پنجاب میں ہند۔ پاک سرحد پر ہندوستانی حدود میں نظر آئے ڈرون کو فائرنگ کر کے بھگایا:بی ایس ایف

گورداس پور//پنجاب کے ضلع گورداس پور سے متصل پاکستان سرحد پر جمعہ کو پاکستانی ڈرون دکھائی دینے پر بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے پاکستانی حدود میں بھگا دیا۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق آج صبح ڈیرہ بابا نانک کے قریب آباد بی او پی کے سامنے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو اہلکاروں نے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر فائرنگ کر کے اُ سے واپس بھگا دیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرانے کے واقعہ کے پیش نظر فوجیوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ملک میں یومیہ کورونا کیسوں کے بعد ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی،62480نئے معاملے،1587اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 د

ملک بھر میں یکساں آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ کا نفاذ ہوگا

نئی دہلی/یو این آئی// حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لئے آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یو سی) میں یکسانیت لانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور تین ماہ بعد، پی یو سی کا ایک ہی خاکہ پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے 14 جون کو پی یو سی کے اس یکساں خاکہ کے لئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس کا مقصد ملک بھر میں آلودگی کنٹرول کے یکساں سرٹیفکیٹ کو متعارف کروانا ہے اور پی یو سی کے ڈیٹا بیس کو قومی رجسٹر سے جوڑنا ہے ۔وزارت نے بتایا کہ پہلی بار مسترد پرچی کا تصور پیش کیا جارہا ہے جس میں متعلقہ اخراج کے معیارسے زیادہ آلودگی والی گاڑی کے مالک کو مسترد کیے جانے کی پرچی دی جائے گی، لیکن اس میں موبائل نمبر، نام، پتہ، انجن اور گاڑی کے مالک کا چیسیس نمبر خفیہ ہوگا۔

ریاستوں کے پاس کورونا کے2.18کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب:وزارت صحت

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے ۔ کل صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے ۔ وزارت نے کہا،‘قومی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان کی مدد کر رہی ہے ۔ حکومت اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت دے رہی ہے ۔ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کی وسیع پالیسی کا ایک

ملک میں 67ہزار نئے کیس

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی رفتاردھیمی پڑنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ۔ اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی جبکہ مزید2330ہلاکتیں ہوئیں۔        

تازہ ترین