تازہ ترین

ملک میں کورونا کے53370 نئے کیس،متاثرین کی تعداد78لاکھ سے تجاوز

سرینگر//ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53370نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد7814682 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران67549 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 7016046 ہوگئی ہے۔  صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد14829 سے کم ہو کر 680680رہ گئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 650 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 117956ہوچکی ہے۔  

اپوزیشن دفعہ 370کا فیصلہ پلٹنے کی خواہشمند

بہار// وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا اور اس کی دوبار بحالی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ساسا رام میں انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاںکشمیر میں 370 کا فیصلہ پلٹنا چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا، یہ فیصلہ ہم نے لیا، این ڈی اے کی حکومت نے لیا، لیکن آج یہ لوگ اس فیصلے کو پلٹنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اقتدار میں آئے تو آرٹیکل370 پھر بحال کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ ایسا کر کے دکھائے اور پھر عوام کے پاس جا کر ووٹ مانگے۔انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا’’ ان لوگوں کو آپ کی ضرورت سے کبھی سروکار نہیں رہا، ان کی توجہ اپنے مفادات پر اور

تازہ ترین