تازہ ترین

ملک میں پھرایک دن میں65 ہزارسے زائد کوروناوائرس کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے درمیان اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زیادہ متاثرین صحتمند ہوئے ، جبکہ اس عرصے کے دوران 65 ہزار سے زیادہ نئے افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57381افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1808937ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 65002افراد مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2526193ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 996 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49036ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6625 سے بڑھ کر 668220ہوگئی ہے۔  

راجستھان کا سیاسی بحران ختم | گہلوت حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

جے پور //راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت نے کل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے اعتماد حاصل کرلیا۔ جس نے ریاست میں کانگریس کی صفوں میں بغاوت کے باعث پیدا ہونے والے خطرہ کو ختم کیا۔پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاریوال کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کو ووٹوں کے ذریعے منظور کیا گیا ۔ یہ سچن پائلٹ کی سربراہی میں کانگریس کے 19 ناراض ممبران اسمبلی کی پارٹی میں واپسی کے بعد متوقع جیت تھی۔ اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے دونوں فریق سے تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک بحث کروائی۔وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بحث میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی رہنماوں نے حکومت گرانے کی ٹھان لی تھی،میں نے بھی یہ عزم کیا ہے کہ اپنی حکومت کسی بھی قیمت پر نہیں گرنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جس شکل میں اروناچل پردیش ،بی جے پی نے کانگریس کے 45 میں سے 40 ایم ایل اے

بد امنی پیدا کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا | یوم آزادی کے موقعہ پر صدر جمہوریہ کا قوم کے نام خطاب

نئی دہلی// صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووِند نے جمعہ کے روز ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا کہ ہندوستان کا یقین امن میں ہے لیکن اگر کوئی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب  دیا جائے گا۔مسٹر کووِند نے 74 ویں یوم آزادی کی ماقبل شام پر قوم کے نام خطاب میں چین کا نام لیے بغیر کہا کہ جب کورونا جیسی وبا سے عالمی برادری کو ایک ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے تو اس وقت ہمسایہ ملک نے توسیعی سرگرمیوں کو چالاکی سے انجام دینے کی ہمت بے جا کی ہے۔انہوں نے کہا،’آج عالمی برادری، ’وسودھیو کْٹْبمکم‘ یعنی ’پوری دنیا ایک ہی خاندان ہے‘ کی اس روایت کو قبول کر رہا ہے، جس کا مقصد ہماری روایت میں بہت پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔ آج جب عالمی برادری کے سامنے سب سے بڑے چیلنج سے متحد ہو کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے تو ایسے میں ہمارے ہمسایہ ملک نے اپنی توسیعی سرگرمیوں کو چالاکی سے

کووڈ 19کے پیش نظرلال قلعے میں خصوصی انتظامات

نئی دہلی// وزارت دفاع نے کورونا وبا کے تناظر میں یوم آزادی کی تقریبات میں لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور اس بار مہمانوں کو دو گز کی دوری پر ماسک کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔وزارت نے تقریب کے دوران سماجی فاصلے ، ضروری احتیاط اور قومی تقریب کی پاکیزگی اور وقار کے مابین توازن برقرار رکھنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ کسی کو بھی دعوت نامے کے بغیر تقریب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس بار یوم آزادی کی تقریبات میں مشق کے دوران، معاشرتی فاصلے کے ضابطے پر عمل کیا جائے گا اور اس تقریب کی کشش 'اسکول کے بچے ' اس بار نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں اس بار کورونا کی وجہ سے تقریب سے دور رکھا گیا ہے ۔تقریب کا آغاز صبح 6.30 بجے این سی سی کیڈٹس کے گائے جھنے والے حب الوطنی کے ترانوں سے ہوگا۔ تمام عہدیدار شام 7.15 بجے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور وزیر اعظم لال

اجودھیا میں مسجد کی تعمیر کیلئے پیش رفت شروع | سنی وقف بورڈ کی لوگوں سے مالی تعاون کی اپیل

لکھنؤ// اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 5اگست کو بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ نے بابری مسجد کی شہادت کے بعد کورٹ کے حکم پر ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی پانچ ایکڑ زمین پر مسجد و دیگر تعمیرات کے لئے پیش رفت کا آغاز کردیا ہے ۔بورڈ نے پانچ ایکڑ زمین پر مسجد،اسپتال اور انڈو ۔اسلامک کلچر سنٹر بنانے کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔اس ضمن میں سنی وقف بورڈ کی جانب سے تشکیل شدہ انڈو۔اسلامک کلچر فاونڈیشن کے نامی ٹرسٹ کا دو اکاونٹ کھولا جائے گا۔ جس میں سے ایک کا استعمال صرف مسجد کی تعمیر کے لئے رقم یکجا کرنے کے لئے کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے کا استعمال اسپتال اور ریسرچ سنٹر کی تعمیر کے لئے رقم کی حصولیابی کے لئے کیا جائے گا۔ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے جمعہ کو بتایا کہ ٹرسٹ کا لکھنؤ میں ایک نیا آفس ہوگا۔اس کے لئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور

تازہ ترین