تازہ ترین

ملک میں پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیس،3449ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے قہرکے درمیان وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 357229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3447133 ہو گئے ہیں۔ وہیں ریکارڈ 3،20،289مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد16613292 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22240

کورونا پھیلاو روکنے کا ایک ہی طریقہ ، مکمل لاک ڈاون : راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے اور وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ہی اب واحد حل ہے۔  گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ”حکومت ہندوستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وبا کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ہی واحد طریقہ ہے۔حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بےگناہ افراد مارے جا رہے ہیں“۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا ”کووڈ۔19 وائرس کے متاثرین ملک میں 2 کروڑسے زائد ہوچکے ہیں ، ملک میں کورونا سے 219000 اموات ہوئی ہیں ، ایسے میں .... وزیر اعظم یعنی مودی جی کا نیا گھر ، وزیر اعظم آفس ، وزرا کے دفاتر ، پارلیمنٹ بنانا ضروری ہ

جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا انتقال

سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جگموہن نے اپنے کیریئر کا آغاز سرکاری افسر کے طور کیا جس کے دوران انہیں ایک بہترین منتظم کے طور جانا جاتا تھا۔بعد ازاں جگموہن کو دلی کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا۔ جگموہن کو پہلے1984میں جموں کشمیر کا گورنر بنایا گیا۔بعد ازاں جب یہاں ملی ٹنسی شروع ہوگئی تو جگموہن کو ایک بار پھر1990میں یہاں کے گورنر کے طور تعینات کیا گیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لوک سبھا میں کئی باردلی کی نمائندگی کی۔وہ اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں وزیر بھی رہے۔ جگموہن کے انتقال پر وزیر اعظم سمیت کئی سرکردہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔  

ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2کروڑ

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی خوفناک شکل کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ،68 ہزار،147 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کردو کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، اسی عرصے کے دوران 3 ہزار،417 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،18،959 ہوگئی ہے دریں اثنا اسی مدت کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ،10 ہزار،347 افراد کے ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار 207 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ،68 ہزار،147 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ،00،732 مریض صحت

طبی عملے کی دستیابی کیلئے کلیدی فیصلے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے وبائی امراض کے درمیان طبی عملے کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے پیر کو کلیدی فیصلوں کی اجازت دیدی۔وزیر اعظم آفس نے بتایا کہ NEET-PG امتحان کم از کم 4 ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے بیان کے مطابق آئندہ باقاعدہ سرکاری بھرتیوں میں COVID-19 فرائض کے 100 دن مکمل کرنے والے طبی عملے کو ترجیح دی جائے گی۔میڈیکل انٹرنس کو بھی اپنی فیکلٹی کی زیر نگرانی کوویڈ 19 انتظامیہ کی ڈیوٹیوں میں تعینات کیا جائے گا۔ مزید فیصلہ کیا گیا ہے ، "میڈیکل عملے کو 100 دن کوویڈ فرائض کی تکمیل کرتے ہوئے’ وزیر اعظم کا خصوصی کوویڈ نیشنل سروس سمان‘ دیا جائے گا۔پی ایم او نے کہا ، "حتمی سال کے ایم بی بی ایس طلباء کو اساتذہ کی نگرانی میں ہلکے کوویڈ کیسوں کی ٹیلی مواصلات اور مانیٹرنگ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ .