تازہ ترین

راجیہ سبھا کی کاروائی کورونا وبا کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی// کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مان سون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔  نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظ

ملک میں کوروناوائرس کے83347نئے کیس، تعداد5646011

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے83347 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5646011ہوگئی۔  عالمی وبا ئی وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر ، کرناٹک اور اتر پردیش میں 552 اموات ہوئیں ، جو اس دوران ملک میں کل 1085 اموات کا 50.86 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ، اس عرصے کے دوران کوویڈ 19 کے 392 مریضوں کی موت ہوگئی ، وہیں کرناٹک میں 83 اور اترپردیش میں 77 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے۔

ترکی دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھے: ہندوستان

اقوام متحدہ// جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔  ترومورتی نے ٹوئٹ کیا”ہم نے مرکز کے زیر کنٹرول ریاست جموں اور کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اوران کا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے، اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے“۔ یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہے ” مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مس

آج کے چیلنجوں کا مقابلہ پرانے ڈھانچے سے نہیں کیا جاسکتا:مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے ڈھانچے سے نئے چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، عصری دنیا میں کثیرجہتی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے میں اقوام متحدہ کا بہت بڑا کردار ہے "۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت عالمی اداروں اور ممالک کے قریب آنے کمی ہے ، اقوام متحدہ کو اس کے لیے آگے آنا ہوگا۔ لیکن یہ تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں، اس کے لیے نئے ممالک کو موقع دینا ہوگا۔ آج کے دور میں ہر ملک کی آواز سننے کی ضرور ہے ۔مسٹرمودی نے کہا کہ "یہ کنونشن خود اقوام متحدہ میں تبدیلی کو قبول کرتا ہے ۔ ہم آج کے چیلنجوں کا مقابلہ پرانے ڈھانچے کے ساتھ نہیں کرسکتے ۔ اقوام متحدہ کو جامع اصلاحات کے بغیر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے "۔ہندوستان میں اقوام

کانگریس نے راجیہ سبھا کے بائیکاٹ کی سات وجوہات بتائے

نئی دہلی// کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے سات وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت قوانین کی پیروی نہیں کررہی ہے ۔ اس لئے پارٹی نے راجیہ سبھا کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔راجیہ سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ جے رام رمیش نے منگل کو راجیہ سبھا کے بائیکاٹ کرنے کی پہلی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوں کو ایوان میں تھوپ رہی ہے ۔     راجیہ سبھا سے ٹی آرایس کا واک آوٹ   حیدرآباد//تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان نے دیگر اپوزیشن ارکان کے ساتھ راجیہ سبھا سے منگل کو واک آوٹ کردیا۔ایوان میں وقفہ صفر کے بعد اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ 8ارکان کی معطلی کی منسوخی تک اپوزیشن کے ارکان، ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے ۔اپنی پارٹی کے ارکان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کے کیشوراو فلور لیڈر ٹی آرایس نے کہاکہ ایوان میں اس

پولس نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مارپیٹ کی: رونیت سنگھ

نئی دہلی// کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے سامنے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی پولس نے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔لوک سبھا میں آج کارروائی شروع ہوتے ہی مسٹر رونیت سنگھ نے کہا کہ پیر کی شام سات بجے وہ اور ان کے ساتھ تین دیگر اراکین پارلیمنٹ کمپلیکس کے صدر دروازے کے باہر کسان بل کے خلاف پرامن طور پر کینڈل مارچ کے لیے گئے ۔ اسی دوران تقریبا 100 کی تعداد میں پولس اہلکار وہاں پہنچے اور ان کے ساتھ زور- زبردستی کی، جس کی وجہ سے انھیں جسمانی چوٹ پہنچی۔مسٹر رونیت سنگھ نے کہا کہ چاروں ممبران پارلیمنٹ کے باہر وجے چوک کے علاقے میں صرف موم بتیاں لے کرعلامتی مظاہرے کی شکل میں جانا چاہتے تھے ۔ رکن پارلیمنٹ کی حیثت اپنی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولس نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی پولس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایسی بد س

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3.12 کروڑ، اموات کی تعداد 9.63 لاکھ

واشنگٹن/ / ریو دی جنیریو / نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کی وجہ سے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.63 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جان ہاپکینس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 31245797 افراد متاثر ہوئے ہیں اور جبکہ دنیا بھر کے ممالک میں 963693 افراد اس کی زد میں ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6856884 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 199865 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 75083 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 55