تازہ ترین

دلی میں آج رات سے چھ روزہ لاک ڈاون کا اعلان

نئی دہلی// دلی میں کورونا انفیکشن انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پیر رات دس بجے سے چھ دنوں کے لئے لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آج رات دس بجے سے آئند پیر کی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ۔  اس دوران سبھی ضروری خدمات کو لاک ڈاون سے مسثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے، میڈیکل اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں 50 لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔  

ملک میں تقریباً پونے تین لاکھ نئے کورونا کیس،1619ہلاکتیں

 سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273810 نئے کیس سامنے آگئے ۔اس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔ ملک میں اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 1619 سے نئی اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔  اعداد و شامر کے مطابق ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی کل تعداد 1929329 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12953821 ہے۔  

ہ 12کروڑ سے زائد لوگوں کوٹیکے لگائے گئے: مرکزی وزارت صحت

نئی دہلی// اتوار کے روز ملک میں کورونا ویکسین لینے والے  لوگوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ یہ دنیا کی ویکسین کی سب سے بڑی مہم ہے۔یہ اطلاع مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے دی۔ وزارت کے مطابق آج صبح سات بجے دی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں1815325 سیشنز کے دوران کل 122622590 افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں 9128146 صحت کارکنان ( ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5708223  ایچ سی ڈبلیوز  نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ ، 11233415 فرنٹ لائن کارکنوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5510238 نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ  60 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں سے پہلی خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 45594522 اور 38،91،294 سیکنڈ خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 60 سال سے زیادہ عمر والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ 45 سے 60 سال تک کے مستفید افراد میں

ماسک اور وٹیکہ کاری کے تئیں بیداری ضروری:وزیراعظم

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کورونا سے پیدا شدہ حالات کا جائزہ لیا اور کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اور 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ ،بیڈ،دوائیاں ،ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔ انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فوری طورپر مہیا کرانے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ ’دو گزکی دوری ،ماسک ہے ضروری‘ پر عمل سبھی لوگوں کے ذریعہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 45 سال سے زیادہ کی عمر کے سبھی لوگوں اس سلسلے میں بیدار کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی پوری حساسیت کے ساتھ وا

مرکزی حکومت اپنے اسپتالوں میں 7 ہزار بیڈ فراہم کرے: کیجریوال

نئی دہلی// دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکیجریوال نے دارالحکومت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورت حال پر وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں دس ہزارمیں سے کم ازکم سات ہزاربیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو رکھنے اور فور اً آکسیجن مہیاکرانے کی اپیل کی ہے۔ کیجریوال نے اتوارکے روز یہ خط لکھ کر سنگین صورت حال سے آگاہ کیا ہے، کیونکہ کورونا بیڈ  اورآکسیجن کی انتہائی کمی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ " تقریباً تمام آئی سی یو بیڈ بھرگئے ہیں۔ اپنی سطح پرہم تمام کوششیں کررہے ہیں۔ آپ کی مددکی ضرورت ہے"۔ دہلی میں مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں تقریباً دس ہزار بیڈ ہیں۔ ان میں سے صرف 1800 بیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو کئے گئے ہیں۔ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر ا?پ سے التجا ہے کہ کم ازکم سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مخصوص کئے جائیں۔ دہلی میں آ

کمبھ سے دہلی واپسی پر 14دن کا قرنطین ضروری : ڈی ڈی ایم اے

نئی دہلی// قومی دارالحکومت میں کورونا کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں اور دہلی حکومت نے ایک حکمنامہ  جاری کر کے ہری دوار کے کمبھ میلے سے واپس آنے والے ان تمام افراد کے لئے 14 دن کا قرنطین لازمی کر دیا ہے ، جو حال ہی میں وہاں سے واپس لوٹے ہیں۔ دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ کمبھ میلہ سے واپس آنے والے دہلی کے شہریوں کو 14 دن تک گھر قرنطین میں رہنا لازمی ہوگا اور اپنی تفصیلات دہلی حکومت کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنی ہوگی۔ڈی ڈی ایم اے نے ہفتہ کی دیر رات یہ ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دہلی کے وہ تمام رہائشی  جو ہری دوار میں کمبھ 2021میں اشنان کر لوٹے ہیں یا جائیں گئے، انہیں اپنی ضروری تفصیلات جیسے نام ، دہلی کا پتہ ، فون نمبر ، شناختی کارڈ ، جانے اور آنے کی تاریخ  دہلی سرکار  کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنا ضروری ہ

تازہ ترین