ملک میں کورونا معاملوں میں ریکارڈ 32 ہزار سے زیادہ کا اضافہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 32 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 9.69 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32695 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 968876 ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 29429 معاملات رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 606 افراد کی ہلاکت کے ساتھ تعداد اموات 24915 ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور گذشتہ ایک دن میں 20783 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جن میں 612815 کو کل چھٹی دے

کورونا کا قہر| 24گھنٹوں میں 29ہزار سے زائد کیس سامنے

  نئی دہلی //جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29ہزار429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9لاکھ36ہزار181 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24ہزار309 ہوگئی ہے ۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 3لاکھ19ہزار840 فعال کیسز ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں

حکومت کی پالیسیوں سے ملک کے وقار میں کمی :راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت ووقار میں کمی آرہی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی حکمت عملی ہی نہیں ہے ۔مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا،‘‘ ہندستان کی عالمی حکمت عملی واضح نہیں ہے ۔ہماری طاقت اور عزت ووقار کم ہورہاہے اور مرکزی حکومت کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے ۔’’اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ چاہ بہار ریل پروجکٹ میں پیسہ دینے میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے ایران نے ہندستان کو اس سے باہر کردیاہے۔ ادھرکانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانپور میں ایک نوجوان کے اغوا کے واقعہ کے معاملے پر یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے آسانی سے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسک

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں:مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔مسٹر مودی نے یوم عالمی مہارت کے موقع پر وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔اسی دن پانچ برس پہلے اسکل انڈیا مشن کی ابتدا ہوئی تھی۔ وزیر اسکل ڈیولپمنٹ وکاروباری ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے ، اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کی وزیر مملکت آر کے سنگھ اور لارسن اینڈ ٹوبرو لمٹیڈ کے گروپ چیئرمین اے ایم نائک نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ لاکھوں کی تعداد میں زیرتربیت کے نیٹورک سمیت سبھی فریقوں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔وزیراعظم نے نوجوانوں سے نئی نئی مہارت سیکھنے اور ہنر کو بہتر بنانے کی اپیل کی جس سے وہ تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور بازار کی صورتحال میں مسلسل اس کا حصہ ب

’برطانیہ میں بین الاقوامی مواقع کی تلاش‘

سرینگر// آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ اور لندن کی ایک یونیورسٹی کی طرف سے ’برطانیہ میں بین الاقوامی مواقعوں کی تلاش‘ کے موضوع پر ایک مشترکہ ویبنار منعقد ہوا جس دوران یونیورسٹی آف ہوڈرس فیلڈ لندن کی بزنس ڈیولپمنٹ منیجر اور نمائندہ پریتی والیا نے آرینز کالجز کے انجینئرنگ ،قانون ،منیجمنٹ ،نرسنگ ،فارمیسی ،بی یڈ اور ایگریکلچر شعبوں کے طلاب سے بات چیت کی ۔ویبنار کی صدارت آرینز گروپ کے چیرمین انشو کٹاریہ نے کی ۔پریتی والیا نے لندن میں عالمی معیار کی تعلیم اور مواقعوں کے بارے میں طلاب کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی میں عالمی معیشت میں تعلیم کا ایک اہم رول ہے اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقعے ہیں ۔  

راجستھان کا سیاسی بحران| بی جے پی میں نہیں جاؤں گا: سچن پائلٹ

 نئی دہلی//میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں ،’’ سچن پائلٹ نے بدھ کے روز یہ بات کہی ان کے مطابق انہوں نے بھگوا پارٹی کو شکست دینے اور راجستھان میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔پائلٹ نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ راجستھان میں کچھ رہنما قیاس آرائیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں اور وہ واضح طور پر یہ بتانا چاہیں گے کہ وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔   پائلٹ کے حامی اراکین کو اسمبلی کا نوٹس جے پور// راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی حمایت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے ۔حکومت کے چیف وہپ مہیش جوشی نے اس معاملے میں اسپیکر ڈاکٹر جوشی کے سامنے ایک درخواست دائر کی۔ ڈاکٹر جوشی نے 19 ایم ایل اے کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے

تازہ ترین