تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیس ظاہر

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3303 ہو گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والےلوگوں کی مجموعی تعداد 42298 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے ز

سمندری طوفان امفان | آج مغربی بنگال۔بنگلہ دیش کی سرحدسے ٹکرائے گا

 حیدرآباد//مغربی وسطی اور متصل مشرقی وسطی خلیج بنگال پر قائم سمندری طوفان امفان نے کل 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال۔شمال مشرقی سمت پیشقدمی کی ہے اوریہ منگل کو 5.30بجے اوڈیشہ کے  پار ادیپ کےجنوب سے تقریبا520ک لومیٹرپر مغربی وسطی خلیج بنگال،مغربی بنگال کے دیگا سے 670کیلومیٹر جنوب۔جنوب مغرب اور بنگلہ دیش کے کھیم پورا سے 800کیلومیٹر جنوب۔جنوب مغرب کی سمت مرکوز ہے ۔امکان ہے کہ یہ آئند چندگھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا اورشمال مشرقی خلیج بنگال پر شمال۔شمال مشرق سے ہوتا ہوا مغربی بنگال۔بنگلہ دیش کی سرحد کو دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہاتیا جزائر کے درمیان 20مئی کی دوپہر پار کرے گا۔اس موقع پر  155تا165 کلومیٹرفی گھنٹہ کی ر فتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے من

کورونا:ملک میں3163اموات | متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس کے 10ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔اس وبا سے گزشتہ24گھنٹوں میں 134افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہوئے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرہوا ہے اور یہاں کے حالات مسلسل بگڑ ر ہے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 2005 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 35،058ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1249تک جاپہنچی ہے جبکہ8437 افراد اس وباسے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔  

بہار ،اتر پردیش اور مہاراشٹرا میں سڑک حادثے

بھاگلپور// بہار کے ضلع بھاگلپور کے کھریک تھانہ علاقہ کے امبو موڑ کے پاس قومی شاہراہ -31پر کل صبح ٹرک اور بس کے درمیان ہونے والی خوفناک ٹکر میں کم از کم سات مہاجر محنت کشوں کی موت ہو گئی اور12دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھر مہاراشٹر کے یوتمال ضلع میں منگل کی صبح سویرے ایک بس کی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکر ہوجانے سے اس میں سوار چار مہاجر مزدوروں کی موت اور 28دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھر اترپردیش کے جونپور کے سکرارا علاقے میں پیش آئیں ایک حادثہ میں2مزدوروں کی موت واقع ہوئی ہے۔  

لاک ڈائون کی خلاف ورزی | مہاراشٹر میں 21ہزار افراد گرفتار

ممبئی // مہاراشٹر میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ سے زائدمعاملات درج ہوئے ہیں جبکہ 21ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ملک میں جاری لاک ڈائون کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق 1,10,920 کیس درج ہوئے ہیں جبکہ20,900 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔اس دوران پولیس پر حملوں کے  243 واقعات بھی پیش آئے ہیں اور ان حملوں کی پاداش میں 822 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔