ایک دن میں ریکارڈ66999 کورونا کیس ، ملک میں 942 اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں ، وہیں سب سے زیادہ 56383افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999کورونا کے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638ہوگئی ہے۔  راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 56383افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1695982لاکھ ہوگئی۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9،674 بڑھ کر 6،53،622 ہو گئے ہیں۔ ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد ، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے۔  

ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد23لاکھ کے پار

نئی دلی // میں کورونامتاثرین کی کل تعداد23لاکھ29ہزار سے زیادہ ہوگئی ،کیونکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید60ہزار سے زیادہ افرادکومہلک وائرس میں مبتلاء پایاگیا۔اس عرصے کے دوران مزید834مریضوں کے ازجان ہونے کے بعدملک میں ابتک کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد46ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے دوران مزید60ہزار963افرادکے نمونوں کومثبت پایاگیا اوراس طرح سے ملک میں کورونامتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23لاکھ29ہزار639ہوچکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید834کورونامتاثرین کی موت واقعہ ہونے کے بعدملک میں اموات کی مجموعی تعداد 46ہزار91تک پہنچ گئی ہے۔ بیان کے مطابق ملک میں اسوقت 6لاکھ43 ہزار948کورونامریض زیرعلاج ہیں جسکے مطابق ملک میں اسوقت فعال کوروناکیسوں کی شرح 27.64 فیصد، شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح 70.38 ف

پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے پوجا پاٹ

کلکتہ //سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی علالت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں بیر بھوم گاؤں میراتی میں غم کا ماحول ہے اور کل سے ہے یہاں پوجاپاٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔گاؤں کے لوگوں کو یقین ہے کہ وہ صحت یاب ہوکر گھر لوٹیں گے ۔خیال رہے کہ سوموار کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا نئی دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفریل اسپتال میں دماغ کا آپریشن ہوا تھا۔اس کے بعد سے ہی ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔کل اسپتال کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پرنب مکھرجی کی حالت بدستور نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔بلیٹن کے مطابق اگلے 24گھنٹے بہت ہی اہم ہیں۔یواین آئی۔  

قابل اعتراض پوسٹ پربنگلورو میں تشدد

بنگلور//کرناٹک کے شہربنگلورومیں ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قابل اعتراض پوسٹ پرتشدد بھڑکنے کے بعد پولیس پر پتھراؤ اورآتشزنی کرنے والے مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کی شب ایک خاص فرقہ کے لوگ سوشل میڈیا پر پیغمبراسلام ﷺکے بارے میں اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے پرکانگریس کے ایم ایل اے پلکیشی ناگر کے رشتے دار کی گرفتاری کا مطالبہ کے حوالہ سے کے جی ہلا تھانہ کے قریب جمع ہوئے ۔ وہ اپنے مطالبہ کے کیلئے احتجاج و مظاہرہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین پرالزام ہے کہ انہوں نے ایم ایل اے کے گھر پر پتھراؤ کیا اور قریب کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پرتشدد مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے فائر کئے ۔ مظاہرین پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران بھیڑ کو پر

سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

ممبئی //بالی ووڈ اداکار سنجے دت  کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ سنجے دت کو لنگس (پھیپھڑوں) کا کینسر ہوگیا ہے۔ دو دن پہلے ہی سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کے چلتے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ کووڈ-19 نگیٹو پائے گئے۔بتادیں کہ حال ہی میں سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے چلتے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سانس کی دقت کے چلتے کنبے کو شک تھا کہ کہیں سنجے دت کوروناوائرس پازیٹو تو نہیں اسی لئے سنجے دت کو فورا لیلا وتی اسپتال میں داخل کتتے ہی ان کا کوروناٹیسٹ کیا گیا تھا۔ لیکن ان کی کورونارپورٹ منفی آئی تھی۔ کل اسپتال سے چھٹی لیکر گھر لوٹے سنجے دت کی آج کچھ میڈیکل رپورٹ آئی جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ اس لئے وہ

تازہ ترین