تازہ ترین

ملک میں 82170 نئے کورونا کیس، متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702ہوگئی۔ اس عرصہ کے دوران74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک5016520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔  

اب تک ملک میں سات کروڑ سے زائد کورونانمونوں کی جانچ

نئی دہلی// ملک میں عالمی وباکووڈ- 19 کے 27 ستمبر تک 7 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 709394نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد71967230 تک پہنچ گئی۔ ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ1492409 نمونوں کاٹیسٹ کیا گیاتھا۔

اُردو، کشمیری ، ڈوگری و ہندی بطورسرکاری زبانیں | صدر جمہوریہ نے بل کو منظوری دیدی

نئی دلی// صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر میں سرکاری زبانوں میں کشمیری ، ڈوگری اور ہندی کو شامل کرنے کی بل کو منظوری دی ہے اور اسطرح اب جموں و کشمیر میں اردو اور انگریزی کے علاوہ کشمیری ، ڈوگری اور ہندی کو بھی سرکاری زبان کا درجہ مل گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں سرکاری زبانوں کی بل 2020کو حالیہ دنوں میں پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا ۔ مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر آفیشیل لنگویجز ایکٹ 2020کو صدر جمہوریہ نے 26ستمبر کو منظوری دی ہے۔     

اردو یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کا آغاز | ملک بھر میں 16 مراکز، تقریباً 10ہزار امیدوار

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل ا ردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کئے جائیں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب انٹرنس ٹسٹ میں ملک کے 16 شہروں میں تقریباً 10,000 طلبہ شرکت کریں گے۔ یونیورسٹی نے کویڈ 19 وباء کے پیش نظر امتحانی مراکز پر تمام تر احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ طلبہ کو اپنے قریب ترین امتحانی مرکز کے انتخاب کا خصوصی طور پر موقع دیا گیا ہے۔ 28؍ستمبر کی صبح پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، نظم و نسق عامہ، اے سی ایس ایس ای آئی پی، ترسیل عامہ و صحافت)، ایم ٹیک اور ڈی ایل ایڈ کے انٹرنس ہوں گے۔ جبکہ دوپہر میں پی ایچ ڈی (تعلیم، اسلامک اسٹڈیز، سوشل ورک، تاریخ، معاشیات)، ایم ایڈ اور ایم سی اے کے انٹرنس منعقد کیے جائیں گے۔ 29؍ ستمبر کی صبح پی ایچ ڈی (مینجمنٹ، سماجیات، سیاسیات، مطالعاتِ ترجمہ)، بی ٹی

تازہ ترین