تازہ ترین

وزیراعظم کی لوگوں سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مومنٹو(یادگاری) اور تحائف کی نیلامی میں حصہ لیں اس سے ملنے والی رقم دریائے گنگا کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔اتوار کو ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ‘‘کئی برسوں میں مجھے بہت سے تحائف اورمومنٹو ملے ہیں جن کی نیلامی کی جا رہی ہے ۔ ان میں ہمارے اولمپک کھلاڑیوں کی طرف سے دی گئی خصوصی یادگاری بھی شامل ہے ۔ اس نیلامی میں آپ لوگ شامل ہوں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم ‘نمامی گنگے اسکیم’ کے لیے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں حال ہی میں ختم ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں یہ یادگاری دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت ثقافت وزیر اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور مومنٹو کی آن لائن نیلامی کر رہی ہے ۔ وزیراعظم کی سالگرہ پر شروع

چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے

نئی دہلی //کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے ٹویٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ مسٹر چنی گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے ۔ مسٹر چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن ِ اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔اراکین اسمبلی کی نبض چیک کرنے کے بعد اب چرنجیت سنگھ چنی کو ہائی کمان کی طرف سے پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ بنایا گیاہے۔   

کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار5 سال پہلے دہلی میں گرفتار ہوا تھا | راجدھانی دہلی میںپولیس الرٹ،حساس مقامات کی نگرانی سخت

نئی دہلی/یو این آئی// کابل ہوائی اڈہ پر اگست میں بمباری کرکے ایک ساتھ 13امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200لوگوں کی جان لینے کے ملزم ایک خودکش حملہ آور کی شناخت پانچ سال پہلے ہندستان میں گرفتار ایک مشتبہ افغانی کے طورپر کئے جانے کے دعوے سے متعلق خبروں کے بعد ہندستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں۔دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (کرائم برانچ) اور ترجمان چنمے بسوال نے اتوار کوبتایا کہ راجدھانی دہلی اور ملک کی سیکورٹی پر خطرہ کی ہر خبر کے تئیں الرٹ برتی جارہی ہے ۔ اس معاملہ میں متعلقہ شاخوں کی طرف سے اعلی سطحی جائزہ کے بعد ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس نے حالیہ دنوں میں کئی مشتبہ دہشت گردوں اور انہیں مدد فراہم کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ یقینا اس طرح کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مسٹ

غلامی کی ذہنیت کو ترک کرنا ضروری:نائیڈو | ہندوستانی زبانوں اور ہندی کے استعمال پر زور

نئی دہلی // نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کو کہا کہ تاریخ کی کئی عظیم شخصیات کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور انہیں وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے ۔ہریانہ کے گروگرام میں منعقدہ ایک پروگرام میں سر چھوٹو رام کے مضامین اور خطوط کی تالیف کی پانچ جلدوں کی رسم اجراء کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان شخصیات کی زندگی اور کاموں کو ملک سے واقف ہونا چاہیے اور انہیں احترام کے ساتھ تاریخ قائم کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی تحریک آزادی میں مختلف علاقوں اور طبقات کی جدوجہد سے واقف ہو سکیں۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم غلامی کی ذہنیت کو ترک کردیں۔ اس تناظر میں نائب صدر نے مادری زبان ، ہندوستانی زبانوں اور ہندی کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم صرف مادری زبان میں ہونی چاہیے ۔  

تازہ ترین