تازہ ترین

سی بی آئی ، ویجی لنس کمیشن پرانے طریقوں کو بدلیں

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور سنٹرل وجیلنس کمیشن (سی وی سی) کا نئے بھارت نئی سوچ کے آڑے آنے والے پرانے طریقوں کو تبدیل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اعلیٰ ایجنسیاں قانون کو اس طرح سے نافذ کریں جس سے حکومت میں غریب اورایماندار مضبوط ہوں اور بدعنوان-مجرم باہر جائیں۔مسٹر مودی نے کل گجرات کے کیوڑیا میں سنٹرل وجیلنس ڈیپارٹمنٹ (سی وی سی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک مشترکہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اب پریونٹیو وجیلنس یعنی جرائم کے امکانات کی نگرانی اورچوکسی کاکام کریں۔ اس سے وسائل کی بچت ہوگی اور جرائم پرمؤثر طریقے سے لگام لگے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدعنوانی چاہے چھوٹی ہو یا بڑی، وہ کسی نہ کسی کا حق چھینتی ہے ۔ یہ ملک کے عام شہری کو اس کے حقوق سے محروم کرتی ہے ، قو

کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا افتتاح کیا

کشی نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے وجود میں آنے سے ملک اور دنیا کے بودھ مت کے پیروکاروں کو بھگوان گوتم بدھ سے وابستہ زیارت گاہوں کا دورہ کرنے میں سہولت ہو گی اور اس سے پروانچل کے علاقہ کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔ مسٹر مودی نے بدھ کے روز یہاں 260 کروڑ کی لاگت سے تیار بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں بودھ مت سماج کے عقائد اور عقیدے کا مرکز ہے ۔ یہ ایئر پورٹ ایک طرح سے ان کی تعظیم کے لیے گلپوشی گئی ہے ۔ بھگوان بدھ کے علم سے لے کر مہاپرینروان تک کا گواہ یہ علاقہ آج ہوائی سروس کے ذریعے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے ۔   

اُتراکھنڈمیں بارش کا قہر

دہرادون// اتراکھنڈ میں تقریبا 48گھنٹے ہوئی موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے  اور 11دیگر لاپتہ ہیں۔اس تباہی میں کل 12افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تباہی میں کئی عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے بدھ کوبتایا کہ نینی تال انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تخمینہ میں نینی تال میں تقریبا 102 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، جس میں سب سے زیادہ نقصان محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ آبپاشی اور محکمہ آبی وسائل کو ہوا ہے ۔ ضلع میں سڑکوں، محکمہ آبپاشی کی اسکیموں اور پینے کے پانی کی لائنوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔  

کسانوں کو 50ہزارفی ہیکٹر معاوضہ ملے گا:کیجریوال

نئی دہلی // دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت بے موسم بارش کی وجہ سے دہلی میں برباد ہوئی کسانوں کی فصلوں کا 50 ہزار روپے فی ہیکٹر معاوضہ دے گی۔مسٹر کیجریوال نے کل اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘‘کسان بے موسم بارش سے فصلوں کی بربادی سے کافی دکھی ہیں۔ آپ دکھی نہ ہوں ، تمہارا بیٹا ہمیشہ کی طرح آپ ساتھ ہے ۔ برباد ہوئی فصلوں کے لئے دہلی حکومت فی ہیکٹیئر50000روپے معاوضہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی وجہ سے فصلیں برباد ہوئی ہیں ،‘ آپ ’کی حکومت نے آگے بڑھ کر کسانوں کی مدد کی ہے ۔ہم نے نہ صرف اعلان کیا ، بلکہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایک یا دو ماہ کے اندر کسانوں کے کھاتے میں پیسے جمع ہو جائیں ۔ ڈی ایم اور ایس ڈی ایم دو ہفتوں میں تباہ شدہ فصلوں کی پیمائش مکمل مکمل کریں گے۔