ملک میں کوروناکے یومیہ کیسوں تیزی | 24گھنٹوں میں 519 ہلاکتیں اور27ہزار سے زائدنئے معاملے

نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27ہزار114 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہیں اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27ہزار114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8؛لاکھ20ہزار916 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2لاکھ83ہزار407 فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 519 سے بڑھ کر 22ہزار123 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار862 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ38ہزار461 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے ک

وباء کے پھیلاو کو روکنے کیلئے معاشرتی نظم وضبط ضروری: مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی مقامات پر معاشرتی نظم وضبط پر عمل زور دیتے ہوئے کل کہاکہ کورونا وبا کے انفیکشن کے پھیلاو کو روکنا نہایت ضروری ہے ۔مودی نے یہاں ایک میٹنگ میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال کے جائزہ کے دوران یہ بات کہی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹرہرش وردھن، نیتی آیوگ کے رکن، کابینہ سکریٹری اور حکومت ہند کے کئی سینئر افسران نے حصہ لیا۔وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ۔19وبا کی صورتحال اور مختلف ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہمیں یقینی طورپر ذاتی صفائی ستھرائی اور عوامی مقامات پر معاشرتی نظم وضبط پر عمل کرنے کی ضرورت کو دوہرانا چاہئے ۔ کووڈ کے بارے میں بیداری کی وسیع پیمانہ پرتشہیر کی جانی چاہئے اور انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے پرمسلسل زور دیا جانا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی کی کوئی

اروناچل پردیش میں جھڑپ | نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم کے 6ملی ٹنٹ ہلاک

ایٹا نگر// ارو ناچل پردیش میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم کے 6ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے جبکہ جھڑپ کے دوران آسام ریفلز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا اور فورسز نے جائے واردات سے 4اے کے 47رائفلیں اور دیگر گولہ باررود برآمد کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اروناچل پردیش کے کھونسا علاقہ کے نگیو و ناگس جنگل میں سنیچر کی صبح نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم  کے ملی ٹنٹوں اور فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جو 2گھنٹے تک جاری رہی ۔آسام ریفلز کی ٹیم نے اس جنگل میں ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹنٹوں نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور فورسز نے جوابی کارروائی کی جس دوران 6ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ۔ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ جائے واردات سے فورسز نے 4ائے کے 47رائفلیں ،ایم کیو 81کی 2رائفلیں ،9میگزین ،ایک گرنیڈ،2بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ بر آمد ک

تازہ ترین