تازہ ترین

سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا:مودی | وزارت دفاع کے نئے تعمیر شدہ دفاتر کے کیمپس کا افتتاح

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے صرف گمراہ کرنے کی کوشش کی اور سینکڑوں سال پرانی اور خستہ حال ہٹ مینٹس اور بیرکوں میں کام کرنے والے فوجی افسران کی پریشانیوں پر خاموشی اختیار کئے رکھی ۔جمعرات کو یہاں وزارت دفاع کے کستوربہ گاندھی مارگ اور افریقہ ایونیو میں دو نئے تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹرمودی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس پروجیکٹ کی مخالفت صرف گمراہ کرنے اور حقائق اور ضروریات کو نظر انداز کرنے کے لیے کی۔انہوں نے کہا ‘‘وہ لوگ جو سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑے تھے وہ ہٹ مینٹس پر خاموش رہے ۔ وہ صرف الجھن پھیلا رہے تھے ۔   

۔6 برسوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی وصولی:سیتا رمن

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی حکومت کے پہلی اور دوسری مدت کار میں کیے گئے بینک اصلاحات اور دیگر تدابیر کا حوالہ دیتے ہوئے کل کہا کہ گذشتہ مالی سالوں میں سرکاری بینکوں نے 501479 کروڑ روپیے کے پھنسے قرض کی وصولی کی ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ مارچ 2018 کے بعد 3.1 لاکھ کروڑ روپیے کی وصولی کی گئی ہے ۔ سنہ 2018-19 میں 1.2 لاکھ کروڑ روپیے کی وصولی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوشن اسٹیل جیسی دیوالیہ کمپنیوں کے نمٹارے سے بھی 99 ہزار کروڑ روپیے سے زیادہ کی وصولی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2013 میں 21 سے محض دو سرکاری بینک منافع کما رہے تھے جبکہ امسال مارچ میں محض دو بینک ہی نقصان میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ وہ مالی سال میں حکومت کی چار ‘آر’ نافذ کی گئی جس سے بینکوں نے 501479 کروڑ روپیے کی وصولی کی ہیں۔ انہوں نے ک

ملا برادر دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

واشنگٹن//ملا عبدالغنی برادر کو ٹائم میگزین کی جانب سے 2021 کے بااثر ترین افراد میں شامل کیا گیا ہے۔ طالبان کی نئی اعلان کردہ حکومت میں نائب وزیراعظم اور دوحہ معاہدے میں سرفہرست شخصیت اپنے وقت کے اعتبار سے 2021 کے 100 بااثر افراد میں شامل ہوچکے ہیں۔ملا برادر نے امن معاہدے کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کی قیادت کی۔ ملا عبدالغنی شاذ و نادر ہی عوامی بیانات دیتے ہیں۔ فروری 2020 میں جب زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کیے ، اس وقت ملا برادر طالبان کے اہم نمائندے تھے۔حال ہی میں ، ٹائم میگزین نے کہا ہے کہ ملا برادر تمام اہم فیصلے خود کرتے تھے جس میں سابق حکومت کے ارکان کو دی جانے والی معافی ، طالبان کے کابل میں داخل ہونے کو موقوف کرنا اور حکومت کے پڑوسی ریاستوں بالخصوص چین اور پاکستان کے ساتھ رابطوں اور دوروں سے متعلق فیصلے شامل ہیں۔  

چین ایک ارب آبادی کو ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

بیجینگ// چین ایک ارب سے زائد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔ چین نے ایک ارب سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی ہے جو اس کی کْل آبادی کا 71 فیصد بنتا ہے۔کورونا وائرس کا پہلا کیس چین میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد چین نے بہت جلد اپنے ملک کے اندر وبا پر قابو پا لیا تھا۔ تاہم جنوب مشرقی حصے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین اپنی پوری آبادی کو ویکسین لگانے کی کوشش میں ہے۔جمعرات کو نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ ’15 ستمبر تک دو ارب 16 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔‘