تازہ ترین

گجرات میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش | نئے وزیراعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری آج

گاندھی نگر//گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل سوموار کوریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے ۔حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے مسٹر پٹیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹیل آج تنہا حلف لیں گے ۔ پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے بعد آئندہ ایک یادو روزمیں وزراء کے ناموں کااعلان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے ۔اس سے پہلے مسٹرپٹیل نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دینے اوران پر اعتماد ظاہر کرکے نے لئے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسٹر پاٹل، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور محترمہ آنندی بین پٹیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔مسٹرپٹیل نے کہا کہ ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے وہ ب

پروویڈنٹ فنڈ کھاتہ | یو اے این اور آدھار کو جوڑنے کی آخری تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

نئی دہلی// ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ملازمین کا پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر سہولیات کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے ۔ای پی ایف او نے کل شام جاری ایک سرکلر میں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ دیگر صنعتی اداروں کے ملازمین اور کارکنوں کے لیے یو اے این کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ ای پی ایف او نے یہ فیصلہ کووڈ وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیا ہے ۔سرکلر کے مطابق ، شمال مشرقی ریاستوں میں واقع صنعتوں کے مزدور اور ملک بھر میں بیڑی کی صنعت اور عمارت کی تعمیر سے وابستہ کارکن اپنے آدھار کو 31 دسمبر 2021 تک یو اے این نمبر سے منسلک کر سکتے ہیں۔ ای پی ایف او نے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے یو اے این نمبر کو آدھار سے جوڑنا لا

کجریوال ایک بار پھر عآپ کے قومی کنوینر منتخب

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کجریوال ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ہوئے ہیں۔یہ فیصلہ اتوار کو عام آدمی پارٹی کے نو منتخب قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیا گیا۔ قومی ایگزیکٹیو نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی جنرل سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ہے ۔ قومی ایگزیکٹیو کے منتخب کردہ قومی کنوینر، قومی جنرل سکریٹری اور قومی خزانچی کی مدت پانچ سال کی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کا اجلاس کل ڈجیٹل کے ذریعہ منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کی صدارت عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی کنوینر اروند کجریوال نے کی۔ جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں 34 نئے قومی ایگزیکٹیو ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ ان ایگزیکٹیو ممبران میں آپ کے سینئر لیڈر اروند کجریوال ، منیش سسودیا ، ست

نیٹ امتحان میں ناکامی کا ڈر | تامل ناڈو میں طالب علم کی خودکشی

سلیم//تملناڈو کے سلیم سے ایک تکلیف دہ واقعہ سامنے آیا ہے جس میں میڈیکل انٹرنس کے لیے نیشنل ایلیجبیٹی اینڈ انٹرنس ٹیسٹ( این ای ای ٹی-نیٹ) نہ پاس کرپانے کی خوف سے ایک لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت دھنش کے طور پر ہوئی ہے۔وہ ریاست کے ضلع میٹّور کے کولائییْر میں کل صبح نیٹ امتحان کے شروع ہونے سے قبل گھر میں مردہ پایا گیا۔ دوزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے دھنش کی خودکشی پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ تملناڈو کو نیٹ کے دائرے سے مستقل طور پر آزاد کرنے کے مطالبے والی ایک تجویز اسمبلی سیشن کے آخری دن پیش کی جائے گی، اور اس کے لیے صدر کی اجازت لینی ہوگی۔ تملناڈو کو نیٹ امتحان سے چھوٹ دینے کے لیے مرکزی حکومت کا اڑیل رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ اس بابت قانونی جد و جہد شروع ہو گئی ہے اور امید ہے کہ اس میں ان کی جیت ہوگی۔  

تازہ ترین