تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے میٹنگ

نئی دہلی// امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے منگل کو یہاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی اورحکمت عملی کی اہمیت کے حامل مسئلوں اور چیلنجوں پر تفصیلی سے غور و خوض کیا۔ ہندوستان امریکہ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں حصہ لینے آئے دونوں امریکی وزیر میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ساو¿تھ بلاک پہنچے جہان ڈوول نے ان کا خیر مقدم کیا۔ سرکاری ذرائع نے میٹنگ کو ’بےحد تخلیقی‘ قرار دیتے ہوئے یہاں بتایا کہ سلامتی ،استحکام اور اصولوں پر مبنی علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہر شعبہ میں صلاحیت بڑھانے کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بحث ہوئی۔ قومی سلامتی کے مشیر اور دونوں امریکی وزرا کے درمیان یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقی لداخ میں ایکچوو¿ل لائن آف کنٹرول پر ہندوستا

ملک میں کورونا انفیکشن کے36470 نئے معاملے ،تین ماہ میں سب سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں سامنے آنے والے معاملے 40 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد مسلسل دوسرے دن 500 سے نیچے رہی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 36470 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 63842 لوگوں نے اس وبا کو مات دی ہے۔ اس سے فعال معاملے 27860 گھٹ کر 625,857 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 488 مریضوں کی موت ہونے سے اس سے جان گنوانے والوں کی تعداد 119,502 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 79.46 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.01 لاکھ صحت مند ہوچکےہیں۔ اس سے صحت مند ہونے والوں کی شرح بڑھکر 90.62 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 7.88 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ موت شرح 1.50 فیصد ہے۔ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران

ترنگا ہندوستان کی شان، اس کی توہین ناقابل برداشت: جاوڈیکر

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے پریس کانفرنس میں ترنگے سے متعلق دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ترنگے کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہند وستان کی شان ہے اور اس کے خلاف جو بھی بولے گا اسکو بخشا نہیں جائے گا اور نہ ہی برداشت کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ، ’’ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے۔‘‘انہوں نے لکھا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے جو کہ بالکل بھی برداشت نہیں کی جا سکتی ہے اور اس کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے ۔ خیال رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی۔ انہو

تازہ ترین