تازہ ترین

ملک میں 382315 نئے کورونا کیس، 3780 مریضوں کی موت

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 382315 نئے کورونا کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے۔  ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3487229 ہوگئی ہے، وہیں ریکارڈ 338439مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 731 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3780 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 226188 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.03 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔ دریں اثناءملک میں اب تک 16 کروڑ 04 لاکھ 94 ہزار 188 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  

ملک میں 15.89کروڑ سے زائد لوگوں کی ٹیکہ کاری

نئی دہلی//یواین آئی//پورے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 15.89 کروڑ سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 44 سال کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ۔19 کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔یکم مئی سے کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے تیسرے مرحلے کے لئے تیز حکمت عملی نافذ کی گئی ہے ۔ پورے ملک کی 12 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے 406339 افراد کو ٹیکے کی پہلی خوراک دیئے گئے ۔منگل کی صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق کووڈ ویکسین کی مجموعی طور سے 158932921 ڈوز دی جاچکی ہیں۔حفاظتی ٹیکوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی مجموعی تعداد 944828 ہیلتھ کارکنان (ایچ سی ڈبلی

دہلی میں 2 ماہ تک مفت راشن | آٹواور ٹیکسی ڈرائیوروں کو5ہزارملیں گے

نئی دہلی//یواین آئی//دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے راجدھانی میں 72 لاکھ راشن کارڈ رکھنے والوں کو آئندہ دو ماہ کے لئے مفت راشن دیئے جانے کا کل اعلان کیا۔ مسٹر کیجریوال نے یہاں ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہی آٹورکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ۔پانچ ہزار روپئے کی مالی مدد دی جائے گی۔ انہوں نے حالانکہ یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کووڈ-19 لاک ڈاون دو مہینے کے لئے رہے گا۔ واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاون کی مدت میں 10 مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت میں کووڈ سے 448 اموات ریکارڈ کی گئیں۔  

آکسیجن بحران | کرناٹک میںمزید4 مریضوں کی موت

نئی دلی //کرناٹک کے کلبرگی ضلع واقع افضل پور تعلقہ میں ونٹیلیٹر پر رہے چار کووڈ مریضوں کی منگل کی صبح موت ہو گئی۔ اس کے پہلے پیر کو چامراج نگر میں آکسیجن کی کمی کے سبب 24 کورونا وائرس مریضوں کی مبینہ طور پر موت ہو چکی ہے۔ مہلوکین کے کنبہ کے مطابق وہ سبھی 70 سال سے اوپر کے تھے اور اتوار کی شام کو کووڈ سے متعلق پیچیدگیاں بڑھ گئی تھیں اور مبینہ طور پرآکسیجن کی کمی کے سبب موت ہو گئی تھی۔حالانکہ ضلع افسران نے کہا کہ سبھی چار مریضوں میں کوموربٹیز کا مسئلہ تھا اور سنگین پیچیدگیوں کے سبب ان کی موت ہو گئی تھی۔ لیکن انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کلبرگی سے آکسیجن خریدنے میں تین سے چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی، جہاںآکسیجن جمع ہے۔