تازہ ترین

ہنگامے کے درمیان راجیہ سبھا میں فیکٹر ریگولیشن بل منظور، ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں جمعرات کو زوردار ہنگامے کے درمیان مختصر بحث کے بعد فیکٹر ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2021 کو منظور کرلیا گیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی ۔قبل ازیں بھی اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔ لوک سبھا میں پہلے ہی یہ بل منظور ہوچکا ہے، جس پر اب پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔ دوسری بار التواءکے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے اس بل کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ جیسے ہی وزیر خزانہ کھڑی ہوئیں، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بائیں بازو اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان بھی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے۔ ہری ونش نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہوں پر واپس جائیں لیکن اراکین پر اس کا

ملک میں 43509 نئے کورونا کیس،640اموات ، ایکٹو کیسز میں 4404 کا اضافہ

نئی دہلی //ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے ایکٹو کیسزمیں 4404 اضافہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30701612 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لا

قومی تعلیمی پالیسی | وزیر اعظم آج تعلیمی برادری سے خطاب کریں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 29 جولائی 2021 کو ملک بھر کے تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے کے پالیسی سازوں ،طلبہ اور اساتذہ سے ویڈیوں کانفرینسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم یہ خطاب قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحات کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کریں گے ۔ وہ تعلیم کے شعبے میں کئی اقدامات کی بھی شروعات کریں گے ۔وزیر اعظم قرض کے تعلیمی بینک کا بھی آغاز کریں گے جس میں اعلٰی تعلیم میں طلبہ کے لئے کئی بار شامل ہونے اور خارج ہونے کی سہولت موجود ہوگی۔اس اعلٰی تعلیم میں علاقائی زبانوں میں پہلے سال کے انجینئرنگ پروگرام اور اعلی تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے رہنما اصول شامل ہیں ۔جن اقدامات کی شروعات کی جائے گی ان میں ودیا پرویش بھی شامل ہیں جو پہلے درجہ کے طلبہ کے لئے 3 مہینے کے ایک ڈرامے پر مبنی اسکول کی تیاری کا ایک طریقہ کار ہے ؛ ثانوی درجہ میں ایک موضوع کے طور پر ہندوستا

اترپردیش: سڑک حادثہ میں 18 ہلاک، متعدد زخمی

بارہ بنکی//اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم اٹھارہ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈٹ جمنا پرساد کے مطابق لکھنئو اجودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہواجب ہریانہ سے بہار جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس کے ایکسل ٹوٹ جانے سے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی کہ پیچھے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی ۔اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر کیا جارہاہے۔       وزیر اعظم کا معاوضے کا اعلان نئی دہلی//اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2۔ 2لاکھ روپے اور زخمیو

اپوزیشن اتحاد کے چہرہ کا فیصلہ مستقبل کرے گا:ممتا

کلکتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن اتحاد کا چہر ہ کون ہوگا یہ مستقبل کے حالات پر منحصر ہوگا۔ممتا بنرجی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن جماعت کا چہرہ ہوں گی تو ممتا بنرجی نے لیڈر شپ کے سوال پر کہا کہ بلی کی گھنٹی بجانے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی مدد کرنا میں چاہتی ہوں۔ میں لیڈر نہیں بننا چاہتی ، بلکہ ایک عام کیڈر کی طرح اپوزیشن لیڈروں کو متحد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں سیاسی نجومی نہیں ہوں۔ یہ مستقبل کے صورت حال پر منحصر ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کون کرے گا۔مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر کوئی اور لیڈر اس اتحاد کی قیادت کرتا ہے۔ جب اس معاملے پر بات کی جائے گی تو اسی وقت ہم اس کا فیصلہ کریں گے۔میں کسی پر مسلط کرنا نہیں چاہتی ہوں اورنہ میں کسی کو مسلط کرنے کے حق میں۔’’پیگاسس ‘‘جاسوسی سے مت

مرکزی کابینہ اجلاس | کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن اور ایل ایل پی ترمیمی بل کو منظوری

نئی دہلی //کابینہ نے لمیٹڈ لائی بیلٹی پاٹنرشپ (ایل ایل پی) قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اس بل کو منظوری گئی ۔ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہم چھوٹے ایل ایل پی کے دائرہ کار کو بڑھا رہے ہیں ۔ 25 لاکھ روپے سے کم یا اس کے برابر تعاون والے ایل ایل پی اور 40 لاکھ روپے سے کم ٹرن اوور والے ایل ایل پی کو چھوٹا سمجھا جاتا ہے ۔ اب 25 لاکھ روپے سے لے کر پانچ کروڑ روپے تک دائرہ ہوگا ۔ کاروبار کا حجم 50 کروڑ روپے ہوگا۔کابینہ نے ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن ترمیمی بل ، 2021 کو منظوری دے دی ، جس میں بینک کے ڈوبنے کی صورت میں جمع کرنے والوں کو 90 دن میں جمع بیمہ رقم فراہم کرنے کا التزام کیا ہے ۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ اس بل کومانسون سیشن میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپازٹ انشورنس کریڈٹ گ

تازہ ترین