تازہ ترین

آفت کی بارش

 نئی دہلی //گزشتہ کچھ دنوں میں آسام نے موسلادھار بارش کا زوردار قہر دیکھا ہے۔ اب بہار، کیرالہ اور کرناٹک میں بھی بارش اور آسمانی بجلی کا قہر ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا۔ صورت حال کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آسمانی آفت کی وجہ سے 4 ریاستوں میں 57 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ صرف آسام میں ہی سیلاب نے 7 لاکھ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ موسلادھار بارش اور زمین دھنسنے کی وجہ سے آسام میں معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو گئی ہے۔آسام کے بعد اب بہار ریاست بارش کی زد میں ہے۔ بہار میں بجلی گرنے اور ا?ندھی کی وجہ سے 33 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مارے گئے لوگوں کے کنبہ کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لوگوں کو خراب موسم میں محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ آسام اور بہار کے س

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی// مہنگائی کے درمیان اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے عوام کو ایک اورجھٹکا دیا ہے ۔ کمپنی نے دہلی میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے ۔ہفتہ کو کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اضافے سے دارالحکومت میں سی این جی کی قیمت 75 روپے 61 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔  

کواڈ سربراہی اجلاس

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے چہار فریقی اتحاد (کواڈ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 23 اور 24 مئی کو جاپان کی راجدھانی ٹوکیو جائیں گے ۔خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کل یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر مسٹر مودی جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے ، ان کے ساتھ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم کشیدا اور ول آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے ۔مسٹر کواترا نے بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی جاپان کے کاروباری لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ پروگرام سے بھی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی 24 مئی کو امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے ۔ مسٹر بائیڈن کی قیادت میں ہند-امریکہ ، کثیر جہتی تعلقات ن

ایندھن کی قیمتوں میں کمی|پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا

نئی دہلی// حکومت نے مہنگائی سے پریشان ملک کے لوگوں کو راحت دینے کرنے کے مقصد سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 9.5 روپے فی لیٹر اور 7 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ایل پی جی پر فی سلنڈر 200 روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی اور سیمنٹ، اسٹیل اور پلاسٹک کی مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔   سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج یہ اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالتے ہی مودی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہو گئی ہے۔ غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کی مدد کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مودی حکومت کے دور میں اوسط مہنگائی پہلے کی حکومتوں کے مقابلے میں کم رہی ہے۔   انہوں نے کہا کہ

آئی جی ایل نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا

نئی دہلی// مہنگائی کے درمیان اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے عوام کو ایک اورجھٹکا دیا ہے۔ کمپنی نے دہلی میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے۔   ہفتہ کو کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اضافے سے دارالحکومت میں سی این جی کی قیمت 75 روپے 61 پیسے فی کلو ہوگئی ہے اور قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔   اس اضافے کے بعد نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت 78.17 روپے فی کلوگرام اور گروگرام میں 83.94 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔   خیال رہے کہ گزشتہ 6 روز میں سی این جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 15 مئی کو سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔  

۔45ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی// ایندھن کی قیمتیں مسلسل 45ویں دن مستحکم رہیں کیونکہ ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔   ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔   یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 112.55 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 110.35 ڈالر فی بیرل پر ہے۔   ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ جس کی وجہ سے

ملک میں ترقی کی سیاست ہونی چاہئے :مودی

 جے پور// وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترقی کی سیاست کو ملک کی سیاست کا مرکزی دھارا قرار دیتے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کی کی سیاست ہونی چاہئے لیکن کچھ لوگوں نے ترقی کو مسخ شدہ شکل دے دی ہے ۔ ایسے لوگ معاشرے میں کشیدگی کو ڈھونڈ کر ذات پات، علاقائیت اور دیگر مسائل کو ہوا دے کر اور لوگوں کو بھڑکا کر اپنی خود غرضی کا ثبوت دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے ۔مسٹر مودی دہلی سے جے پور میں بی جے پی کے قومی عہدیداروں کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے ورچوولی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کی کمزوریوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہمیں لوگوں کو ایسے لوگوں سے خبردار کرتے رہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کوئی بھی ہو اسے ترقی کی سیاست کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے ۔ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے ترقی کی سیاست کو ملک کی سیاست کے مرکزی دھارے میں لایا ہے

گیانواپی مسجد میں پوجاکی اجازت کی عرضی ڈسٹرکٹ جج کو منتقل

 نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کو گیانواپی مسجد کے اندر‘شرنگار گوری’ کی پوجا کرنے کی اجازت مانگنے والی عرضیوں کو وارانسی کی سول کورٹ (سینئر ڈویژن) سے ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔ ٹرانسفر آرڈر کے ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے میں ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کرنے کو کہا ہے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں کی منتقلی کا حکم دیا اور ساتھ ہی متنازعہ مقام کی حفاظت سے متعلق اپنے پہلے عبوری حکم کو برقرار رکھا۔عدالت عظمیٰ نے ضلع افسر کو ہدایت دی کہ وہ متنازعہ مقام پر حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ نماز ادا کرنے والوں کے لیے مناسب انتظامات کرے ۔ عدالت نے متعلقہ فریقین سے مشاورت کرتے ہوئے نماز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔بنچ نے منگل کو جاری اپنے عبوری حکم میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ وارانسی میں کاشی وشواناتھ مند

اندرانی مکھر ی جا جیل سے رہا

 ممبئی //سابق میڈیا ایگزیکٹیو اور اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھریجا کی بالآخر ،ساڑھے چھ سال جیل میں گزارنے کے بعد جمعہ کی شام کو جنوبی ممبئی کی خواتین کی بائکلہ جیل سے رہائی عمل میں آئی ۔ممبئ کے بائکلہ علاقے میں مرزاغالب مارگ کلئر روڑ پر واقع بائکلہ جیل کے صدر دروازے کے باہر دوپہر سے اخبار نویسیوں کا جھگمٹ لگا ہوا تھا شام تقریبا ساڑھے چار بجے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کئے اندرانی جیل سے باہر نکلی اور سیدھے وہ کالی رنگ کی کار میں اپنی وکیل ثنا رحیم خان کے ہمراہ سوار ہوکر ورلی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ کی جانب کوچ کر گئ۔

چین کے ساتھ ہلکا ردعمل کام نہیں کرے گا:راہل

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چین ہماری قومی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے اور اس کے ساتھ نرم اور اعتدال پسند رویہ کام نہیں کرے گا، اس لیے اسے سخت زبان میں ردعمل دینا ضروری ہو گیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا‘‘چین نے پینگونگ پر پہلا پل بنایا۔ حکومت ہند نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جب چین نے پینگونگ پر دوسرا پل بنایا تو ہندوستانی حکومت نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔   

گیانواپی پر سپریم کورٹ میں ہندو فریق کا تحریری جواب| متنازعہ مقام مسجد نہیں، مندر ہے

نئی دہلی// سپریم کورٹ وارانسی میں گیانواپی مسجد تنازعہ پر جمعہ کو سہ پہر 3 بجے سماعت کرے گی جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت والی بنچ کے سامنے اس متنازع ایشو پر سماعت ہوگی۔ بینچ نے جمعرات کو سماعت ملتوی کرتے ہوئے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے سماعت کا حکم دیا تھا دریں اثنا، ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ متنازعہ جگہ مسجد نہیں بلکہ بھگوان کی ملکیت ہے۔ ہندوستان میں اسلامی حکومت سے ہزاروں سال پہلے یہ جائیداد بھگوان ’آدی وشویشور‘ کی تھی اور یہ کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ صدیوں سے لوگ اس مقام پر ہندو رسومات کے بعد پریکرما کرتے آرہے ہیں۔ ہندو فریق کے جواب میں کہا گیا ہے کہ اورنگ زیب کے حکمران نے اس مندر کی جائیداد پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔ اس قبضے سے مسلمانوں کو جائیداد پر حق نہ مل سکتا اور یہ کہ اورنگ زیب نے کوئی وقف قائم نہیں کیاتھا۔ ہندو فر

ہندوستان پوری دنیا کیلئے اُمید کی کرن:مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک نئے مستقبل کے لیے تیار ملک کے طور پر ابھر رہا ہندوستان پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے ۔گجرات کے وڈودرا میں جمعرات کو نوجوانوں کے کیمپ سے ورچوول خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا،"ہندوستان آج دنیا کی نئی امید ہے ۔ ہم پوری انسانیت کو یوگا کا راستہ دکھا رہے ہیں، ہم آپ کو آیوروید کی طاقت سے متعارف کروا رہے ہیں۔ ہم ایک ایسی قوم کے طور پر ابھر رہے ہیں جو سافٹ ویئر سے خلا تک ایک نئے مستقبل کے منتظر ہیں’’۔انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو مل کر ایسا ہندوستان بنانا ہے جو پوری انسانیت کو نئی سمت دے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہم سب کو ایک ایسا نیا ہندوستان بنانے کا عہد کرنا ہوگا جو نئی سوچ اور پرانی ثقافت دونوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھے ، جس سے پوری نسل انسانی کو سمت ملے ۔ کورونا دور کے بحران کے درمیان دنیا کو ویکسین اور دو

سدھو کو ایک سال قید بامشقت کی سزا

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعرات کو پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق بین الاقوامی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال قبل ایک کار سوار سے مار پیٹ اور موت کے معاملے میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔جسٹس اے جسٹس ایم کھانولکر اور سنجے کشن کول کی بنچ نے ایک ہزار روپے جرمانے پر سدھو کو بری کرنے کے سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے پر نظر ثانی کے بعد ان کی سزا بڑھاکر ایک سال قید بامشقت میں تبدیل کردیا۔قابل ذکر ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو پنجاب کے پٹیالہ میں سدھو نے 65 سالہ گرنام سنگھ کو کار سے گھسیٹ کر مارا تھا۔ بعد میں علاج کے دوران گرنام سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 15 مئی 2018 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس وقت عدالت نے سدھو کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 323 کے تحت مجرم قرار دیا تھا اور جرمانے کے طور پر 1000 روپے جمع کرانے کی شرط پر بری کر دیاتھا۔تعزیرات ہند کی دفعہ 323 کے تحت

گیانواپی پر وارانسی کی عدالت کی سماعت پر روک

نئی دہلی//یو این آئی// سپریم کورٹ نے وارانسی کی ایک سول عدالت سے کہا کہ وہ گیانواپی مسجد میں ویڈیو گرافی سروے تنازعہ کے معاملے میں جمعرات کو سماعت نہ کرے اور نہ ہی کوئی فیصلہ کرے ۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سماعت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کریں گے ۔مسجد کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ ایچ احمدی نے سپریم کورٹ کی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی ہندو درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک اور مسجد کو بھی سیل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے ۔سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد وارانسی کی سول عدالت کو ہدایت دی کہ وہ گیانواپی مسجد سروے تنازعہ سے متعلق معاملے کی آج سماعت یا فیصلہ نہ کرے ۔17 مئی کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اگلی سماعت 19 مئی کے لیے ملتوی کی تھی۔بنچ ن

شہد کی مکھیوں کاعالمی دن

نئی دہلی،//زراعت کی وزارت 20 مئی کو مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک میگا نیشنل پروگرام کا اہتمام ٹینٹ سٹی-2، ایکتا نگر، نرمدا، گجرات میں کر رہی ہے ۔ اس کا افتتاح وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کریں گے ۔ اس موقع پر مسٹر تومر پانچ ریاستوں میں سات مقامات پر قائم شہد کی جانچ لیب اور پروسیسنگ یونٹ کا بھی افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد شہد کی مکھیوں کے پالنے کو فروغ دیتے ہوئے ملک کے چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا ہے ۔ لوگوں کو صحت مند رکھنے اور اس تناظر میں مختلف چیلنجز کو حل کرنے میں شہد کی مکھیوں اور دیگر جرگوں کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 مئی کو شہد کی مکھیوں کا عالمی دن اعلان کیا ہے ۔  

راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیراریولن کو رہا کرنے کا حکم

 نئی دہلی//یو این آئی// سپریم کورٹ نے 1991 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل معاملے میں سات قصورواروں میں شامل عمر قید کی سزا کاٹ رہے اے جی پیراریولن کی رہائی کا حکم بدھ کو دیا۔جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے ۔ بوپنا کی بنچ نے آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیریوالن کو رہا کرنے کا حکم دیا۔بنچ نے تمام مجرموں کو معاف کرنے کے لئے تمل ناڈو کی کابینہ کی سفارش پر گورنر کی طرف سے فیصلہ لینے میں تاخیر اور مجرم کی صحت کے مسائل سے متعلق حقائق پر غور کرتے ہوئے رہائی کا فیصلہ دیا۔پیراریولن فی الحال ضمانت پر باہر ہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم تین رکنی بنچ کی ایک رٹ پٹیشن پر سنایا۔سال 1991 میں تمل ناڈو کے سری پیرمبدور،میں ایک انتخابی اجلاس کے دوران ایک خودکش دھماکے میں راجیو گاندھی کو قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں دیگر ملزمان کے ساتھ پیرار

گجرات میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12مزدور ہلاک

احمد آباد// گجرات کے موربی ضلع میں کل نمک کی فیکٹری کی دیوار گرجانے سے پانچ خواتین سمیت کم از کم 12 مزدوروں کی موت اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ احمد آباد سے تقریباً 180 کلومیٹر دور حلود شہر کے صنعتی علاقے ہلود جی آئی ڈی سی میں واقع ساگر سالٹ فیکٹری کی ایک بڑی دیوار آج دوپہر 12 بجے کے قریب کام کے دوران اچانک گر گئی۔ وہاں موجود کئی خواتین کارکنوں سمیت 30سے زائد کارکن اس کے ملبہ میں دب گئے ۔ اب تک 12 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس تعداد میں اضافے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے علاج کے لیے 50،000 روپے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شا

آسام اور منی پورہ سیلاب سے تباہی

 گوہاٹی//یو این آئی// آسام میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جب کہ چار لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے 403352 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں قائم 178 ریسکیو کیمپوں میں 3749 بچوں سمیت کل 39558 افراد مقیم ہیں۔ ادلگوری ضلع میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی، جب کہ ناگون ضلع میں ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔ایئر فورس کی مدد سے 35 ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بھی نیو ہاپلنگ ریلوے اسٹیشن پر پھنسے ہوئے مسافروں کے ساتھ بچایا جائے گا۔بی ایس این ایل کو کمیونیکیشن نیٹ ورک کو بحال کرنے کو کہا گیا ہے ۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع میں ہونے والے نقصانات کا پتہ لگانے کے لیے ڈرون اور سیٹلائٹ ڈیٹا کا بھی استعمال کرے گی۔ادھرمنی پور میں گز

راجناتھ کی جاسوس طیارے سے پرواز

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے جاسوسی اور آبدوز شکن طیارے پی 8 آئی سے پرواز کی۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مسٹر سنگھ نے ممبئی کے دورے کے دوران ہوائی جہاز میں پرواز بھری۔ ان کے ہوائی جہاز پر سوار رہتے طیارے نے مشن کے دوران طویل فاصلے تک نگرانی، الیکٹرانک جنگی نظام، امیجری انٹیلی جنس، اینٹی سب میرین سسٹم، جاسوسی کی صلاحیت اور سینسر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔پی 8 آئی طیارے کو سال 2013 میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے بحر ہند کے علاقے میں بحریہ کے نگرانی کے مشن کی صلاحیت کو بڑھا یا ہے ۔ اس طیارے کے عملے میں تین خواتین افسران سمیت دو پائلٹ اور سات نیول ایئر آپریشنز افسران بھی شامل تھے ۔

مقامی طور پر بنایاگیا 5جی ٹیسٹ بیڈ قوم کے نام وقف | کنیکٹیویٹی 21ویں صدی میں ملک کی ترقی کا تعین کرے گی:مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل مقامی طور پر بنائے گئے 5جی ٹیسٹ بیڈ کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی میں کنیکٹیویٹی ملک کی ترقی کا تعین کرے گی اوراس دہائی کے آخر تک ملک میں 6G خدمات بھی شروع ہو جائیں گی۔ ٹاسک فورس نے اس کے لیے کام شروع بھی کر دیا ہے ۔کل یہاں ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ آج اس تنظیم نے 25 سال مکمل کر لیے ہیں، پھر ملک اگلے 25 سالوں کے لیے روڈ میپ پر کام کرے گا۔ تھوڑی دیر پہلے مجھے ملک کو اپنا مقامی طور پر تیار کردہ 5جی ٹیسٹ بیڈ قوم کے لیے وقف کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ٹیلی کام سیکٹر میں اہم اور جدید ٹیکنالوجی کی خود انحصاری کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے ۔ میں اس پروجیکٹ آئی آئی ٹی سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ملک کے نوجوانوں، محققین اور کمپنیوں کو