تازہ ترین

کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال سنگین | ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی، بچائو کارروائیاں جاری

نئی دہلی //کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال بہت سنگین ہے اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 تاریخ سے ریاست میں پھر زبردست بارش کے امکان ہیں۔دوسری جانب کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں سے نکالے گئے لوگوں کی بحالی کے لیے یہاں 105 امدادی کیمپ کھولے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس مینجمنٹ (این ڈی آر ایف) کی کل 11 ٹیمیں بارش اور ممکنہ سیلاب اور کئی اضلاع میں سیلابی پانی کی وجہ سے اعلان کردہ ریڈ الرٹ کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ وزیراعلی نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ایک ایک ٹیم پٹھانمٹھیٹا ، اڈوکی ، الپپوزہ ، ارناکولم ، تریشور اور ملاپورم اضلاع میں تعینات کی گئی ہے۔ اڈوکی ، کوٹیم ، کولم ، کنور اور پلکڈ اضلاع میں این ڈی آر ایف کی اضافی پانچ ٹیمیں تعینات کرنے کے لیے

اُتراکھنڈ میںبارشوں کا قہر | 3نیپالی مزدور ہلاک، چاردھام یاترا عارضی طورمعطل

دہرادون// اتراکھنڈ میں مسلسل دوسرے دن مسلسل بارش سے نیپال کے تین مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔حکام نے چاردھام یاتریوں کو مشورہ دیا کہ موسم بہتر ہونے تک ہمالیائی مندروں میں نہ جائیں۔ضلع مجسٹریٹ وجے کمار جوگڈنڈے نے بتایا کہ مزدور ضلع پاڑی کے لینس ڈاون کے نزدیک خیمے میں ٹھہرے ہوئے تھے جب بارش کی وجہ سے اوپر کے کھیت سے ملبہ نیچے بہہ رہا تھا۔وہ اس علاقے میں ایک ہوٹل کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو کوٹدوار بیس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دریں اثنا ، چاردھام یاتری جو اتوار تک ہریدوار اور رشی کیش پہنچے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ جب تک موسم بہتر نہیں ہوتا آگے نہ بڑھیں ، جبکہ ہمالیہ کے مندروں کے لیے گاڑیوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔چار دھام جانے والے عقیدتمندوں سے انتظامیہ نے محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ کئی عقیدت مند ہری دوار ریلوے اسٹیشن اور رش

’ریل روکو‘ تحریک | شمالی بھارت میں 200سے زائد ٹرینیں متاثر

نئی دہلی// اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برطرفی اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سنیکت کسان مورچہ کی ‘ریل روکو’ تحریک کا پنجاب،ہریانہ ،اتر پردیش اور راجستھان میں وسیع پیمانے پر اثردیکھنے کو ملا اور شمالی ہندوستان میں 200سے زیادہ ٹرینیں متاثر ہوئی جن میں تقریباً 40 گاڑیوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع کے مطابق دو سو سے زیادہ گاڑیوں کے چلنے پر کسانوں کی تحریک کے سبب اثر پڑا ہے ۔ تقریباً 40 گاڑیوں کو رد کرنا پڑا۔ تمام گاڑیوں کو جزوی طور پر رد کیا گیا اور کچھ کو تبدیل شدہ راستوں پر چلایا گیا۔ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے تک صورتحال معمول پر آ پائی۔شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر دیپک کمار نے بتایا کہ تقریبا 150 مقامات پر تحریک کے سبب ریل ٹریفک متاثر ہوا۔ سب سے زیادہ 23 ٹرینیں دلی ڈویژن میں، 19 گاڑ

لکھنؤ:جھڑپ میںبنگلہ دیشی گروہ کا سرغنہ ہلاک

لکھن// اترپردیش میں لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں پولیس نے ایک مختصر مڈھ بھیڑ کے بعد 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو مار گرایا جبکہ بدمعاشوں کی گولی لگنے سے تین سپاہی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے پیر کو بتایاکہ بنگلہ دیشی دوراندازوں کے ایک گروہ کے راجدھانی میں آنے کی اطلاع پر پولیس نے گومتی نگر علاقے میں سہارا پل کے نزدیک گھیرابندی کی تھی۔ جس دوران  بدمعاشوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ بدمعاشوں کے حملے میں تین سپاہی زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ جوابی کاروائی میں گروہ کا حمزہ جس پر 50ہزار روپئیکا  انعام تھا،ماراگیا اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولی بارود برآمد کیا گیا ہے ۔  

دہلی میں ہلکی بارش،خراب ہوا کا معیار انتہائی ناقص

نئی دہلی /یو این آئی// قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح آسمان ابر آلود رہے اور ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی جس سے ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے۔ہوا کے معیار اور موسم کی پیشن گوئی اور  ریسرچ  سسٹم کے مطابق مغربی دباؤ کے اثر سے ہوا اتوار تک مشرق کی طرف بڑھے گی۔ ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے ، لیکن آج ہوا کا انتہائی ناقص معیارکے زمرے میں رہے گا۔ اگلے تین دنوں تک یہاں ہوا کا معیار معتدل رہنے کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ قومی دارالحکومت دہل میں ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح پر پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دہلی میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ’’جنوبی دہلی ، مشرقی دہلی ، جنوب مغربی دہلی ، جنوب مشرقی دہلی ، کوروکشیتر ، کیتھل ، نروانا ، راج ونڈ ، اسندھ ، لوہارو ، سوہنہ (ہریانہ) کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی  بارش

مودی کے دورے کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

بستی/یواین آئی// وزیر اعظم نریندر مودی کے اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں 25اکتوبر کو مجوزہ دورے کے پیش نظر نیپال ہندوستان سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انل کمار رائے نے یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 25اکتوبر کو ایک ساتھ سات نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ مودی کے دورے کو دیکھتے ہوئیسیکورٹی کے چاک و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔ہندوستان نیپال سرحد پر الٹر جاری کردیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والوں پر نظر پہلے سے ہی رکھی جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے پروگرام کو لے کر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔  

دہلی میٹرو نے یلو لائن پر مفت وائی فائی سروس کی شروعات کی

نئی دہلی /یو این آئی// دہلی میٹرو نے اتوار سے یلو لائن کے تمام میٹرو اسٹیشنوں پر مفت ہائی اسپیڈ وائی فائی سروس کی شروعات کی۔یہ لائن -2 ہڈا سٹی سنٹر سے سمے پور بادلی تک ہے۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ یہ سروس ، تہواروں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ، اس لائن پر شروع کی گئی ہے ، جس میں 37 میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔ ان 37 اسٹیشنوں پر 330 سے زائد ایکسس پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو بغیر کسی مشکلات کے انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوسکے۔ یہ تیز رفتار مفت وائی فائی سروس دہلی یونیورسٹی کے شمالی دہلی کیمپس میں آنے اور جانے والے طلباء  کے لیے ایک خاص  تحفہ  ثابت ہوگا۔   

نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے 60ہزار میں فروخت کیا گیا ، 2گرفتار

نئی دہلی /یو این آئی// قومی دارالحکومت دہلی میں ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور اسے راجستھان میں 60 ہزار روپے میں فروخت کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔دہلی پولیس نے شالیمار باغ تھانے کے اس معاملے میں دو ملزموں کو گرفتار کیا اور لڑکی کو راجستھان کے سیکر میں ملزم کے چنگل سے آزاد کرایا۔دہلی پولیس کے کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ کلیدی ملزم نیرج سونکر دہلی کے حیدر پور کا باشندہ ہے اور راجستھان کا رہنے والا گوپال لال کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ نیرج  دہلی کے روہنی سیکٹر 2 کی باشندہ مسکان اورآگرہ-اترپردیش کی رہائشی شیتل کے ساتھ مل کر نابالغ لڑکی کو راجستھان کے گوپال لال کو 60 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ گوپال اس لڑکی کی شادی اپنے بہنوئی دنویر عرف دانا سے کرنا چاہتا تھا۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا ا

ناروے کے وزیراعظم کا مودی کو پیغام | تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کے خواہشمند

اوسلہ/یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے کے نومنتخب وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو دی گئی نیک خواہشات اور مبارکبادی پیغام کے جواب میں انہوں نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نورڈک۔ہندستان سربراہی کانفرنس، آب و ہوا کی تبدیلی دیگر امور پر ہندستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ سنیچر کو مودی نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے پر وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہندستان۔ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وہ انکے ساتھ کام کرنے خواہش مند ہیں۔اس کے بعد اسٹورے نے مبارکبادی پیغام کے جواب میں ٹوئٹ کیا کہ شکریہ وزیراعظم نریندر مودی۔ میں بھی قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر، سمندروں، آب و ہوا، ماحولیات، توانائی اور نورڈک۔انڈیا سمٹ پر  یو این ایس سی  میں ناروے ہندستان تعا ون کو مضبوط کرنے کے ل

’من کی بات ‘پرگروام

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ 24 اکتوبر کو ‘من کی بات’ کریں گے ۔مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘‘اس ماہ من کی بات 24 تاریخ کو ہوگی۔ میں آپ سب کو اس ماہ کی قسط کے لئے اپنے خیالات اشتراک کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اپنا پیغام نمو ایپ پر لکھیں یا اپنا پیغام ریکارڈ کرنے کے لیے 1800-11-7800 ڈائل کریں۔  

منموہن سنگھ خطرے سے باہر

نئی دہلی// سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم کو 13 اکتوبر کو ان کی صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی میں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

جے شنکر آج سے اسرائیل کا دورہ کریں گے

نئی دہلی// وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اسرائیل کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ جیر لاپیڈ سے پہلی مرتبہ ملاقات کریں گے ۔ اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسٹر لیپڈ کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں اور تل ابیب میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے ۔  

کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس

نئی دہلی // طویل عرصے بعد بلائی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پانچ گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں تنظیمی انتخابات ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال ، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی پر طویل بحث ہوئی ۔ اجلاس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اگلے سال 21 اگست اور 20 ستمبر کے درمیان کانگریس کے نئے صدر کا انتخابات ہو جائے گا۔ اجلاس کے دوران کچھ ارکان نے راہل گاندھی سے کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے گزارش کی، جس پر راہل گاندھی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما کے سی وینو گوپال نے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں پاس ہوئی قرارداد کے اہم نکات بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس مرکزی حکومت کے خلاف عوامی بیداری مہم چلائے گی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کانگریس صدر منتخب نہیں ہوتے تب تک سونیا گاندھی ہی

طالبان بھی بدل سکتے ہیں لیکن پاکستان نہیں

سرینگر//آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کے روز کہاکہ ہم طالبان کی تاریخ جانتے ہیں،تاہم طالبان بھی بدل سکتے ہیں لیکن پاکستان نہیں۔انہوںنے کشمیرمیں ٹارگٹ کلنگ کوخوف پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے خبردارکیاکہ سرحدوں پر فوجی تیاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ناگپورمیں ریشم باغ گراؤنڈ میں سالانہ وجیادشمی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ سرحدوں پر فوجی تیاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بٹ کوائنBitcoin اور او ٹی ٹیOTT پلیٹ فارم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے کہا کہ وہ ان چیزوں کو منظم کرنے کیلئے کوششیں کرے۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ جنگجو خوف پھیلانے کیلئے جموں و کشمیر میں ٹارگٹ تشدد کا سہارا لے رہے ہیں۔وجے دشمی کے موقع پر موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سال ہماری آزادی کا 75واں سال ہے۔ ہم 15 اگست 1947 کو آزاد ہوئے۔

امیت شاہ24 اکتوبر کوجموں میں عوامی جلسے سے خطاب کرینگے

جموں //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 24 اکتوبر کو جموں میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ، جو کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سرمائی دارالحکومت میں پہلی بار ہوگا۔بھاجپا کے جموں کشمیر صدر رویندر رینہ نے یہ اعلان  پارٹی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ 24 اکتوبر کو جموں میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے بقیہ ہندوستان کے ساتھ دیرینہ انضمام کے بعد یہاں پہلی عوامی ریلی سے خطاب کرنے جارہے ہیں۔رینہ نے اس موقع پر ٹیمیں بھی تشکیل دیں اور عوامی ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں۔انہوں نے کہا کہ ریلی اس طرح پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کی جانی چاہیے کہ لوگوں کے ساتھ ساتھ آس پاس رہنے والے اور مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

ملک میں 16ہزار 862مثبت،379ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان فعال کیسز کی شرح 0.60فیصد ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ملک میں 30 لاکھ 26 ہزار 483 افراد کو کورونا کے خلاف ویکسین دی گئی اور اب تک 97 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 553 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار،862 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 592 ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا ، 19 ہزار،391 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 100 تک بڑھ گئی ہے ۔ فعال کیسز 2،908 سے کم ہو کر دو لاکھ تین ہزار 678 پر آ گئے ہیں۔ وہیں 379 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،51،814 ہوگئی ہے ۔      

ملک 100کروڑ ٹیکہ کاری کے سنگ میل عبورکرنے کے قریب

نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ہندوستان کے اہم رول کا تذکرہ کرتے ہوئے کووڈ ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن ڈاکٹر این کے اروڑہ نے کہا کہ ملک دس ماہ سے بھی کم عرصے میں ویکسینیشن میں 100 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہے اور یہ حصولیابی ملک میں تیار کی گئی ویکسین سے بھی حاصل کی گئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ اس سوال کے جواب میں کہ ملک دس ماہ سے بھی کم عرصے میں ویکسینیشن میں 100 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہے ، یہ ہندوستان میں وبائی صورتحال کو کیسے تبدیل کرے گا؟ انہوں نے کہاکہ یہ ایک قابل ذکر کامیابی اور حصولیابی ہے ۔ ویکسین کی خود انحصاری نے اس مرحلے تک پہنچنے میں ہماری سب سے زیادہ مدد کی ہے ۔ ہم اس ویکسین کوایک بڑی آبادی تک پہنچانے میں صرف اس لئے کامیاب ہوئے ہیں کیونکہ ہم نے نہ صرف ویکسین تیار کی بلکہ یہ ویکسین خود ملک میں بھی تیار کی گئی اور یہ سب کچ

تمام کیلئے ٹیکوں کی دستیابی یقینی بنانا بڑاچیلنج :سیتارمن

واشنگٹن// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جی۔20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ میں کہا کہ وبا کی وجہ سے پیدابحران کو بہتری کے راستہ پر لانے کے لئے تمام کو ٹیکوں مساوی دستیابی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔محترمہ سیتارمن نے کل واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی آئی ایم ایف۔عالمی بینک کی سالانہ میٹنگوں سے علیحدہ اٹلی کی صدارت میں جی۔20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی چوتھی میٹنے میں شرکت کی۔ یہ اٹلی کی صدارت میں جی۔ 20کے تحت آخری ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ تھی اور اس میں عالمی اقتصادی اصلاحات، کمزور ممالک کو وبا میں حمایت، عالمی صحت، موسمیاتی اقدامات، بین الاقومی ٹیکس اور مالیاتی شعبے سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے ہوئے ۔  

بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں توسیع کے فیصلے پر سیاست گرم

چنڈی گڑھ// پنجاب، مغربی بنگال، راجستھان اور آسام میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دائرہ اختیار کو 50 کلومیٹر تک بڑھانے کے مرکز کے فیصلے پر پنجاب میں سیاست گرم ہوگئی ہے ۔ اکالی دل کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی صدر سکھبیر بادل نے کہا کہ مرکز کو ریاستی حکومت کی رضامندی کے بغیر اس طرح کے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے اسے پچھلے دروازے سے پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کی مہم قرار دیا۔ ان کی قیادت میں اکالی دل نے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں پہلے ہی روک لیا اور وہ گورنر ہاؤس کے قریب بیریکیڈ کے قریب دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ بعد میں انہیں چنڈی گڑھ پولس نے حراست میں لے لیا۔ادھرمرکز ی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی موجودگی میں اضافے سے ہم مضبوط ہوں گے ۔ ہمیں سکیورٹی فورسز کو سیاست میں گھسیٹ

’گتی شکتی یوجنا‘کا افتتاح

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈھانچہ جاتی ترقی کو کم لاگت ، بروقت اور معیاری ڈھنگ سے مکمل کرنے کے لیے محکموں اور وزارتوں کے مابین ہم آہنگی اور ترقیاتی کاموں میں اجتماعی طاقت کی کارکردگی کو ضروری قرار دیتے ہوئے ملک کی تمام ریاستوں سے پردھان منتری گتی شکتی پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے بدھ کے روز یہاں پرگتی میدان میں ملٹی ماڈل کنیکٹوٹی کے تحت پردھان منتری گتی شکتی اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 'گتی شکتی یوجنا‘ ایک ایسے وقت میں شروع کی جارہی ہے جب ملک بھر میں درگا پوجا کی جارہی ہے ۔ یہ اسکیم خود انحصار ہندوستان میں ترقی کے اگلے 25 سالوں کا سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔ یہ ملک کی ترقی کے لیے محکموں اور وزارتوں کی اجتماعی طاقت کو ظاہر کرے گا اور ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا۔مسٹر مودی نے کہا کہ سرکاری محکموں کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبو