے گذشتہ دنوں میں تاجروں ، خواتین ، نوجوانوں اور دیگرافراد سے بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی ، لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔انہوں نے کہا ‘‘ دہلی کے عوام نے اس بند کی حمایت کی ہے ۔  

اترپردیش میں 7کفن چور گرفتار

باغپت//یواین آئی// اترپردیش میں ضلع باغپت کی بڑوت کوتوالی پولیس نے شمشان گھاٹ اورقبرستان سے کفن اوردیگر اشیاء چوری کرکے بازارمیں فروخت کرنے والے گروہ کے سات ملزمان کوگرفتارکیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ کی ہدایت پر اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس منیش مشرا اورفیلڈافسر بڑوت کی قیادت میں بڑوت پولیس نے شمشان گھاٹ اورقبرستان سے مردوں کے کفن اور لباس چوری کرکے بازارمیں فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں سات افراد پروین کمار جین، آشیش عرف ادت جین رہائشی نئی منڈی بڑوت، شرون شرما رہائشی موضع شبگا، رشبھ جین ساکن پاٹی چودھران بڑوت، راجو رہائشی پھونس والی مسجد کے پیچھے بڑوت، ببلو ساکن گورانا روڈبڑوت اورشاہ رخ کو گرفتارکیا ہے ۔  

کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے بیرون ممالک سے امداد جاری | نیوزی لینڈ،اسرائیل ،جرمنی ، تھالی لینڈسے آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن کنسٹریٹر موصول

نئی دلی // مرکزی سرکار نے بتایا ہے کہ بھارت میں کووڈ 19کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیرون ممالک سے مدد مل رہی ہے ۔بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اسرائیل سے 3 آکسیجن جینریٹرساور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس کے ساتھ کل رات بھارت پہنچا ہے۔ بھارت نے اپنے آسیان شراکت دار تھائی لینڈ سے تحفے میں200 آکسیجن سلنڈروں اور 10 آکسیجن کنسنٹریٹرس کی اس کھیپ کے ملنے پر ستائش کا اظہارکیا ہے، جو کل صبح بھارت پہنچی ہے۔بھارت کو نیوزی لینڈ سے 72 آکسیجن کنسینٹریٹر ، جرمنی سے ایک موبال آکسیجن پلانٹ ، نیدر لینڈ سے 450 وینٹی لیٹر اور 100 آکسیجن کنسینٹریٹر آئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک 2933 آکسیجن کنسینٹریٹر ، 2429 آکسیجن سلنڈر ، 13 آکسیجن پلانٹ ، 2951 وینٹی لیٹرس اور تقریبا تین لاکھ ریمیڈیسور ایجیکشن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو دئے گئے ہیں۔ ادھر امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے کورونا وائرس کی

تامل ناڈو اور مہاراشٹرمیں خوفناک صورتحال | وزیر اعظم مودی کی وزرائے اعلیٰ سے بات چیت

نئی دہلی//یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے نقطۂ نظر سے خوفناک صورتحال کا سامنا کرنے والے تملناڈو اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلیٰ سے کل بات کرکے صورتحال کی اطلاع ملی۔ مسٹر مودی نے ہفتے کے روز تملناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال کی تفصیلات پر غور و خوض کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے مہاراشٹر میں کورونا وبا کے سبب نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت کی کوششوں اور تدابیر کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں مزید تیزی لائیں۔  

آکسیجن کی تقسیم کاری کیلئے قومی ٹاسک فورس تشکیل

نئی دلی //ہندوستان میں کورونا بحران کے درمیان آکسیجن کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے سپریم کورٹ نے ایک نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ 12 رکنی ٹاسک فورس ضروری دواوں کی دستیابی اور کووڈ سے نمٹنے کی مستقبل کی تیاریوں پر بھی مشورہ دے گا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے مرکز سے مل رہے آکسیجن پر ریاستوں کی جوابدہی طے کرنے کی بھی ضرورت بتائی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ریاستوں کی طلب اور وہاں کے نظامِ تقسیم کے اندازہ کے لیے ہر ریاست کا اآکسیجن آڈٹ کروایا جائے گا۔سپریم کورٹ نے کل جاری حکم میں 12 رکنی نیشنل ٹاسک فورس کی تشکیل کے بارے میں بتایا۔ اس ٹاسک فورس کے کنوینر کابینہ سکریٹری یا ان کی طرف سے نامزد افسر ہوں گے۔ مرکزی صحت سکریٹری بھی اس کے رکن ہوں گے۔ ملک کے مشہور و معروف ڈاکٹروں کو ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے۔ ان ڈاکٹروں کے نام ہیں ڈاکٹر بھبتوش بسواس، ڈاکٹر دیویندر سنگھ رانا،

سلمان خان کی 25 ہزار فلم ورکروں کی مدد

ممبئی // بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کردیا۔سلمان خان انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کو فی کس 1500 روپے ادا کریں گے جو ہر مزدور کی تقریبا تین دن کی دہاڑیوں کے برابر ہوگی۔یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے اس سال عید الفطر پر ریلیز کے لیے تیار اپنی فلم ' رادھے کی نصف کمائی بھی کورونا کے متاثرین میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سلمان خان نے 2020 میں بھی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کی مدد سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کی تھی۔اسی طرح رواں برس بھی عید الفطر اور بھارت میں کورونا کی دوسری بدترین لہر کے دوران فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کردیا۔سلمان خان نے فیڈریشن آف ویسٹرن ا

آندھرا پردیش ضلع کڑپہ میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک

حیدرآباد// اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاوں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیاجاسکے۔جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جارہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جاگریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔  

ملک میں مسلسل تیسرے روز چار لاکھ سے زائد نئے کورونا کیس، چار ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

نئی دہلی//ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے مسلسل چار لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔اس دوران گذشتہ24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت بھی ہو گئی ، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  

وزیر اعظم مودی کی آسٹریلیائی ہم منصب سے گفتگو | ویکسین اور سستی دواؤں کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے پر اتفاق

 نئی دہلی//یو این آئی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کل آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہندوستان کو فوری طور پر اور فراخدلی سے تعاون مہیا کرنے پر ان کی ستائش کی۔دونوں لیڈروں نے عالمی سطح پر کووڈ-19 کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے ویکسین اور سستی دواؤں کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عارضی طور پر رعایت کے لئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ ڈبلیو ٹی او میں پیش کی گئی تجویز پر آسٹریلیا کا تعاون طلب کیا۔انہوں نے گزشتہ سال ہونے والی ورچوئل کانفرنس کے بعد ہندوستان- آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں عوام کے تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے

لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے کل جماعتی میٹنگ بلائی جائے: سونیا

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہیے ۔ محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے سسٹم (نظام) چرمرا گیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہیے کیونکہ وبا سے اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے ’ اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے ۔  

دنیاکے تمام ممالک بھار ت کی مدد کیلئے آگے آئیں:یونیسف

نئی دلی //یونیسف نے دنیا کے تماممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت میں کووڈ کی بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے انڈیا کی مدد کریں بصورت دیگر اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے ۔یونیسیف نے کہا، ’’ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک دنیا بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک ‘‘ متعلقہ اموات، وائرس میں تبدیلی اور سپلائی میں دیری جیسی گونج علاقے اور پوری دنیا میں سنائی دے گی ۔یونیسیف نے ہندستان کو بیس لاکھ فیس شیلڈ اور دو لاکھ ماسک سمیت اہم زندگی کو تحفظ دلانے والے سامان کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کی ہے۔ اس ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا ، "ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کپا جب تک دنیا  بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک " متعلقہ اموات،

ممبئی میں 7کلوگرام یورینیم ضبط، 2 افراد گرفتار

نئی دلی //مہاراشٹر میں پولیس نے سات کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم ضبط کر کے انتہائی تابکار مادہ 'غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مہاراشٹرا میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے مطابق ضبط شدہ مواد کی مالیت تقریباً 29لاکھ ڈالر ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جگر پانڈیا نامی شخص غیر قانونی طور پر یورینیم مادہ کے ٹکڑے بیچنے جارہا ہے، اس کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابو طاہر نامی شخص نے اسے یہ یورینیم کے ٹکڑے دیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جب طاہر کو پکڑا گیا تو اس سے بھاری مقدار میں مادہ برآمد ہوا۔ ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ضبط شدہ مواد انتہائی تابکار تھا۔  

بڑھتے کورونا بحران سے مجبور ہوکر وزیر اعظم کو پھر خط لکھنا پڑا: راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وبا کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا ہے لہٰذا ابھی فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیے۔  گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا ” کورونا نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انھیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی“۔ کانگریس کے رہنما نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’کہ وبا سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انھیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے امید کا اظہار کی

ملک میں کورونا وائرس کا بڑھتا قہر، 4.14 لاکھ نئے کیس، 3915 ہلاک

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے دن بہ دن بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4.14 لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آئے اور دوسرے دن بھی تقریباً چار ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہوئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 3.31 لاکھ افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔ اس دوران جمعرات کو 23 لاکھ 70 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 49 لاکھ، 73 ہزار 58 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 414188 نئے کیس آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 ہو گئے۔ فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 3645164 ہو گئی ہے۔ وہیں 331507 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ایک کروڑ 76 لاکھ 12 ہزار 351 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ دریں

کورونا کی تیسری لہر کا امکان | عدالت عظمیٰ کی حکومت کولائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

نئی دہلی//یواین آئی// سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے امکانات کے پیش نظر اب سے تیاریاں شروع کردے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ نے آکسیجن کی فراہمی سے متعلق سماعت کے دوران کہا کہ لوگوں میں آکسیجن کی کمی پر گھبرانا نہیں چاہئے ، یہ ضروری ہے کہ تیسری لہر آنے سے پہلے آکسیجن کا بفر اسٹاک بنایاجائے ۔تیسری لہر کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس چندرچوڑ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیسری لہر کے طور پر کورونا کی ہولناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملکی سطح پر کوئی لائحہ عمل مرتب کرے ۔ عدالت نے کہا کہ "تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے آج ہی تیاریاں شروع کردیں۔" اس وقت بچے بھی انفکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں ، اس صورتحال میں آپ کیا کریں گے ؟ بچوں کو ٹیکہ دہنے کے انتظام یقینی بنایا جائے ۔ " تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے

سابق وزیرچودھری اجیت سنگھ کی کورونا سے موت | صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم مودی اور راہل کا اظہار انج و غم

 نئی دہلی//یواین آئی// راشٹریہ لوک دل کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا کورونا وائرس کے سبب جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ82 سال کے تھے ۔چودھری اجیت سنگھ کورونا انفیکشن سے متاثر تھے ۔ انہیں 20اپریل کوطبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ہریانہ میں گوروگرام کے ایک پرائیوٹ اسپتال کے آئی سی یو میں تھے ۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور مغربی اتر پردیش کے قد آورلیڈر چودھری اجیت سنگھ کسانوں کی آواز سمجھے جاتے تھے ۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، اور پی وی نرسمہا راؤ کی حکومتوں میں چودھری اجیت سنگھ مرکزی وزیر رہے ۔  

ریاستوں کے پاس89لاکھ سے زائد ویکسین دستیاب

نئی دہلی// یواین آئی// ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے پاس کووڈ 19 ویکسین کی 89 لاکھ 31 ہزار 505 خوراکیں دستیاب ہیں اور آئندہ تین دنوں 28 لاکھ سے زائد خوراکیں مل جائیں گی ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزکی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اب تک 17 کروڑ 15 لاکھ 42 ہزار 410 مفت ویکسین کی خوراکیں مہیا کرائی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بدھ کے روز 18-44 سال کی عمر کے کل 230305 مستحقین کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔ اس عمر کے گروپ میں اب تک کل 902731 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  

بھارت میں4لاکھ 12ہزار مثبت

ئی دہلی/یو این آئی/ ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید4.12 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ یومیہ کیسز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے وہیں تقریباََ چار ہزار مریضوں کی موت ہو گئی ۔اس دوران بدھ کے روز 19 لاکھ 55 ہزار 733 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 25 لاکھ ، 13 ہزار 339 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یکم اپریل کو کورونا کے چار لاکھ 1 ہزار 933 کیسز درج کئے گئے جو دنیا بھر میں یومیہ کیسزمیں سب سے زیادہ تھے۔ اس کے بعد تین دنوں کی جزوی گرواوٹ کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر 4.12 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،12،962 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 ہوگئی ہے۔ ایکٹو