تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے 39 ہزار نئے کیس،546ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39097 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی مو ت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز42 لاکھ 67 ہزار 799 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39097 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 32 ہزار 159 ہوگئی ہے۔ اس دوران 35087 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ تین ہزار 166 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3464 بڑھ کر چار لاکھ آٹھ ہزار 977 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 546 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 20 ہزار 016 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 1.31 فیصد

ٹیکہ کاری کے معاملے میں سیاست نہ کرے اپوزیشن : وزیر صحت

نئی دہلی// (یو این آئی) وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے معاملے میں اپوزیشن سے سیاست نہ کرنے اور ٹیکہ کاری میں تعاون کی اپیل کی۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ریاستی حکومتوں کو ویکسین کی درآمدات میں تعاون اور مہاراشٹر میں ویکسین کی قلت کے ضمنی سوال کے جواب میں مانڈویہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو معلوم تھا کہ بین الاقومی سطح پردو کمپنیوں کے درمیان یا دو حکومتوں کے درمیان کیسے بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’مسئلہ یہ نہیں ہے۔ مسئلہ سیاست کا ہے۔ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ہمارا مقصد ہے کہ  18 سال سے زیادہ کے ملک کے 100 فیصد شہریوں کو ٹیکہ لگنا چاہئے۔ اس کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔ یہ سیاست کا موقع نہیں‘‘۔ مانڈویہ نے زور دیا کہ سب لوگ مل کرویکسینیشن میں تعاون کری

مودی نے ٹوکیواولمپک کے لئے جاپان کے وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی

نئی دہلی// (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیواولمپک کے لئے جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کو مبارک باد پیش کی ہے وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا،وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا اورجاپان کوٹوکیواولمپک و پیرالمپک کے لئے بہت بہت نیک خواہشات۔ اس اولمپک میں ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی غیرمعمولی کارکردگی کے لئے منتظرہیں!قابل ذکر ہے کہ کھیلوں کے مہاکبھ کہے جانے والے اولمپک کھیل آج سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں شروع ہورہے ہیں۔  

لوک سبھا میں حزب اختلاف کا ہنگامہ ، کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

نئی دہلی// (یو این آئی) کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں بازو اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے جمعہ کے روز لوک سبھا میں وقفہ سوالات مکمل نہیں ہوسکا اور کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ صبح ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرنے لگے۔ اسپیکر اوم برلا نے انہیں چپ کراتے آج سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لئے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی ۔ اس کے بعد انہوں نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کی۔ اسی دوران اپوزیشن ارکان اپنے ہاتھوں میں تختیاں لیے نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کے پاس آ گئے۔ وہ مبینہ جاسوسی کے الزامات ، کسانوں کے مسائل اور دیگر موضوعات پر حکومت سے جواب مانگ رہے تھے اور ’ڈاون ، ڈاون‘ کے نعرے بلند کررہے تھے۔اسپیکر اوم برلا نے ان سے  کووڈ -19 پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماسک ل

آنے والا وقت 1991 کے بحران سے زیادہ سخت: منموہن

نئی دہلی// (یو این آئی) سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ تین دہائی قبل ملک کے سامنے جو معاشی بحران تھا۔ اسی کے سبب شروع ہوئے لبرلائزیشن کے عمل کے بعد ملک نے قابل افتخار معاشی ترقی حاصل کی لیکن آنے والے وقت ،زیادہ سخت ہے لہٰذا یہ وقت خوشی اور جشن کا نہیں بلکہ سامنے کھڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود احتسابی کا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے ملک میں تین دہائی قبل شروع کیے گئے معاشی اصلاحات کے 30 سال مکمل ہونے کی ماقبل شام جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،30 سال پہلے 1991 میں کانگریس پارٹی کی قیادت میں ملک نے معیشت میں اصلاحات کی اہم شروعات کرکے نئی معاشی پالیسی شروع کی۔اس کے بعد کی حکومتوں نے مسلسل ملک کو تین کھرب ڈالر کی معیشت کی طرف لے جانے کے لیے جو راہ تیار کی گئی تھی اس پر مسلسل پیش رفت کی ہے۔  

عام لوگوں سے گھل مل کر بات چیت کریں: پٹیل

بھوپال// (یو این آئی)// مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے کہا ہے کہ انتظامی افسر کا طرز عمل بہت اہم ہوتا  ہے۔ عام لوگوں سے  کھلے  دل  ودماغ  کے ساتھ بات چیت  کریں۔ پٹیل آج یہاں راج بھون میں انڈین سول سروس کے مدھیہ پردیش کیڈر کے افسران سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈی پی آہوجا بھی موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ بولنے کا انداز اس طرح کا ہونا چاہئے کہ آپس میں ہم آہنگی پیدا ہو۔ سامنے والا شخص معاملے کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لذتیں پیسوں سے خریدے جاتے ہیں ہیں ، وہ مادی خوشی مہیا کرتی ہیں۔ روحانی خوشی نہیں خریدی جا سکتی ہے۔ اسے صرف خدمت کرکے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ افسر سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ افسر کا حساس ہونا بہت ضروری ہے۔

راجیہ سبھا کی کارروائی میں خلل آنے پر چیئرمین کا اظہار ناراضگی

نئی دہلی// (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی میں متواتر خلل پڑنے پر اپنی  ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ اپنے طرز عمل سے قوم کے سامنے ایک مثال پیش کریں۔مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے روز ایوان بالا میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے   ایک بیان میں کہا کہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی گزشتہ روز ایوان میں پیگاسس اسپائی ویئر معاملے پر بیان دینے والے تھے، لیکن ایک ممبر نے ان کے ہاتھ سے کاغذ چھین لیا۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ  "بدقسمتی سے  مرکزی وزیر کے ہاتھ سے کاغذات چھین لئے گئے اور ٹکڑے کرکے ہوا میں اچھال دیئے گئے۔ ایوان کی کارروائی نچلی سطح تک چلی گئی۔ اس طرح کی کارروائی ہماری پارلیمانی جمہوریت پر واضح حملہ ہے۔ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سے ہم آہنگ نہیں ہے"۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پارلیمنٹ ای