تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے 29689نئے کیس،415ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا سے متاثر 42 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئےہیں۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز میں 13 ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے 29689 نئے کیسز رپورٹ اور اس وبا کی وجہ سے 415 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل پیر کو کورونا وائرس کے خلاف 66 لاکھ 3 ہزار 112 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 395 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29689 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 951 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 363 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،06،21469

کرگل وجے دیوس پر مودی کا خراج عقیدت

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کرگل وجئے دیوس کے موقع پر کارگل کے بہادوروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ‘‘ ہم ان کی قربانی کو یاد کرتے ہیں ۔ ہم ان کی بہادری کو یاد کرتے ہیں ۔ آج کرگل وجے دیوس پر ہم اپنے تمام جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے کرگل میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ ان کی بہادری ہمیں ہر روز تحریک دیتی ہے ۔ اس پوسٹ کے ساتھ میں گزشتہ سال کے من کی بات پروگرام کے کچھ اقتباسات کی ویڈیو بھی شیئر کر رہا ہوں ’’۔ کرگل وجئے دیوس ہندوستانیوں کے لئے ایک بہت اہم دن ہے ۔ ہندوستان کے بہادرجوانوں نے اس دن کرگل کی چوٹیوں پر ڈیرا جمائے بیٹھے دراندازوں اور پاکستانی فوجیوں کو بھگایا تھا۔ تقریبا دو ماہ تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں ہندوستانی افواج نے

جانبازوں کی قربانیاں ناقابل فراموش: راجناتھ

نئی دہلی//یو این آئی// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر یہاں نیشنل وارمیموریل جا کرمادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجناتھ سنگھ کے ساتھ وزیر مملکت برائے دفاع اجئے بھٹ نے بھی وارمیموریل پر ملک کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجناتھ سنگھ اور بھٹ اب سے کچھ دیر قبل نیشنل وار میموریل پہنچے اور انہوں نے جانبازوں کوسلام پیش کیا۔ وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا ‘‘ کارگل وجئے دیوس کے موقع پر میں ہندوستانی فوج کی جرأت ، شجاعت اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں’’۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ‘‘ کرگل جنگ کے بہادرجوانوں نے ہندوستان کی سلامتی کا سنہری باب اپنی ہمت ، بہادری اور قربانی سے لکھا ہے ’’۔مشکل اور دشوار حالات کے باوجود ہندوستانی فوج نے کرگل میں جو فتح حاصل کی وہ اپنے آپ میں بے م

پیگاسس جاسوسی ، مہنگائی اور کسانوں کا معاملہ | پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا ہنگامہ

نئی دہلی//پیگاسس جاسوسی ، مہنگائی اور کسانوں کے معاملوں پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ممبروں کی طرف سے زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کو پیر کو دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔تین التواء کے بعد کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں اور کچھ دوسری اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایک بار پھر پریزائیڈنگ آفیسر رما دیوی کے پوڈیم کے سامنے آئے جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی تو چوتھی بار نعرے بازی کرنے لگے ۔شوروغل کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے فیکٹرس ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 پر غوروفکر اور پاس کرنے کے لئے ایوان کے سامنے پیش کیا۔  بڑھتے ہوئے شوروغل کو دیکھ کر محترمہ دیوی نے منگل کی صبح 11 بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔اس سے قبل لوک سبھا میں اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی کو تیسری بار پیر کے لئے سہ پہر تین بجے تک ملتوی کرنا پڑا تھا۔  

تازہ ترین