تازہ ترین

ملک میں39361نئے کورونا کیس،416اموات

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔  

راہل گاندھی ٹریکٹر پر سوار ہوکرپارلیمنٹ پہنچے

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں ، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا۔  گاندھی نے کہا ” یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے ،اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے“۔ گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا ” حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے“۔ کانگریس لیڈر کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا ، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں

وزیر اعظم کا ماہانہ' من کی بات پروگرام'

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے 15 اگست کو قومی ترانہ گانے کی اپیل کی۔اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ اس بار 15 اگست کو ملک آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے ۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادی کے 75سال دیکھ رہے ہیں جس کے لئے ملک نے صدیوں سے انتظار کیا۔ آپ کو یاد ہوگا آزادی کے 75 سال منانے کے لئے ‘امرت مہوتسو’ کا آغاز 12 مارچ کو باپو کے سابرمتی آشرم سے ہوا تھا۔ اس دن باپو کی ڈانڈی یاترا کو بھی زندہ کیا گیا تھا ، تب سے جموں و کشمیر سے پڈوچیری تک ، گجرات سے شمال مشرق تک ‘امرت مہوتسو’سے متعلق پروگرام پورے ملک بھر میں جاری ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پانی کے تحفظ پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک ایک بوند بچایا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بارش کے لیے ترستے تھے اور اس لیے پانی

ہماچل: تودوں کی زد میں آنے سے 9سیاحوں کی موت

شملہ//ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں سانگلا۔ چتکول قومی شاہراہ پر کل دوپہر ایک ٹیمپو ٹریول کے تووں کی زد میں آنے سے اس میں سوار کم از کم 9 سیاحوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیمپو ٹریول ٹورسٹ کو لیکر وہاں سے گزر رہا تھا کہ اچانک پہاڑی سے چٹانے اور ملبہ آکر ان پر گر گیا۔ 8 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک زخمی نے سانگلا پرائمری ہیلتھ سینٹر میں دم توڑ دیا۔ اس حادثے میں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑی میں سوار سیاحوں کا تعلق دہلی اور چنڈی گڑھ سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنور ضلع ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق موقع پر پہنچے ۔ تودے گرنے کے سبب گاؤں کے لئے بسپا ندی پر بنا پل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس سے اس گاؤں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ تودے گرنے کے سبب اس شاہرا ہ سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس اور انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے

حکومت کسانوں کو رسوا کررہی ہے :پرینکا

نئی دہلی//یواین آئی//کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت پہلے سیاہ زراعتی قوانین کو واپس لینے کے بجائے ملک کے کسانوں کو صرف بار بار رسوا کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کو فائدہ پہنچانے کاکام کررہی ہے اورانہیں کے چشمے لگاکر کسانوں کا بحران دیکھ رہی ہے ۔ اس لئے اسے کہیں حقیقت نظرنہیں آرہی ہے ۔محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا ‘‘بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نہ تو اس نے کالے زراعتی قوانین پر کسانوں کی مرضی جاننے کی کوئی کوشش کی اورنہ ہی اس کے پاس شہیدکسانوں کاکوئی اعدادوشمار ہے ۔ اپنے کھرب پتی دوستو ں کاچشمہ لگاکر آنکھوں کاپانی مارچکی یہ حکومت بس کسانوں کو رسوا کئے جارہی ہے ۔ سیاہ زراعتی قانون واپس لو"۔  

مسافروں پرتعداد کی پابندی ختم | دہلی میں آج سے میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی

نئی دہلی//دہلی میں کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہو ئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی اور ان پر جو مسافروں کی تعداد کو لے کر پابندی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے یعنی یہ اب سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی۔واضح رہے اس حکم کا اطلاق آج صبح پانچ بجے سے ہوگا۔دہلی میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی رہنما ہدایات کے مطابق اتوار کے روز واضح کیا کہ پیر سے میٹروکی تمام سیٹوں پر مسافربیٹھ کر سفرکرسکیں گے لیکن کوچ کے اندرکھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا دورکے بعد مسافروں کو ایک سیٹ کو چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔دہلی میٹرونے یہ وضاحت پرنٹ، ڈیجیٹل اورالیکٹرانک میڈیا کے کچھ حصوں میں آئی ان خبروں کے بعد دیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ دہلی میٹرو پیرسے اپنی 10

تازہ ترین