ملک کی تین ریاستوں میں کورونا وائرس کے 58 فیصد کیس

نئی دہلی// عالمی مہلک وبا کورونا وائرس مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور گجرات میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان تینوں ریاستوں میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 65025 ہوگئی ہے جو ملک بھر میں متاثرہ مجموعی طور پر 58 فیصد ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں ک±ل 2،226 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ کہرام مچارکھا ہے اورعال لوگ خوف کا شکار ہیں۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی، 3435 ہلاک

 نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس انفیکشن کے ایک دن میں ریکارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔ ملک میں کوروناسے سب سے زیادہ

کورونا کا بڑھتا قہر | ملک میں3303 اموات،106750 متاثر

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3303 ہو گئی۔وزارت صحت کی جانب سے کل جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے ۔ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے ۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 42298 ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹرمتاثرہوا ہے اور مجموعی کیسز کے معاملہ میں ایک تھائی حصہ

کورونانے پاکستانی خاتون ممبر اسمبلی کی جان لے لی

اسلام آباد // کورونا وائرس نے اپنے طبقاتی فرق سے بالا تر حملے میںکل پاکستانی پنجاب اسمبلی کی ایک خاتون ممبر کی جان لے لی۔پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ خاتون اسمبلی ممبر شاہین رضا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی تھیں۔ پاکستان میں کووڈ 19 کی وجہ سے انتقال کر جانے والی وہ پہلی قانون سازیہ ہیں۔پاکستانی صوبہ پنجاب کی اسمبلی ممبر شاہین رضا جن کا انتقال آج بروز بدھ ہوا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی تھیں۔ ان کا انتقال لاہور کے میو اسپتال میں ہوا۔ اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اسد اسلم نے تصدیق کی کہ شاہین رضا کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا اور وہ پچھلے تین دنوں سے زیر علاج تھیں۔محترمہ رضا کو بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا عارضہ بھی تھا۔   

سمندی طوفان ’امفان‘ کی اڑیسہ اور بنگال میں دستک

نئی دہلی// سمندری طوفان ‘امفان’ انتہائی خوفناک انداز میں مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ھٹیا جزائر کے درمیان سندربن کے قریب دستک دے سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سربراہ ایم مھاپاترا نے بتایا کہ طوفان‘امفان’ کی وجہ سے 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ساتھ تیز بارش ہوگی جس سے بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔مسٹر مھاپاترا نے کہا‘‘ 1999 میں اڑیسہ میں آئے طوفان کے بعد سے ‘امفان ’ سب سے زیادہ شدید اور خطرناک طوفان ہے ’’۔انہوں نے کہا‘‘ہم سنگین حالات سے دوچار ہیں۔ تباہ کن ہواؤں سے اعلیٰ پیمانہ پر تباہی اورنقصانات کا خدشہ ہے ’’۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے منگل کو بات کی تھی اور ‘امفان&rs

بغیر منصوبہ کے لاک ڈاون سے ملک کو نقصان ہوا:کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے کہاکہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو روکنے کے لئے لاک ڈاون ضروری ہے لیکن حکومت نے اسے ٹھوس منصوبہ اور سوچے سمجھے بغیر نافذکیا ہے جس کی وجہ سے ملک کو اس مدت میں فائدہ ہونے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑا۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت نے لاک ڈاون تو نافذ کیا لیکن اس سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں میں بھیج دینا چاہئے تاکہ انہیں بے وجہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون نافذ کرنے کے لئے صرف چار گھنٹے کا وقت دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بغیر سوچے سمجھے نافذ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی ملازمت گئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ معیشت پر نظررکھنے والے ادارے سی ایم آئی ای کے تین مئی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری

ماسک نہ پہننے پر3800افرادکوجرمانہ

حیدرآباد//کورونا وائرس وبا کے پیش نظر لازمی قرار دیئے گئے ماسک کے عدم استعمال پر شہرحیدرآباد میں اب تک تقریبا3800افراد کو جرمانہ عائد کیاگیا۔گذشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ جرمانہ عائد کیاگیاجو بغیر ماسک کے اپنے گھروں سے نکلے تھے ۔یہ جرمانہ کی رقم 500روپئے سے لے کر ایک ہزار روپئے تک کی ہے ۔اندرون دو ہفتے 3800افراد کو ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیاگیا۔حیدرآباد میں سب سے زیادہ جرمانے عائد کئے گئے ۔  

تازہ ترین