ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 60753نئے کورونا کیس، 1647 اموات

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 60753 نئے کیسز درج کئے گئے اور 1647 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اس دوران جمعہ کو 33 لاکھ 85 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 783 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97 ہزار 743 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 637 کم ہوکر سات لاکھ 60 ہزار 19 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 1،647 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.16 فیصد

’ملک کے لوگوں کو ہرچیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ‘

نئی دہلی // وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اوراس کے میوٹیشن کاامکان برقرار ہے جس کے پیش نظر ملک کے لوگوں کو ہرچیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔مسٹرمودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ-19 فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ‘اسپیشل کریش کورس’ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ تربیتی پروگرام 26 ریاستوں کے 111 مراکز میں چلایاجائے گا۔ اس اقدام کے تحت تقریباً ایک لاکھ فرنٹ لائن کے ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پرہنرمندی اور کاروبار کے فروغ کے وزیرڈاکٹر مہیندرناتھ پانڈے ، متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستی وزراء، ماہرین اوردیگر اسٹیک ہولڈر موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ شروعات کورونا سے لڑنے کا ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ وائرس ابھی موجود ہے اوراس کے میوٹیشن کا امکان برقرار ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وبا کی دوسری لہر نے

کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی ترکی کے سپرد

کابل //امریکا کی جانب سے افغانستان کے کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انتظام ترکی کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان نے ایک اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ترکی امریکی افواج کے انخلا کے دوران اور بعد میں بھی کابل میں کرزئی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے گا۔ترکی نے 7 جون کو افغان دارالحکومت میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حفاظت کی پیش کش کی تھی۔ پیش کش کا مقصد امریکی افواج کے انخلاء کو محفوظ بنانا ہے۔ تاہم جوبائیڈن کی جانب سے اس پیش کش کی حالیہ منظوری پر ترک حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب نیٹو افواج کے انخلاء  کے بعد کرزئی ایئرپورٹ کی سیکورٹی اور اْس کو آپریٹ کرنے کی ترک پیش کش کی طالبان نے سخت مخالفت کی۔

حکومت سوئس بینک میں جمع کرائے گئے | رقومات کی تفصیلات بتائے :کانگریس

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جس بینک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے وعدے کے ساتھ سات سال قبل اقتدار میں آئے تھے ، انہی مودی حکومت کے دوران 2020 میں ہندوستانیوں نے سوئس بینک میں 20 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانیوں نے 2020 میں جو رقم سوئس بینک میں جموہ کی ہے وہ 2019 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے جو گزشتہ 13 برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں سوئس بینک میں کل جمع رقم سال 2019 کے مقابلے میں 286 فیصد ہوگئی ہے ۔ اس طرح سے کل جمع رقم 2007 کے بعد سب سے بلند سطح پر ہے ۔ سوئس بینک نے جمعہ کو جو ڈیٹا جاری کیا ہے اس میں جو انکشاف ہوا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ سوئس بینک مین جمع کی گئی رقم 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 39 فیصد زیادہ ہے ۔ &

نیپال اور بھوٹان میں سیلاب سے تباہی | 17افراد ہلاک،50لاپتہ

نئی دہلی// نیپال اور بھوٹان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 17افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ نیپال میں سیلاب کے باعث گھر پانی میں بہ گئے، جب کہ 7افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ دریائے ملامچی پر موجود پل تباہ ہونے کے بعد راستہ بند ہوگیا۔ دوسری جانب بھوٹان میں بھی سیلاب سے10افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہناہے کہ شہریوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مغربی علاقے میں سیلابی ریلے سے تین غیر ملکی مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بھارت اور دو کا چین سے ہے۔     

تازہ ترین