تازہ ترین

ملک میں کورونا کے 9 ہزار سے زائد نئے معاملے،متاثرین کی تعداد تقریبا 2.17 لاکھ

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت پرکورونا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہو گئی ہے۔ اس دوران ری

عالمی وبا کا قہر | ملک میں5815اموات،9ہزارنئے معاملے سامنے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر207615ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72ہزار300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2

ملک کا نام تبدیل کرنے کی عرضی | عدالت عظمیٰ کاسماعت سے انکار

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک کے انگریزی نام 'انڈیا ' کو تبدیل کرکے 'ہندوستان' یا 'بھارت' کرنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا اور درخواست گزار سے حکومت کے سامنے اپنی بات پیش کرنے کو کہا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشیکیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل اشون ویشیے کی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنا میمورنڈم حکومت کو پیش کریں۔سماعت کے آغاز پر ، وکیل نے استدلال کیا کہ انڈیا کا نام یونانی لفظ 'انڈیکا' سے نکلا ہے ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار یہاں کیوں آئے ہیں؟ آئین میں ملک کا نام بھارت ہی ہے ۔جسٹس بوبڑے نے کہا ، ‘‘یہ ہمارے آئین کے شروع میں ہی لکھا گیا ہے ، 'انڈیا دیٹ از بھارت ’ (انڈیا جو بھارت ہے )۔" آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے ؟ " در

’نرسنگ‘ طوفان کی دستک | مہاراشٹراورگجرات میں ہائی الرٹ،ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

نئی دہلی//شدید گردابی طوفان ’نرسنگ‘ مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ہے ،جس کا سامنا کرنے کے لئے دونوں ریاستوں میں پوری تیاری کرلی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے ممبئی،ٹھانے اور پال گھر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد افسروں نے ممبئی میں سمندر کے پاس سے سینکڑوں لوگوں اور اس کے آس پاس کے ساحلی ضلعوں سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کردیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش،110-100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تقریباً 2-1 میٹر اونچی لہریں اٹھنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ممبئی کے آس پاس کے علاقوں میں منگل کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ریاست کے پانچ ضلعوں میں کل 65,000لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔گردابی طوفان کا مہاراشٹر کے ساحلی ضلعوں رائے گڑھ،ممبئی،ٹھانے اور پال گھر کے ساتھ ساتھ گجرات کے ولساڈ ،نوساری،سورت،بھاونگر اور ب

کورونا کے خلاف جنگ کیلئے امداد | بھارت کو اگلے ہفتے امریکہ سے 100وینٹی لیٹر ملیں گے

نئی دلی // بھارت کو امریکہ کی طرف سے ایک سو وینٹی لیٹر اگلے ہفتے مل رہے ہیں ۔امریکہ نے بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیٹر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے پر اگلے ہفتے بھارت کو ایک سو وینٹی لیٹر مل رہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران امریکی صدر نے مودی کو جی۔7 گروپ کی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جی۔ 7کی صدارت امریکہ کو ملنے کا ذکر کرتے ہوئے گروپ میں توسیع کرنے کی امید ظاہر کی ، جس سے کہ اس میں ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو امریکہ میں ہونے والی جی۔7 گروپ کی آئندہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی۔ٹیلی فونک بات چیت میں وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ نے دونوں ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال ، ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی ت