تازہ ترین

دفاعی شعبے میں حکومت کے اصلاحاتی پروگرام

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دفاعی شعبے میں حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کااثرنظرآرہا ہے اور ملک نے پہلی بار 25 بڑے دفاعی برآمدکنندہ ممالک کی فہرست میں جگہ بنائی ہے ۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو بنگلورو میں وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرکہا، "اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان پہلی بار دنیا کے 25 دفاعی برآمد کنندہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوا ہے ۔ وزارت دفاع مسلسل کوشش کر رہی ہے تاکہ ہندوستان دفاعی برآمدات کے میدان میں عالمی لیڈر بن سکے ۔"اس حصولیابی میں نجی شعبے کی شراکت کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرصنعت جو صرف ایک دہائی پرانی ہے آج دفاعی برآمدات میں 80-90 فیصد حصہ ان کا ہے ۔ یہ حکومت کی مسلسل حمایت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ "وزیردفاع نے ک

کسانوں کو احتجاج کا حق

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک بار پھر مرکزی حکومت پر واضح کیا کہ کسانوں کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن اس کی وجہ سے سڑکیں غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں کی جا سکتی ہیں۔ جسٹس ایس کے کول اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے ایک بار پھر مظاہرین کو سڑکوں سے ہٹانے کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا ۔دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کسانوں کی تنظیموں سے کہا کہ وہ چار ہفتوں میں اپنا جواب داخل کریں۔ معاملے کی اگلی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی۔نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی سنیکت کسان مورچہ اور دیگر کسان تنظیموں پر سڑکوں کو بند کرنے کا الزام عائد کرنے والی عرضی پر عدالت عظمیٰ سماعت کر رہی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے مظاہرین کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی اس عرضی کی شنوائی کے دوران کہا کہ ہمیں سڑک جام سے پریشانی ہے ۔ 

امیت شاہ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے

 دہرادون//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اتراکھنڈ کے گڑھوال اور کُماؤں ڈیویژن کے آفت زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ شاہ نے صبح 9.45 سے 12.30 تک تقریبا ً دو گھنٹے تک آفت زدہ علاقوں کا سروے کیااور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران گورنر لیفٹیننٹ جنرل گُرمیت سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی ، انل بلونی ، کابینی وزیر دھن سنگھ راوت اور چیف سکریٹری ایس ایس سندھو بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ تاہم انہوں نے اس موقع پر کسی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا۔بعد میں مسٹر شاہ نے یہاں جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکز کی ایک ٹیم جلد ہی ریاست میں اس آفت سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے گی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے 250 کروڑ پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاست کو مکمل مدد دے گی۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ک

تازہ ترین