تازہ ترین

’من کی بات ‘پرگروام

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ 24 اکتوبر کو ‘من کی بات’ کریں گے ۔مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘‘اس ماہ من کی بات 24 تاریخ کو ہوگی۔ میں آپ سب کو اس ماہ کی قسط کے لئے اپنے خیالات اشتراک کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اپنا پیغام نمو ایپ پر لکھیں یا اپنا پیغام ریکارڈ کرنے کے لیے 1800-11-7800 ڈائل کریں۔  

منموہن سنگھ خطرے سے باہر

نئی دہلی// سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم کو 13 اکتوبر کو ان کی صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی میں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

جے شنکر آج سے اسرائیل کا دورہ کریں گے

نئی دہلی// وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اسرائیل کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ جیر لاپیڈ سے پہلی مرتبہ ملاقات کریں گے ۔ اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسٹر لیپڈ کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں اور تل ابیب میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے ۔  

کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس

نئی دہلی // طویل عرصے بعد بلائی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پانچ گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں تنظیمی انتخابات ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال ، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی پر طویل بحث ہوئی ۔ اجلاس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اگلے سال 21 اگست اور 20 ستمبر کے درمیان کانگریس کے نئے صدر کا انتخابات ہو جائے گا۔ اجلاس کے دوران کچھ ارکان نے راہل گاندھی سے کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے گزارش کی، جس پر راہل گاندھی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما کے سی وینو گوپال نے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں پاس ہوئی قرارداد کے اہم نکات بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس مرکزی حکومت کے خلاف عوامی بیداری مہم چلائے گی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کانگریس صدر منتخب نہیں ہوتے تب تک سونیا گاندھی ہی