تازہ ترین

حکومت عقیدے ،ذات پات اور زبان کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتی: مودی

 نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عقیدے،  صنف، ذات  پات  اور زبان کی بنیاد پرکسی  طرح کا کوئی امتیازی  سلوک  نہیں کرتی ہے اوران کا مقصد سبھی 130 کروڑ  ہندوستانیوں کو بااختیار بنانا  ہے۔مسٹر مودی نے کل  یہاں ملنکرا مار  تھوما  سیریائی  چرچ  کے سربراہ ڈاکٹر جوزف  مار  تھومس میٹروپولیٹن کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب کو ویڈیو کانفرنسنگ  سے خطاب کیا۔ انہوں  نے کہا کہ  اس میں حکومت کا رہنما  ’ملکی آئین‘  ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ڈاکٹر جوزف مار تھومس غربت ختم کرنے اور خواتین کو  بااختیار باننے کے  سلسلے  میں  سب سے زیادہ  فکر مند رہے  ہیں۔ ‘‘انہوں نے  بتایا کہ ہندوستان ہمیشہ سے  روحانی

ہندچین سرحدی کشیدگی

 وزیر اعظم مودی کواب سختی سے بات کرنی چاہئے :کانگریس نئی دہلی//کانگریس نے کل کہا کہ چین کے فوجی دستے ہندوستان کی سرزمین پر موجود ہے اور پارٹی کو یقین ہے کہ جس جارحیت کے ساتھ وہ ہندوستانی سرحد میں دراندازی کررہا ہے ، سفارتی سطح پر اب صورتحال سنبھلنے والی نہیں ہے ۔ اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگے آنا چاہئے اور چین کو اپنی سرحد کے اندرواپس جانے کے لیے سختی سے کہنا چاہئے ۔کانگریس کے لیڈر کپّل سبل نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی فوجی دستے ہندوستانی سرزمین پر موجود ہیں اور اس کے تمام شواہد دستیاب ہیں، اس کے باوجود مسٹر مودی نے کہا ہے کہ کسی نے بھی ہماری سرحد میں دراندازی نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری سرحد پر قبضہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جوکچھ کہتے ہیں، اسے پورا ملک غور سے سنتا ہے اور ان پر بھروسہ کرتا ہے ۔ اس لیے وزیر اعظم کو اپنے عہدے کے وقار

دہلی کو4.7 لاکھ کٹ اور 425 وینٹی لیٹر فراہم

نئی دہلی// دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان مرکزی حکومت اس سے نمٹنے کے لئے قومی دارالحکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو پابند ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے دہلی کی 12 لیبارٹریوں کو 4.7 لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لئے جانچ کا سامان فراہم کیا ہے ۔ آئی سی ایم آر نے جانچ کے لئے درکار 1.57 لاکھ آر این اے ایکسٹریکٹ کٹس اور نمونے جمع کرنے کے لئے 2.84 لاکھ وی ٹی ایم اور سواب کٹ فراہم کیے ہیں۔ آئی سی ایم آر نے دہلی میں بڑھتے ہوئے معاملوں کے تناظر میں اینٹیجن پر مبنی تیز رفتار ٹیسٹ کی منظوری دی ہے اور دہلی حکومت کو 50،000 اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کٹس فراہم کی ہیں۔وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ماتحت نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے تمام پہلوؤں پر تکنیکی رہنمائی فراہم کرکے دہلی حکومت کی مدد کی ہے ۔ این

پاکستان کا کرتار پور راہداری 29 جون سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد//پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر کرتارپور راہداری 29جون سے دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔سلام آباد// پاکستان نے سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب کوریڈور پیر (29 جون) سے دوبارہ سے کھلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر راہداری دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔قریشی نے ٹوئٹ میں کہا ’’چونکہ دنیا بھر کے مذہبی مقامات کھولے جارہے ہیں، پاکستان سبھی سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب گلیارہ پھر سے کھولنے کی تیار کررہا ہے۔ ہندوستان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری تیاری 29 جون 202 کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر گلیارے کو پھر سے کھولنے کی ہے‘‘۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر احتیاط کے طور پر عقیدت مندں

لاک ڈائون میں200 ریلوئے پروجیکٹ مکمل

نئی دہلی// ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران ٹرینوں کی انتہائی کم آمد و رفت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے التواء کے شکار 200 انتہائی اہم پروجیکٹوں کا کام مکمل کرلیا ہے ۔لاک ڈاؤن کے ابتدائی مرحلے میں مسافر ٹرینیں مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں اور فی الحال صرف 230 خصوصی مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ریلوے نے 200 زیر التواء منصوبے مکمل کیے ۔ ان میں سے بہت سارے منصوبے ٹرینوں کی سکیورٹی اور رفتار بڑھانے میں اہم ثابت ہوں گے ۔ ٹرینوں کی معمول کی آمد و رفت کے دوران ایسا کرنے کے لیے عام طور پر ٹریفک کو روکنا پڑتا ہے ، جس سے مسافروں کو کافی تکلیف ہوتی ہے ۔ میگا بلاک تنصیب کرنے پر بسا اوقات بڑی تعداد میں ٹرینوں کو منسوخ بھی کرنا پڑتا ہے ۔وزارت ریلوے نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ یارڈوں میں تبدیلی، پرانے پلوں کی مرمت، ریلوے لائنوں کو ڈبل پٹری کرنے اور بجلی کاری سے متعلق تھے جو کئی برسوں سے زیرا