ملک میں کورونا کے مزید 90ہزار سے زائد متاثرین اورریکارڈ 1290ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ افراد وبا سے شفایاب ہوئے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 1290 کورونا مریضوں کی کی موت بھی ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 82961 سے بڑھ کر مجموعی تعداد3942361 ہوگئی ،جبکہ 1290متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82066ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 90123 نئے کیسوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5020360 ہوگئی۔صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زیادہ ہونے

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 30فیصدتخفیف

نئی دہلی /یو این آئی/ایم پی فنڈ دوسال کے لئے ملتوی کرنے کے حکومت کے فیصلے کی اپوزیشن  ممبران کی طرف سے شدید مخالفت کے درمیان لوک سبھا نے کورونا وبا ء سے لڑنے کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 30فیصد کی کمی کرنے والا’’ پارلیمنٹ ممبر تنخواہ،الاؤنس اور پنشن(ترمیمی)بل 2020 کو صوتی ووٹ سے منظوری دیدی۔کانگریس سمیت حزب اختلاف کے تمام ممبران نے بل کی حمایت کی لیکن کہا کہ حکومت کو ایم پی فنڈ کو فوری بحال کرنا چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ ایم پی فنڈ عوام کا پیسہ ہے اور اس فنڈ کااستعمال کورونا سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی حلقوں میں ضروری رہنما اصولوں کے ساتھ کیا جاسکتاہے۔حکومت کو اس فنڈ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ یہ وقت کورونا سے جنگ کا ہے اور اس وقت ہرسطح پرحکومت کو اس وبا سے لڑنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ ا

چھوٹے شہروں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا انتہائی ضروری : مودی

پٹنہ// وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ آتم نربھر بھارت مشن کو رفتار دینے کیلئے ‘آتم نر بھر بہار ’ بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروںکو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔مسٹر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مرکز کی نمامی گنگے اور امروت منصوبہ سے متعلق بہار میں 543.28 کروڑ روپے کے سات منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہاکہ شہری غریبوں اور شہر میں رہنے والے متوسط طبقہ کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے والی ان نئی سہولیات کے لئے وہ سبھی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ‘آتم نربھر بھارت  مشن کو رفتار دینے کیلئے آتم نربھر بہار بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروں کو حال ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ اسی فکر کے ساتھ امروت مشن کے تحت بہار کے متعدد شہروںمیں ضروری سہولیات کے فروغ کے ساتھ ۔ ساتھ ‘ ایز آف لیون

ایئرکرافٹ ترمیمی بل 2020 کو پارلیمنٹ کی منظوری

نئی دہلی//پارلیمنٹ نے منگل کو ایئرکرافٹ ترمیمی بل 2020 کو منظوری دے دی جس میں اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد کو حالیہ دس لاکھ روپے سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے کردیا گیا ہے ۔لوک سبھا میں یہ بل بجٹ اجلاس میں پاس ہوا تھا جبکہ راجیہ سبھا میں مانسون اجلاس کے دوسرے دن آج اس بل کو صوتی ووٹوں سے منظوری دی گئی۔اس طرح اس بل پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اس بل پر ہوئی بحث میں کہا کہ کچھ اراکین نے اے ٹی سی ملازمین کی کمی کا مسئلہ اٹھایا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پچھلے تین برسوں میں تین ہزار اے ٹی سی مقرر کئے گئے ہیں۔ ہوائی اڈوں کی نجکاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسے تاریخی پس منظر میں دیکھا جانا چاہئے ۔سال 2006 میں دہلی اور ممبئی کے دو اہم ہوائی اڈوں پر نجکاری کی گئی تھی اور اس کے نتیجوں کے مطابق اب تک ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے

یو جی سی نیٹ امتحانات اب 24 ستمبر سے ہوں گے

نئی دہلی// نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) نے یو جی سی نیٹ امتحان 2020 کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ یہ امتحان پہلے 16 ستمبرسے لیا جانا تھا۔این ٹی اے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 ، 17 ، 22 اور 23 ستمبر کو دوسرے امتحانات کی وجہ سے یو جی سی نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ امتحانات کی تاریخیں آئی سی اے آر کے امتحانات اے آئی ای ای ای -یو جی / پی جی اوراے آئی سی ای / جے آر ایف / ایس آر ایف (پی ایچ ڈی) 2020-21 سے ٹکرا رہی تھیں۔ ایسے حالات میں یو جی سی نیٹ کو دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے ۔ کچھ امیدوار آئی سی اے آر اور یو جی سی نیٹ دونوں امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب یو جی سی نیٹ 2020 کا امتحان 24 ستمبر سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ کے سبجیکٹ اور شفٹ کے لحاظ سے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کارڈ ، امتحانات کی تاریخیں ، رو

وزیراعظم نے چین کے معاملے پر ملک کو گمراہ کیا: راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے چین کے بارے میں آج دیئے گئے بیان واضح ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی فوجیوں کی دراندازی کے معاملے پر ملک کو گمراہ کیا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان سے یہ واضح ہے کہ مسٹر مودی نے چینی تجاوزات پر ملک کو گمراہ کیا ہے۔ پورا ملک ہمیشہ ہی ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا، لیکن مسٹر مودی آپ چین کے خلاف کب کھڑے ہوں گے؟ چین سے مارے ملک کی زمین کب واپس لیں گے۔ چین کا نام لینے سے ڈرو نہیں‘‘۔لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اس کے بعد سوال کیا کہ جب مسٹر راجناتھ سنگھ کوچین کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بیان دینا تھا تو وزیر اعظم نریندر مودی کو اس اہم وقت ایوان میں ہونا چاہئے تھا لیکن وہ ایوان میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی

تازہ ترین