تازہ ترین

پنجاب میں سیاسی ہلچل تیز

چنڈی گڑھ//پنجاب کی کی دو بار کمان سنبھالنے والے کیپٹن امریندر نے کل شام قانون ساز پارتی کی میٹنگ سے قبل ہی وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔انہوں نے گورنر بنواری لال پروہت کو استعفی نامہ سونپنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے صبح کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس بارے میں مطلع کردیا تھا۔ میرے ساتھ ایسا تیسری بار ہوا ہے جب مجھے اطلاع دیئے بغیر قانون ساز پارٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ہو۔ یہ میری سراسر توہین ہے کہ وزیراعلی ہونے کے ناطے اس میٹنگ میں مجھے اطلاع تک نہیں دی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ اعلی کمان کا مجھ سے اعتماد اٹھ گیا ہے ۔ اس لئے مزید توہین برداشت نہیں کرسکتا اور مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑتا۔انہوں نے بھاری دل سے کہا کہ اب اعلی کمان جس پر اعتماد ہو، اسے وزیراعلی بنائیں۔ اس کے بعد وہ اپنے 52 سال سے ساتھ رہے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سے مل کر آگے کی حکمت عملی پر غور کریں گے ۔ 

ایتھنول کیلئے گاڑیوں میں فلیکسی انجن لگیں گے :گڈکری

نئی دہلی//روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں عام آدمی کی رسائی سے باہر ہورہی ہیں اس لئے حکومت عوام کو راحت دینے کے لئے فلیکسی انجن لگی گاڑیوں کی تیاری کی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ لوگ ڈیزل پٹرول کی جگہ آسانی سے ایتھنول کا استعمال کرسکیں۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ وہ جلد ہی گاڑی بنانے والوں کے ایک پالیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت تمام گاڑیوں پر فلیکسی انجن لگانا ضروری کردیا جائے گا۔ اس کے تحت گاڑی مالک اپنی گاڑی میں پٹرول اور ڈیزل کی جگہ ایتھنول کا استعمال کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایتھنول کی پیداوار بڑی مقدار کرنے کی حکمت عملی پر بھی کام چل رہا ہے ۔ ایتھنول گنا بھوسا، دھان وغیرہ سے تیار ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان اچھی پیداوار کررہا ہے اور اس کی محنت کا مناسب فائدہ اسے ملے اس میں صاف ایندھن ایتھنول اہم ثابت ہوسکتا ہے ۔مرکزی وزیر نے کہاکہ ملک میں ڈیزل او

جھارکھنڈ:تالاب میں ڈوبنے سے 7 بچیوں کی موت

رانچی// جھارکھنڈ میں لاتیہاری ضلع میں کرما وسرجن کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے 7 سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایاکہ واقعہ بالوماتھ تھانہ علاقے کے منڈیہہ گاؤں کا ہے ۔جمعہ کی رات گاؤں میں کرما پوجا ہونے کے بعد سنیچر کو گاؤں کے لوگ کرم ڈالی کو وسرجن کرنے کے لئے تالاب گئے تھے ۔ تالاب میں نہانے کے دوران سات بچیاں گہرے پانی میں چلی گئیں۔ خواتین نے شور مچایا تو آس پاس کے کچھ لوگوں نے تالاب میں کود کر بچیوں کو باہر نکالا۔ ڈوبنے سے تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔