تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ نئے کیس،تعداد18.5لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے پیدا حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 44،306 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی کل تعداد 12،30،510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6،941 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 5،86،298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38،938 ہوگئی ہے۔

ملک میں متاثرین کی تعداد18لاکھ سے متجاوز،24گھنٹوں میں 53ہزار کا اضافہ،مہلوکین 38ہزار سے زائد

نئی دہلی// بھارت میں وائرس متاثرین کی تعداد پیر کی صبح تک 18لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سوموارکی صبح بتایاگیاکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید52 ہزار972 افراد کے نمونوں کی تشخیصی رپورٹیں مثبت آنے کے بعدملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد18لاکھ3ہزار695 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیواعالمگیر وباء سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح کوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد11لاکھ86ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران40ہزار574 کورونامریض اس مہلک وباء سے شفایاب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ملک بھرمیں اس وائرس سے صحت مندہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر11لاکھ86ہزار 203ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس میں مبتلاء ہو

ماسک، سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں 102افراد کے خلاف کاروائی

نینی تال// اتراکھنڈ کی الموڑہ پولیس نے کورونا وبا کے سبب ماسک نہ پہننے اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں 102افراد کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں بھی پولیس نے 84افراد کے خلاف کاروائی کرکے کل 54950 روپیے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق الموڑہ کے سینیئر پولیس افسر کی ہدایت پر ضلع میں ماسک نہ پہننے اور سماجی دوری پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سرگرم مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں پولیس نے اتوار کو ماسک نہ پہننے کے معاملے میں 67 افراد اور سماجی دوری پر عمل نہ کرنے کے الزام میں 32افراد کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ اتنا ہی نہیں عوامی مقامات پر تھوکنے کے معاملے میں پولیس نے تین افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ان سے کل 10200 روپیے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ علاوہ ازیں پولیس نے ٹرانسپورٹ کے ضابطوں کو ن

وزیر اعظم مودی نے رکھشا بندھن پرمبارکباد دی

نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرکو بہن ۔بھائی کے رشتہ کے مقدس تہواررکھشا بندھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ملک بھر میں آج رکھشا بندھن کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے مبارکبادکا پیغام دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ‘‘رکھشا بندھن کے مقدس تہوار پر ملک کے تمام لوگوں کوبہت بہت مبارکباد’’۔یواین آئی  

مجھے راہل جیسا بھائی ملنے پر فخر ہے : پرینکا

نئی دہلی// کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے رکشا بندھن کے مبارک موقع پر وطن والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور انہیں ایسا بھائی ملنے پر فخر ہے ۔ محترمہ واڈرا نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی خوشی اور غم کی ساتھی ہیں اور انہوں نے مسٹر گاندھی سے سچائی اور صبر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فن سیکھا ہے ۔     راہل گاندھی نے ر کھشا بندھن کی مبارکباد دی نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو رکھشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر گاندھی نے اپنی ٹوئٹ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کیا‘‘ سبھی رکھشا بند ھن کی مبارکباد’’۔انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ ایک تصویر بھی پو

۔13 جون کو اداکارسوشانت سنگھ کی رہائش گاہ پر کوئی پارٹی نہیں ہوئی تھی:پولیس کمشنر

 ممبئی// ممبئی کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے آج بتلایا کہ فلم اداکار سوشانت سنگھ کے 14 جون کو مردہ پائے جانے سے ایک دن قبل یعنی 13 جون کو اداکار کی رہائش گاہ میں کسی پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔سنگھ نے کہا ممبئی پولیس سوشانت کے بینک کھاتوں کی مالی لین دین کی تفصیلات کے علاوہ اس کے کنبہ کے ممبروں ، دوستوں ، ڈاکٹروں اور دیگر سمیت تمام ممکنہ زاویوں سے کیس کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔مہاراشٹرا کی ایک مشہور سیاسی شخصیت اور اداکار کے تعلق سے سوشل میڈیا پر جاری خبروں کے متعلق سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات میں ایسی کوئی چیز نہیں دکھائی دی ہے ۔ یو این آئی