تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے40134 نئے کیس،422اموات

سرینگر//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40134 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  پیر کومرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31695958 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 424773 اموات ہوچکی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 36946 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3085746 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 413718 ہیں۔ دریں اثناءملک میں ویکسی نیشن کی کل تعداد 472223639 ہو گئی ہے۔  

بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں

 نئی دہلی//سرکاری اعداوشمار کے مطابق 2019 سے ملک بھر میں مختلف عدالتوں میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مفاد عامہ کی 7800عرضیاں داخل کی گئی ہیں ۔اگرچہ کئی عدالتوں نے مفاد عامہ کی ایسی عرضیوں کی کوئی الگ فہرست نہیں بنائی ہے لیکن کئی ہائی کورٹوں نے برسوں کے حساب کے بغیرایسی عرضیوں کی فہرست بنائی ہے ۔یہ اعدادوشمار حکومت نے گزشتہ ہفتے راجیہ سنبھامیں ایک تحریری سوال کے جواب میں پیش کئے جس میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹوں میں داخل عرضیوں کی تفصیل طلب کی گئی تھی۔2019سے اس سال کے جولائی مہینے تک 7832مفاد عامہ کی عرضیاں جوبنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیں،ملک بھر کے ہائی کورٹوں میں داخل کی گئیں ۔سپریم کورٹ میں دائر ایسی عرضیوں کی تعداد کے بارے میں حکومت نے راجیہ سبھاکو مطلع کیا کہ سپریم کورٹ میں اس طرح کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ہے جیساکہ طلب کیا

یوپی میں بی جی پی دوبارہ اکثریت سے حکومت بنائے گی:امت شاہ

لکھنو//(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے سادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی اسکیمات کے نفاذ میں یوپی سرفہرست ہے اور اسی وجہ سے اپوزیشن خائف ہے لہذا اپوزیشن کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنے کی تیاریاں شروع کردینی چاہئے۔امت شاہ اتوار کو ریاستی راجدھانی لکھنو کے سروجنی نگر علاقے میں یوپی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فورنسک سائنس(یوپی ایس آئی ایف ایس) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے لئے مرکز کی سبھی 44بڑی اسکیمات کے نفاذ میں اترپردیش اول مقام پر ہے۔انہوں نے اپنے حریفوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں جن لوگوں کو حکومت بنانے کے سپنے آرہے ہیں انہیں م

بی جے پی حکومت آئینی اداروں کی معتبریت کو کررہی ہے مشکوک:اکھلیش

لکھنو//(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آئینی اداروں کی معتبریت کو ختم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار کی طاقت پر سرکاری مشنری کو اپنا انتخابی ایجنڈا بنا لیا ہے۔ عوامی منڈیٹ کا غلط استعمال کر کے اس نے جمہوریت کی شفافیت کو مشتبہ کردیا ہے۔ سال 2022 کا یو پی اسمبلی انتخاب ملک کو بچانے کا ہے۔آئینی اداروں پر ہورہے حملوں سے گہری ناامید پھیل رہی ہے۔ان حالات میں عوام کا اعتماد سماج وادی پارٹی پر بڑھ رہا ہے۔ یادو نے کہا کہ حکومت پبلک شیم اور بھروسے سے چلتی ہے۔ منتخب حکومتوں کو جواب دہ ہونا چاہئے۔ لیکن بی جے پی حکومت اس ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری کے تئیں اس کی مایوسی جگ ظاہر ہے۔ اچھے دن کے نام پر عوام کو گمراہ کرنا ہی بی جے پی کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی // (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 15 ویں دن مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل 16 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔تاہم بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی برقراررہی۔ امریکہ کے تیل کے ذخائر میں کمی ا?نے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے لاگو کی جاتی ہیں۔