ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے 1،25،101 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،25،101 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6088 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں کورونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3720 ہو گئی۔ جمعہ کے مقابلہ ہفتہ کو مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ جمعہ کے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں ?ووڈ -19 س

پاکستان طیارہ حادثہ: 92 لاشیں نکالی گئیں

اسلام آباد// لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کل تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ ,اے 320 ایئربس کے ملبہ سے 92افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ علی الصبح تک وزارت صحت سندھ کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ حادثہ میں اب تک 92 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تمام ہلاک شدگان پرواز میں موجود تھے یا جس رہائشی مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔ تقریباً 25 سے 30 زخمی افراد جو علاقہ کے مکین ہیںکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کل سہ پہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا تھا۔  

کووِڈ- 19کی آڑ میں مسلمانوں پرعتاب

علی گڑھ//علی مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ کی انجمن نے ملک میں مسلمانوں کو کوروناوائرس کی علامگیر وباء کی آڑ میں نشانہ بنانے پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اساتذہ کی انجمن کی ایگزیکیٹوکمیٹی نے ایک میٹنگ میںقراردادپاس کرکے اُسے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندکو بھیج دیا۔قراردادمیں صدرجمہوریہ پرزوردیاگیا کہ وہ اقلیتی طبقے کے خدشات کودور کریں جوملک میں کوروناکی وباء کا مقابلہ کرنے کی آڑ میں ملک میں مخالف رائے کوخاموش کرنے کیلئے قانون کے استعمال کرنے سے پیدا ہوئے ہیں ۔ایک سخت بیان میں انجمن نے ملک کے عوام  خصوصاًروزانہ کمانے والوں جواپنے آبائی علاقوں کو ہجرت کرنے پرمجبور ہوئے ہیں،سے اظہار یکجہتی کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ صدمے اورناراضگی کومقام ہے کہ کووِڈ- 19کی عالمگیروباء کوایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے ۔قرارداد میں الزام لگایا گیا

تازہ ترین