تازہ ترین

ہندوستان آسٹریلیا کیساتھ مضبوط شراکت داری کے تئیں پُرعزم:راج ناتھ

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کل کہا کہ ہندوستان دفاعی شعبے میں آسٹریلیا کے ساتھ شراکت کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے اور پورے خطے کی سلامتی اور ترقی کے واسطے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے پرعزم ہے ۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں آسٹریلیا کے وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون، تینوں افواج کے درمیان باہمی تبادلے کو بڑھانے ، معلومات کے تبادلے ، دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی لاجسٹکس کے تعاون کے شعبے میں مدد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہند- آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری منصفانہ، کھلے ، جامع اور قواعد پر مبنی انڈو پیسیفک خطے پر مبنی ہے ۔مسٹر

اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی سکیم

نئی دہلی// حکومت نے مزدوروں کے لئے اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی مدت آئندہ سال جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ مرکزی وزیر محنت و روزگار بھوپندر یادو کی صدارت میں اتراکھنڈ کے ریشیکیش میں منعقدہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی 185 ویں میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اٹل بیمہ یافتہ اشخاص کی فلاحی اسکیم کی مدت 30 جون 2022 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ یہ اٹل بیمہ شدہ افراد کو تین ماہ کے لیے 50 فیصد تنخواہ کی شرح پر بے روزگاری بھتہ فراہم کرنے کی اسکیم ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنی ملازمت سے محروم ہو گئے ہیں۔  

ممتا بنرجی نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

 بکلکتہ//بھارتیہ جنتا پارٹی نے کلکتہ کی مشہور اسمبلی سیٹ بھوانی پور جہاں ممتا بنرجی ضمنی انتخاب لڑرہی ہیں سے پرینکا تبریوال کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے بھبانی پور ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے کل پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔  واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی کرسی بچائے رکھنے کے لئے یہ ضمنی انتخاب جیتنا ضروری ہوگا۔ 2011 کے ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی پہلی بار بھوانی پور سے ہی ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اس کے بعدانہوں نے 2016 میں بھی الیکشن جیتا۔ لیکن 2021 میں انہوں نے بھوانی پور سیٹ چھوڑ دی اور نندیگرام سے الیکشن لڑا اور انتخاب ہار گئی۔  

مودی آج سرداردھام بھون کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز احمد آباد میں سرداردھام بھون کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کریں گے اور سرداردھام فیز-2 کے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کی تقریب میں شامل ہوں گے ۔سرداردھام سماج کے کمزور طبقات کی تعلیمی اور سماجی ترقی اور پیش رفت کی سمت میں کام کرتا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے ۔ سرداردھام احمد آباد میں واقع ہے ، جہاں طلبہ کو جدید اور بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ گرلز ہاسٹل میں دو ہزار لڑکیوں کو رہائش کی سہولت ملے گی۔ یہ سہولت معاشی استطاعت سے قطع نظر تمام لڑکیوں کے لیے دستیاب ہوگی۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے ۔