تازہ ترین

دہلی میں تیزبارشوںسے معمولات متاثر

نئی دہلی // قومی دارالحکومت واطراف میں ہفتہ کی صبح سے تیز بارش ہونے سے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹرمینل -3 اور شہر کے دیگر حصوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کواپنے گھروں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گروگرام/پریڈ روڈ کراسنگ کے پار قومی شاہراہ 48 پر پانی جمع ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے دھولا کنواں سے گروگرام جانے والی گاڑیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا، "آج جی ٹی کے ڈپو کے قریب سڑک کے دونوں اطراف پانی جمع ہونے کی وجہ سے آزاد پور سے مکربہ چوک اور مکربا چوک سے آزاد پور جانے والی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹرمینل -3) میں بھی پانی بھر گیا ہے اور اس کی وجہ سے طیاروں کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلی وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات

نئی دہلی/ ہندوستان اور آسٹریلیا نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاؤ، عالمی قوانین اور ان پر عمل درآمداور ہمہ جہت معاشی ترقی یقینی بنانے پر زور دیا ہے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز یہاں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹو پلس ٹو وزیر سطحی مذاکرہ کے بعد مشترکہ بیان میں یہ اظہار خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پیٹردتّن نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران دونوں فریق نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاؤ، عالمی ضابطوں اور قوانین پر عمل درآمد اور معاشی ترقی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کی شراکت داری کھلے ، آزاد، ہمہ جہت اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطے کے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت نقطہ نظر پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹ

گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی مستعفی

گاندھی نگر//گجرات میں کل انتہائی ڈرامائی انداز میں ریاست کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔یہاں راج بھون میں گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد مسٹر روپانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے ۔اب وہ پارٹی میں جو بھی ذمہ داری ملے گی،وہ وہی کریں گے ۔ روپانی جو ریاست کے دو مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ہیں اور اس کے لئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ریاست میں اگلے سال ہی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔  

ممتاکے پاس صرف 9گرام زیورات، 69ہزار نقد ہیں

کلکتہ //مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 30 ستمبر کو ہونے والے بھوانی پور ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں ان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے ۔ ان کے پاس صرف 69 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ زیورات کے معاملے میں صرف نو گرام سونا ہے ۔ حلف نامے کے مطابق ممتا بنرجی نے تقریبا 69 ہزار 255 کیش رکھنے کی معلومات دی ہیں۔ نندی گرام سے پرچہ داخل کرتے وقت ممتا بنرجی نے ظاہر کیا تھا ان کے بینک اکاؤنٹ میں تقریبا 12 لاکھ، دو ہزار 356 اکاؤنٹ ہیں۔ ان کے پاس صرف نو گرام زیورات ہوتے ہیں۔  

تازہ ترین