تازہ ترین

گوتم بُدھ کے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے :مودی

نئی دہلی//یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھگوان بدھ کورونا وبا ء کے اس بحران کے وقت اور بھی زیادہ مطابقت رکھتے ہیں اوران کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ہی بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے ۔مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز دھم چکرا پریورتن دوس اوراشاڈ پورنیما کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیتے ہوئے کہا ‘‘ آج کورونا وبا کے طورپر ویسا ہی بحران درپیش ہے جب بھگوان بدھ ہمارے لئے اور بھی زیادہ اہم ہیں ۔ بدھ کے راستے پر چل کر ہی بڑے سے بڑے چیلنج کا ہم سامنا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے یہ کر کے دیکھایا ۔ بدھ کے تفکرات کے سلسلے میں دنیا کے ملک بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رہے ہیں ، وہ ایک دوسرے کی طاقت بن رہے ہیں ۔ اس سمت میں ‘انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن’ کا ‘کیئر وید پریئر انیشی ایٹو’ بھی قابل تعریف ہ

بھارت کا گائیڈ میزائل کا تجربہ

نئی دہلی//بھارت نے ایک کم وزن اور کم دوری تک مار کرنے والے ایک اینٹی ٹینک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے گزشتہ روز ملک میں تیار ہوئے لائٹ اینڈ شارٹ رینج اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فائر کرواور بھول جائو کے زمرے والے اس میزائل کا ہدف بے عیب ہے اور اس سے جہاں ایک طرف ملک کی فائر پاور میں اضافہ ہوگا۔  

بہار کو 350 ایمبولینسوں اور 50 سی این جی بسوں کا تحفہ

پٹنہ//یو این آئی// ماحولیاتی تحفظ اور صحت کی خدمات کی توسیع کے سلسلے میں اپنے عزم کی سمت ایک قدم بڑھاتے ہوئے ، بہار کی نتیش حکومت نے کل ریاست کے عوام کو 350 ایمبولینسوں اور 50 سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) بسوں کا تحفہ دیا۔وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کے روز یہاں ، انے مارگ میں واقع ،"سنواد" سے مکھیہ منتری گرام پریوہن یوجنا کے تحت بہار اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 350 ایمبولینسوں اور 50 سی این جی بسوں کو پرچم دکھاکر روانہ کیا۔ریاست میں صحت کی خدمات کو وسعت دینے ، سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے حادثے کو بروقت اسپتال لے جانے اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو دیگر ہنگامی طبی علاج معالجے کے لئے صحت مراکز میں لے جانے کے مقصد کے ساتھ مکھیہ منتری گرام پریوہن یوجنا کے تحت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، محکمہ کو تقریبا 3500 افراد سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ موصولہ درخوا

مودی اور امیت شاہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا پادری گرفتار

چنئی//یو این آئی// تمل ناڈو کے کنیاکماری میں رومن کیتھولک چرچ کے پادری جوز پونیا کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت ہندوؤں کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں پولس کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر پادری کی مبینہ قابل اعتراض تبصرہ وائرل ہونے کے بعد پولس نے مذہبی طبقوں کے درمیان منافرت اور دشمنی پھیلانے کے الزام میں پادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم، پادری جوز پونیا نے اس طرح کا کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور اگر ان کے تبصرے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو انہوں نے معافی بھی مانگی ہے اور پھر گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے ۔پولس نے پادری کی گرفتاری کے لئے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور انہیں مدورئی کے کلیکو ڈیک سے گرفتار کیا۔ پادری کو تفصیلی پوچھ گچھ کے لئے ناگرکوئل لے جایا جارہا ہے جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالتی تحویل م

تازہ ترین