تازہ ترین

ملک میں 7370478 کورونامتاثرین ، ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ 12ہزارسے متجاوز

نئی دہلی// کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہوکر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70348کورونا متاثرین شفایاب ہوئے جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد6453789 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید 63371نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد7370478 ہو گئی۔  

پاکستان میں 2 جنگجویانہ حملوں میں 20 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

اسلام آباد//پاکستان کے مغربی حصے میں دو الگ جنگجوانہ حملوں میں کم از کم 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے روزنامہ ’ایکسپریس ٹربیون‘ نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں جبکہ دوسرا حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک آئی ای ڈی پھٹا ، جس میں ایک افسر سمیت 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔جبکہ جنگجوﺅں نے بلوچستان کے قصبے اوراومارہ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 14 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔  

ہندوستان کا چین کو جواب

نئی دہلی// ہندوستان نے جموں و کشمیر اور لداخ کے بارے میں تبصرہ کیلئے چین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کو اس معاملے میں مداخلت یا بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ہفتہ وار ورچوئل بریفنگ میں کہا ، ‘‘اس بارے میں ہمارا موقف ہمیشہ واضح اور مستحکم ہے۔ جموں و کشمیر اور مرکزی علاقہ لداخ  ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے ہیں اور رہیں گے۔ چین کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ممالک ہندوستان کے اندرونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو دوسروں سے اس کی توقع کرتے ہیں۔ "ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اروناچل پردیش کے بارے میں بھی متعدد بار اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔ ‘‘اروناچل پردیش ہندوستان کا لازمی اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ اس حقیقت کوچینی فریق کو اعلی سطح پر واضح

التجا مفتی کی دائر عرضی

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی ختم ہونے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے اُن کی صاحبزادی التجا مفتی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کی فائل بند کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ محبوبہ مفتی دو دن قبل رہا کی گئی ہے اور ان پر عائد پی ایس اے کو کالعدم کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی رہائی سے متعلق عدالت عظمیٰ میںدائر کی گئی عرضی کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے فائنل کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔   

تازہ ترین