ملک میں نئے کورونا کیسوں میں کمی، زیرعلاج مریضوں کی تعدادگھٹ کر 7.15 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ199) کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 7.15 لاکھ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوکر 77 لاکھ کو عبور کر گئی ہے ملک میں صحت مند کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران55839 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 لاکھ سے تجاوز کر کے7706946 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 79415 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے اور اب تک ملک میں6874518 مریضوں نے کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں۔ زیر علاج مریض24278 سے کم ہو کر715812 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران ، 702 کورونا سے متاثرہ فوت ہوگئے اور اب تک116616 افراد

ملک میں کورونا سے ایک لاکھ 16ہزاراموات

 نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے ۔ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید54،044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 76،51،107 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 61،775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 67،95،103 ہوچکی ہے ۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 8،448 سے کم ہوکر 7،40،090 رہ گئے ۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک 1،15،914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں ک

کیا روزانہ ’ماؤتھ واش‘

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے، حالانکہ اب حالات کچھ ممالک میں بہتر نظر آ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسی دوا یا ٹیکہ منظرعام پر نہیں آیا ہے جسے صد فیصد محفوظ اور کارآمد ٹھہرایا جا سکے۔ اس درمیان کورونا وائرس پر تحقیق کا عمل جاری ہے اور روزانہ کچھ نہ کچھ نیا سامنے آ رہا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ 'ماؤتھ واش' میں کورونا وائرس کو بے اثر کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔دراصل سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں پایا ہے کہ کچھ 'اورل اینٹی سیپٹکس' اور 'ماؤتھ واش' سے انسانوں میں کورونا وائرس کا اثر ختم کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اس بات کا دعویٰ میڈیکل وائرولوجی کے جرنل میں شائع نتائج میں کیا گیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچھ اورل اینٹی سیپٹسک اور ماؤتھ واش انفیکشن کے بعد منھ میں وائرس کی مقدار کو کم کرنے کے لیے کارا

پولیس اہلکاروں کی قربانی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ‘پولیس میموریل ڈے ’ کے موقع پر فرض کے لئے اپنی جانیں دینے والے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مسٹر مودی نے آج ‘پولیس میموریل ڈے ’ کے موقع پر شہید پولیس اہلکاروں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ‘‘پولیس میموریل ڈے ملک بھر میں ہمارے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے ۔ اس دن ہم ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اپنے فرض کے لئے شہید ہوئے تھے ۔ ان کی قربانی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’’۔مسٹر مودی نے مزید لکھا ‘‘امن و امان برقرار رکھنے سے لے کر ، پولیس اہلکار خوفناک کیسز کو حل کرنے ، ڈیزاسٹر میجنمنٹ سے سے لے کر کووڈ 19 کے چیلینجز تک سے نمٹنے میں تعاون کرتے ہیں

پولیس اہلکار وں نے ملک کو سنبھالا

نئی دہلی // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی میں مصروف پولیس اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے آج انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو سنبھالیں مودی حکومت ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے گی۔پولیس یادگاری دن کے موقع پر شاہ نے آج چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں ملک بھر کے شہید پولیس اہلکاروں کو قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وہ مکمل اطمینان کے ساتھ اور پوری مستعدی سے ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کے حالات کو سنبھالیں مودی حکومت ان کے اہل خانہ کو سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ تیار ، باخبر ہے اور رہے گی۔ حکومت آنے والے دنوں میں ٹریننگ ، بھرتی اور جدید کاری کی سمت میں ایسے بہت سے اقدامات کرنے جارہی ہے تاکہ پولیس فو

بہارکیلئے کانگریس کا منشور جاری

 پٹنہ//کانگریس نے بدھ کے روز بہار انتخابات کے لئے اپنا منشور جاری کر دیا۔ اپنے منشور میں کانگریس نے بہار کے کسانوں سے اقتدار میں آنے کے بعد نصف قیمت پر بجلی اور قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا۔ کانگریس نے اپنے منشور کو ’بہار بدلاؤ پتر‘ کا نام دیا ہے۔کانگریس کے رہنما شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آئے گی تو کسانوں کا قرض معاف ہوگا اور بجلی کا بل بھی آدھا کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت دلانے کے لئے بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر مرکز کے قانون کو مسترد کردیا جائے گا۔ اگر کسان ٹریکٹر خریدتے ہیں تو ان کا رجسٹریشن مفت کیا جائے گا۔کانگریس کے رہنما راج ببر نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو بے روزگاروں کو ملازمت ملنے تک ہر ماہ 1500 روپے بے روزگاری بھتہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے پہلے کابینہ اجلاس میں 1

بہار میں خوشحالی کیلئے مودی اور نتیش نے مل کر کام کیا : راج ناتھ

بھاگلپور// بھارتیہ جنتا( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بہار کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت نے مل کر کام کیا ہے اور آئندہ پانچ سال کیلئے مرکز مکمل تعاون کرے گا مسٹر سنگھ نے بدھ کو تاڑر میں کہلگاں حلقہ کے بی جے پی امیدوار پون یادو کی حمایت میں منعقدہ انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کے تعاون سے اس ریاست نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے اور اس سے عام عوام خوشحالی کی زندگی گذار رہی ہے۔عوام کے توقعات کے مطابق یہاں ڈبل انجن کی حکومت کام کرنے میں پیچھے نہیںہٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور ریاست میں رہنے والے ہر غریب کو پختہ مکان ہونا چاہئے اور اس کے لئے مرکزی حکومت نے سبھی کو مکان دیاہے۔ اگر کسی کو مکان نہیں مل سکاہے تو 2022 کے اخیر تک سبھی لوگوں کو پختہ مکان مل جائے گا۔وزیر دفاع نے کہاکہ ریاست میں پہلی بار وزیر اعظم کسان سمان نیدھی

دفعہ 370 کے خاتمے پر یوگی ادتیہ ناتھ کا تبصرہ | کشمیرمیں اب کوئی بھی جائیداد خرید سکتا ہے | سیاحوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کوگولی مار دی جائے گی :یوگی

پٹنہ//اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا کہ جموں کشمیرسے دفعہ370کوختم کئے جانے کے بعد ملک کی دیگر ریاستوں کے لوگوں کو جموں کشمیرمیں جائیداد بنانے کا لائسنس مل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بہار کا کوئی شہری جموں کشمیرمیں جائیداد خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔کانگریس نے ایسا نظام بنایا تھا لیکن وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے اُس سب کو بدل ڈالا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کوختم کیا گیا ہے اور لوگ اب کشمیرمیں کہیں بھی جائیداد خرید سکتے ہیں ۔یوگی نے کہا کہ پاکستان اب کشمیرمیں جنگجوئوں کی اعانت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتاکیونکہ اُسے اب سرجیکل اسٹرائیکوں کا خطرہ ہے ۔یوگی نے کہا کہ کشمیرکی سیر پر جانے والوں کی طرف اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تواُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان گولیاں داغ دی جائیں گی ۔انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے اس

تازہ ترین